Today News
سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد سی ٹی ڈی کیلیے بلٹ پروف گاڑیاں
لاہور:
سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد پنجاب میں سی ٹی ڈی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر سی ٹی ڈی پولیس کے لیے 4 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کی جائیں گی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری پنجاب پولیس کے آئی جی کی لاجسٹک برانچ کرے گی اور یہ عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں میانوالی، ڈی جی خان سمیت دیگر سرحدی اضلاع میں تعینات اعلیٰ افسران کو فراہم کی جائیں گی تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان ایک درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
صائم ایوب اور بابر اعظم ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب 35ویں اور 37ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
بولرز میں ابرار احمد دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
محمد نواز کی 12ویں پوزیشن بدستور برقرار ہے جبکہ سلمان مرزا تین درجے تنزلی سے 21ویں نمبر پر چلے گئے۔
Today News
جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد:
ایک کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی، اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔
مختلف جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں مقدمے کے حوالے سے ایچ ای سی کی پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے دلائل طلب کرلیے۔
دورانِ سماعت موبائل ریکارڈنگ کرنے پر عدالت درخواست گزار ٹیچر پر برہم ہو گئی اور عدالتی عملے نے متعلقہ شخص سے موبائل فون ضبط کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں اور کرتے کیا ہیں؟
درخواست گزار نے جواب دیا کہ میں استاد ہوں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو تو زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دیتے۔ جن جن کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوئی ہے اس کا نتیجہ بڑا منفی آیا ہے۔ ٹی وی اور فلموں میں الگ ماحول ہوتا ہے۔
درخواست گزار نے اس موقع پر کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں، غلطی ہوگئی۔ اس موقع پر وکیل نے بھی عدالت سے معذرت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ ٹیچر ہیں، میں خود انہیں کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔ عدالت نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کی معذرت قبول کر لی اور ایچ ای سی رپورٹ کے بعد آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد ملتوی کردی۔
Today News
پنجاب میں معدنیات و قدرتی ذخائر کی تلاش کیلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم پیش رفت
پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کینیڈا میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور کینیڈین کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مطابق ٹورنٹو میں پی بی آئی ٹی اور کینیڈین ایکسیوم گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف اور ایکسیوم گروپ کے صدر و سی ای او ڈوگ اینگڈیل نے دستخط کیے۔
ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے تحت پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش جدید سیٹلائٹ اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی۔ سیٹلائٹ ڈیٹا، ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی تجزیاتی طریقوں کی مدد سے صوبے میں معدنی وسائل کی نشاندہی اور ان کی بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اشتراک کے تحت سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو قابلِ عمل معلومات میں تبدیل کیا جائے گا جس سے معدنی وسائل کی تلاش اور ان کے مؤثر استعمال میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس اقدام کو پبلک سیکٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان اہم اشتراک قرار دیا۔
چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق معدنیات کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے ترقی کی نئی راہیں کھولنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داریوں کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech1 week ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report