Today News
سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، ممکنہ طور پر وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کے استعفیٰ دینے کے بعد سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔
اس سے قبل سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا جن کی سربراہی میں ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا جبکہ حال ہی میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے بھی سرفراز احمد نے مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔
Today News
ایران امریکا جنگ؛ اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے اسٹاک کی تفصیلات طلب کرلی
ایران امریکا جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کے اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی۔
اوگرا کی مقررہ قیمت سے زائد پر ایل پی جی کی فروخت یا ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث ملک میں ایل پی جی کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے اور عوام کو ایل پی جی مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے بچانے کے لیے اوگرا نے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ روزانہ صبح 9 بجے تک اپنے اسٹوریج اور فلنگ پلانٹ میں موجود ایل پی جی کے اسٹاک میٹرک ٹن میں کی اطلاع دیں۔
اطلاع میں ٹرانزٹ/گاڑیوں میں موجود (On Wheels) ایل پی جی بھی شامل ہو اور یہ معلومات فارمیٹ کے مطابق ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں جبکہ ایل پی جی پلانٹ کا نام اسٹوریج و فلنگ پلانٹ میں موجود ایل پی جی میٹرک ٹن گاڑیوں/ٹرانزٹ میں موجود ایل پی جی میٹرک ٹن کی صورت میں فراہم کی جائیں۔
مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر آگے فراہمی کے لیے اسٹوریج اور فلنگ پلانٹ میں ایل پی جی کی مناسب مقدار یقینی بنائی جائے۔
اگر یہ پایا گیا کہ کوئی ایل پی جی پلانٹ غیر قانونی منافع حاصل کرنے کے لیے ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے (بشمول EVTL اور SSGCL ٹرمینلز)، تو فیلڈ ٹیموں کی رپورٹ یا شکایت کی بنیاد پر متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
اوگرا کے عبد الرحیم ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایل پی جی نے تحریر طور پر تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
Source link
Today News
گھر سے سودا لینے کیلیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور:
گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا ۔
پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سودا لینے گیا تھا کہ ملزم ورغلا کر بچے کو لدھیکی بھلر گاؤں لے گیا ، جہاں ملزم نے گھر میں لے جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Today News
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ، وزیراعظم کو خط
اسلام آباد:
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں۔ خط کے مطابق اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔
پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Entertainment2 weeks ago
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism