Connect with us

Today News

سعودیہ اور قطر میں موساد کے ایجنٹس گرفتار؛ بم حملوں کی تیاری کر رہے تھے

Published

on


امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور نامور کالم نگار ٹکر کارلسن نے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے ایک ہولناک انکشاف کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹکر کارلسن نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ سعودی عرب اور قطر نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے۔

جن پر ان ممالک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے تاکہ ان خلیجی ممالک میں مزید بےچینی پھیلانے اور موجودہ کشیدگی کو وسیع کیا جاسکے۔

ٹکر کارلسن نے مزید کہا کہ اسرائیل نہ صرف ایران کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بلکہ خلیجی ممالک جیسے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور کویت کو بھی اپنے مقاصد کے لیے نشانہ بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ کچھ حد تک کامیاب بھی ہو چکا ہے۔

اب تک سعودی عرب، قطر یا اسرائیل کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کسی بھی بڑے بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بھی اس حوالے سے مستند رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خامنہ‌ ای کے بعد ایران میں حکومت کس کی ہوگی؟ شاہ ایران کی بیوہ کا بیان آگیا

Published

on


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پہلے بار شاہِ ایران کی اہلیہ فرح پہلوی کا بیان سامنے آگیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق شاہِ ایران رضا پہلوی کی اہلیہ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کو تاریخی اہمیت کا حامل واقعہ قرار دیا ہے۔

فرح پہلوی نے کہا کہ ایک شخص کی موت چاہے وہ طاقت کے ڈھانچے میں کتنے ہی اہم کیوں نہ ہو خودکار طور پر متحرک و سرگرم نظام کے خاتمے کا باعث نہیں بن سکتی۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن اس کے بعد بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے آمرانہ نظام کا خاتمہ خودبخود نہیں ہوجائے گا۔

فرح پہلوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایرانی عوام کی صلاحیت ہوگی کہ وہ پُرامن، منظم اور قانون کی حکمرانی پر مبنی نظام قائم کر سکیں۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے اور ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی اس عبوری نظام کے منصوبے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں پہلوی خاندان کی بادشاہت کا خاتمہ 1979 میں ایرانی انقلاب کے ذریعے ہوا تھا اور شاہی خاندان کو جلاوطن ہونا پڑا تھا۔

فرح پہلوی اپنے شوہر اور خاندان کے ہمراہ 1979ء کے انقلاب کے بعد ایران سے جلا وطن ہو کر تاحال پیرس میں مقیم ہیں۔

ان کے بیٹے رضا پہلوی چند ماہ سے امریکا اور برطانیہ کے دورے کرچکے ہیں اور سیاسی طور پر کافی متحرک ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

ورلڈ کپ میں ناکامی سے دوچار کونسے کرکٹ اسٹارز قومی ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن کیلیے تیار؟

Published

on



عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں ناکامی سے دوچار ہونے والے اسٹار کرکٹرز قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، اچانک وینیو تبدیل کرنے سے شریک ٹیموں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

دوسری مرتبہ مقام کی تبدیلی کے بعد 6 مارچ سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کراچی وائٹس کی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی، پشاور ریجن نے بھی پریکٹس کر ڈالی، ایونٹ میں ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل کراچی وائٹس کی قیادت کریں گے۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب اور خواجہ محمد نافع ڈومیسٹک ایونٹ میں کراچی وائٹس کا حصہ ہوں گے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود، میر حمزہ اور سہیل خان کے ساتھ ،دانش عزیز ،عمیر بن یوسف ،ہارون ارشد،عثمان خان ،ثاقب خان،محمد عمر،محمد حمزہ سہیل،عبداللہ فضل،محمد اصغر ،رضوان اللہ،عارف یعقوب ،طارق خان،سہیل خان،حظیفہ احسان،ابرار احمد،اسد عمر،اسد اللہ حمزہ اور سیف اللہ بنگش بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

مظہر اعوان منیجر،اقبال امام ہیڈ کوچ،طاہر محمود اسٹنٹ کوچ،واجد علی فیلڈنگ کوچ،شان اللہ اینلسٹ اوراحمد خان فزیو کی ذمہ داری ادا کریں گے، کوالیفائر ایونٹ کے فائنل میں بہاولپور سے مقابلہ کرنے والی کراچی بلوز کے کپتان غازی غوری ہوں گے۔

مرزا سعد بیگ،رمیز عزیز،محمد طحہ، احسان علی،سید شاہ رضا، وہاج ریاض ،اسد اختر،جہانزیب سلطان،رحمان غنی،شاہ نواز دھانی،خلیل احمد،مہران ممتاز،جہانداد خان،سیف اللہ، محمد عثمان رحیم،محمد مکی،عارش علی خان،نقاب شفیق اور حظیفہ منیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، خالد نفیس منیجر،سعید بن ناصر، ہیڈ کوچ،فرازاحمد خان اسٹنٹ کوچ،اویس احمد رحمانی فیلڈنگ کوچ اور عمران خلیل فزیو ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پشاور میں شیڈول ایونٹ کو ناگزیر حالات کے سبب راولپنڈی اور پھرملتان منتقل کردیا گیا ہے جو اب ایک دن کی تاخیر سے 5 کی بجائے 6 مارچ سے شروع ہوگا، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے 8 ریجن کی 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ان میں کراچی اور لاہور کی وائٹس اور بلوز، فیصل آباد،ایبٹ آباد، سیالکوٹ،بہاولپور، پشاور اور ملتان شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ، ایران پر حملوں کی مذمت، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوس ناک حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کو برادر خلیجی ممالک کی قیادت سے اپنے حالیہ روابط سے آگاہ کیا، جن میں پاکستان کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعادہ اور بحران کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی تیاری سے متعلق پیغام شامل تھا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔

وزیرِ اعظم نے صدر اردوان کو افغانستان کے تناظر میں حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے اس حوالے سے قریبی اور مسلسل رابطے میں رہنے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending