Connect with us

Today News

سعودی عرب میں عید کا چاند؛ بڑا اعلان سامنے آگیا

Published

on


دنیا کے متعدد ممالک میں آج مسلمان دمکتے چہروں کے ساتھ عید الفطر کے چاند کی رویت کے لیے آسمان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

شوال کا ہلال نظر آنا ماہ رمضان کے اختتام اور عید کی آمد کی علامت ہوتا ہے جو دو بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ خلیجی ممالک میں بھی آج عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج شوّال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے عید بروز جمعہ 20 مارچ کو ہوگی جب کہ پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کل چاند دیکھا جائے گا۔

کل جن ممالک میں چاند دیکھا جائے گا ان میں ترکیہ، انڈونیشیا، ملیشیا، برونائی، سنگاپور، سعودی عرب، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، ایران، عراق کے کچھ حصے، عمان، اردن، شام، مصر، لیبیا، تیونیس، الجزائر، مراکش، اور موریطانیہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے لیے الگ الگ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ زیادہ تر ممالک میں روایتی رویت کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ بعض جگہوں پر فلکیاتی حسابات اور دیگر ممالک کے اعلانات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق چاند کی رویت ہر سال موسمی حالات اور جغرافیائی پوزیشن کے باعث مختلف ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید کے دن میں فرق آ جاتا ہے۔

مسلمانوں کے لیے عید الفطر خوشی اور شکرانے کا تہوار ہے جو رمضان کے روزوں کی تکمیل کے بعد منایا جاتا ہے اور اس موقع پر خصوصی عبادات اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران؛ موساد کی جاسوسی کے الزام میں سویڈش شہری کو پھانسی

Published

on


ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک غیرملکی کو شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم کو گزشتہ برس جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے چوتھے دن پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے ساووجبولاگ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا۔

ملزم کے پاس سے نقد رقم، گاڑیاں اور جدید مواصلاتی اور نگرانی کا سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور اس پر حساس مقامات کی تصاویر اور معلومات اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے الزام عائد کیے گئے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے اور ملزم کو قانونی مدد تک رسائی بھی دی گئی تاہم ملزم پر عائد الزامات کے حق میں کوئی آزادانہ ثبوت عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو اپنی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا حق بھی دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی جس کے بعد آج اسے پھانسی دیدی گئی۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر ملزم کی بھرتی آن لائن رابطے کے ذریعے کی گئی اور اسے بیرون ملک تربیت دی گئی جس کے بعد وہ ایران واپس آیا تاہم ان دعوؤں کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ملزم کا نام قریش کیوانی ہے اور اس کے پاس سویڈن کی شہریت بھی ہے اور وہ ایران میں ان افراد کی ایک طویل فہرست میں شامل ہے جنہیں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں سزائے موت دی گئی۔

سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمیر اسٹینرگارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ایک سویڈش شہری کو سزائے موت دی گئی ہے تاہم انھوں نے نام ظاہر نہیں کیا۔

بیان میں یہ تصدیق کی گئی کہ اس شخص کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس مقدمے کی قانونی کارروائی شفاف انصاف کے تقاضوں پر پوری نہیں اتری۔

سویڈن کی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن نے اس کیس کو مختلف سطحوں پر بارہا ایرانی حکام کے سامنے اٹھایا اور شہری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کیں

 





Source link

Continue Reading

Today News

Operation Gazab e Lil Haq update

Published

on


آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے اعداد و شمار عید کے پیش نظر سیز فائر کے اعلان تک کے جاری کردیے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائیاں کر کے افغان طالبان کی دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میں ڈرونز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات تباہ کیے گئے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقامات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں کارروائیاں کر کے افغان طالبات کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔





Source link

Continue Reading

Today News

تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Published

on



تہران:

اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending