Today News
سعودی عرب میں ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد جاں بحق
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عرب نیوز کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرونز کے حملے جاری ہیں اور ریاض کے جنوبی علاقے میں الخرج میں ایک پروجیکٹائل آگرا جس سے جانی نقصان ہوا تاہم واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ پروجیکٹائل ایرانی ہے۔
سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق رہائشی عمارت میں غیرواضح ملٹری پروجیکٹائل گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹائل جہاں گرا الخرج مرکزی ایئربیس ہے اور اسرائیل-ایران جنگ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے حملوں میں متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ شیبہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے ایک ڈرون کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے شروع کرنے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران پہلی مرتبہ ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاض اب بھی ایران اور امریکا ک ےدرمیان جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔
Source link
Today News
آپریشن غضب للحق: چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ
راولپنڈی:
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چترال میں ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بادانی پوسٹ کو مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مکمل تباہ کیا گیا۔
افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کوبلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
Today News
Former Pakistani cricketer declares Salman Agha’s run-out as the right decision
بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں بھی کچھ سمجھ نہیں آیا، مہدی حسن میراز کو لگا کہ کریز کے باہر موجود سلمان آغا گیند روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وقت سلمان کو محسوس ہوا کہ وہ گیند واپس دینے میں مدد کر سکتے ہیں، اسی لیے وہ جھکے۔
مشتاق احمد نے کہا مجھے بھی واقعی نہیں پتا کہ کون صحیح تھا، گیند پکڑ کر رن آؤٹ کی کوشش میراز کا قدرتی ردعمل تھا کیونکہ بیٹر کریز کے باہر تھے، دونوں فریقین اس وقت غلط نہیں تھے۔
اسپن بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ بطور بولر جب آپ گیند روکیں تو رن آؤٹ کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، سلمان کریز سے کافی دور تھے، انھیں لگا بال ڈیڈ ہو چکی ہے، میراز نے کوئی غلطی نہیں کی۔
Today News
وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو وافر مقدار میں اشیاء خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:
وزیراعظم نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملکی غذائی ضروریات کیلئے اشیاء خور و نوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورتحال اور وافر اشیاء کی برآمدت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں موجود اشیاء خورونوش کے موجودہ ذخائر اور پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اشیاءِ خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی چیز کی قلت نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک کو درکار اشیاء خورونوش کی فراہمی اور انکے غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی ہے کہ پاکستانی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ برادر خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش کی برآمد کرتے وقت اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی این ایس سی بحری راستے کے ذریعے برادر خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش برآمد کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے زرعی شعبے بشمول زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد موجود ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کر دی جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی، وزیرِ اعظم نے برادر خلیجی ممالک میں تعینات سفیران و ٹریڈ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ شعبے کی نجی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video