Today News
سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی
اسلام آباد:
سعودی عرب نے متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کے طور پر یانبو کی بندرگاہ کے استعمال کی درخواست کی گئی۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز کو پاکستان سے بندرگاہ یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس وقت میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کا کہ پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور ان حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
Today News
کوہستان مالیاتی اسکینڈل کا ایک اور ملزم نجی کمپنی کا مالک گرفتار
پشاور:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نجی کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بختیار خان کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے اور اسے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ ایک نجی کمپنی کا مالک ہے جبکہ اس نے ایک فرضی کمپنی بھی قائم کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو مختلف مدات میں ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے اس کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
Today News
قانون کی خلاف ورزی ٹریفک پولیس وارڈن کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل
راولپنڈی:
ٹریفک پولیس اہل کار کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنا خود مہنگا پڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈیوٹی کے دوران سرکاری موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے نوٹس لے لیا۔
وارڈن کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا کر تعاقب کرنے اور رکشہ روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اور لوڈر رکشے کا تعاقب کرتے ہوئے وارڈن کو 2 ہزار روپے کا چالان ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ سیکٹر انچارج انسپکٹر وقار نے یہ چالان ٹکٹ وارڈن ریاض کو جاری کیاگیا ۔
سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سرکاری یا پرائیویٹ افراد پر یکساں لاگو ہوتی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز اور دیگر سرکاری ملازمین ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ۔
Today News
پاک افغان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اہم اجلاس جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں جاری اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف پارلیمانی رہنماؤں کو پاک افغان صورتحال اور خطے بالخصوص مشرق وسطی و خلیج میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی جب کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل شریک ہیں۔
علاوہ ازیں اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان (استحکام پاکستان پارٹی)، خالد حسین مگسی (بلوچستان عوامی پارٹی)، خالد مقبول صدیقی (متحدہ قومی موومنٹ)، چوہدری سالک حسین (پی ایم ایل ق)، سید مصطفی کمال (متحدہ قومی موومنٹ) بھی موجود ہیں۔
ان کے علاوہ رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمن (پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئینز)، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ (بلوچستان عوامی پارٹی)، پرویز رشید (پاکستان مسلم لیگ ن)، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری (متحدہ قومی موومنٹ)، جان محمد (نیشنل پارٹی)، ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئینز)، ڈاکٹر فاروق ستار (متحدہ قومی موومنٹ)، امین الحق (متحدہ قومی موومنٹ)، پولین بلوچ (نیشنل پارٹی) شریک ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Entertainment2 weeks ago
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism