Connect with us

Today News

سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھولنے کی قرارداد ویٹو؛ متحدہ عرب امارات کا اظہارِ تشویش

Published

on


متحدہ عرب امارات نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو ہونے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ آج سلامتی کونسل نے ایران کے غیر قانونی حملوں اور عالمی معیشت کے لیے خطرات کو ختم کرنے کے لیے واضح عالمی تعاون کا فریم ورک قائم کرنے میں ناکامی دکھائی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرِ ہرمز کو سب کے لیے کھلا رہنا چاہیے اور آبی گزرگاہوں کی آزادی برقرار رہنی چاہیے۔ کسی بھی ملک کو یہ طاقت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عالمی تجارت کی شریانوں کو بند کرے اور دنیا کو اقتصادی بحران کے کنارے پہنچا دے۔

بیان میں قرارداد پیش کرنے پر بحرین کی قیادت اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ یو اے ای عالمی کوششوں کے ذریعے بحرِ ہرمز کی حفاظت اور بین الاقوامی جہاز رانی کے بہاؤ کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا تھا جہاں سے دنیا بھر میں خام تیل ترسیل کیا جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا می تیل کی قلت کا سامنا ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب؛ ایرانی عوام نے اہم تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بنادی

Published

on


ایرانی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تہذیب و تمدن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیوں کے جواب میں تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بنادیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی سخت دھمکیوں کے باوجود ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے انسانی زنجیریں قائم کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں شہریوں نے اہم پلوں، بجلی گھروں اور دیگر حساس مقامات پر قومی پرچم اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

عوام کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

شرکا میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور طلبہ و طالبات بھی پیش پیش نظر آئے۔

شرکا نے کہا کہ وہ جنگی خطرات کے باوجود اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ان مقامات پر موجود ہیں تاکہ قومی تنصیبات کو کسی بھی ممکنہ حملے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا نے ان مناظر کو عوامی اتحاد اور مزاحمت کی علامت قرار دیا ہے۔

ایرانی  حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

مہذب قوم کی ایمانی طاقت ہی غالب آئے گی، فتح ہماری ہوگی؛ ایران کا ٹرمپ کو جواب

Published

on


صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ منگل کی رات تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایرانی تہذیب کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایک مہذب قوم کی منطق اور ثقافت بالآخر طاقت کے استعمال پر غالب آئے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ایک مہذب قوم کی ثقافت، منطق اور اپنے جائز مؤقف پر ایمان کی مضبوطی یقیناً ظلم و جبر کی منطق پر غالب آئے گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جو قوم اپنے راستے کی حقانیت پر مکمل یقین رکھتی ہو وہ اپنے حقوق اور جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل بروئے کار لاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی اس پوسٹ میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے #IranWillWin کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ادھر نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرتے ہوئے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ اب وہ کسی قسم کے مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان مین واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات پر ایڈوائزری جاری

Published

on



نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے واٹس ایپ اکاوٴنٹس کی ہیکنگ، دھوکا دہی کے واقعات میں اضافے کے بعد صارفین کیلیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

نیشنل سرٹ کی جانب سے صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے تحفظ کیلئے نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کبھی بھی اوٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئرنہ کریں چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پرکلک کرنے سے گریز کریں، رقم کی کسی بھی درخواست پر پہلے بذریعہ کال تصدیق لازمی کریں۔

نیشنل سرٹ نے صارفین کو اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فوری فعال کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا یہ ڈیجیٹل ڈھال اوٹی پی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ لگنے کے باوجود واٹس ایپ کو محفوظ رکھتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending