Connect with us

Today News

سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ وائرل، بنگلادیشی کھلاڑی پر شدید تنقید

Published

on



پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کا رن آؤٹ ایک متنازع صورت اختیار کرگیا، جس پر میدان میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن مرزا کی گیند پر پاکستانی کپتان محمد رضوان نے سیدھا شاٹ کھیلا۔ گیند بولر کے پاؤں سے ٹکرا کر قریب ہی گرگئی۔ اس دوران سلمان علی آغا کریز سے باہر نکل آئے اور انہوں نے گیند اٹھا کر بولر کو واپس دینے کی کوشش کی۔

تاہم اسی لمحے مہدی حسن مرزا تیزی سے آگے بڑھے، سلمان علی آغا سے پہلے گیند اٹھائی اور فوری طور پر وکٹوں پر دے ماری۔ امپائر نے اس اپیل پر سلمان علی آغا کو رن آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد پاکستانی بیٹر واضح طور پر برہم دکھائی دیے۔

Crucial moment! Mehidy Hasan Miraz removes Salman Agha with a brilliant run-out. ⚡🏏#BCB #Cricket #Bangladesh #Pakistan #ODI pic.twitter.com/N0inKkZVwz
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 13, 2026

پویلین کی جانب جاتے ہوئے سلمان علی آغا نے اپنے غصے کا اظہار کیا، جس پر بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن داس بھی کچھ ناراض نظر آئے۔ بعد ازاں محمد رضوان، امپائر اور دیگر کھلاڑیوں نے سلمان علی آغا کو سمجھا بجھا کر صورتحال کو ٹھنڈا کیا۔

متنازع آؤٹ کی وائرل ویڈیو پر شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اسپورٹس مین شپ کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بنگلادیشی کھلاڑی بھی بھارتی کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

His reaction 😭😭pic.twitter.com/BmwNhzIEKj
— Abdullah (@Rflx_56_) March 13, 2026

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے رولز کے مطابق یہ آؤٹ ہے لیکن اس میں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نظر نہیں آتا۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

Fact check islamabad drone attack

Published

on


پاکستان نے افغان طالبان کی جانب اسلام آباد میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوؤں کا کچا چٹھا کھول دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے دعوے جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں کام کرنے والی شدت پسند دہشت گرد تنظیم کے 2 سادہ نوعیت کے ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کی مدد سے ناکارہ بنائے۔

وزارت اطلاعات نے وضاحت کی کہ ڈرون حملوں میں کسی فوجی یا اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، البتہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے معمولی نوعیت کا نقصان پہنچا ہے۔

🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting

✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK,nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL

— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026

وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان حکومت کے دعوؤں کے کوئی شواہد نہیں تاہم یہ صورت حال ایک مرتبہ پھر اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ طالبان حکومت مختلف دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں کردار ادا کر رہی ہے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کے سرکاری اکاؤنٹس، خصوصاً نام نہاد وزارتِ دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ماضی میں بھی متعدد بار غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلاتے رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے طیارہ گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کے دعوے بھی اسی نوعیت کے تھے، جنہیں بعد ازاں خاموشی سے حذف کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

Published

on


ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں ترکیہ کے 15 تجارتی جہاز اب بھی موجود ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی واپسی اور بحفاظت کا انتظام کیا جا سکے۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے تجارتی بیڑے اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز، جو دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث میں جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایئرپورٹ اتھارٹی

Published

on



پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل یہ افواہ زیر گردش تھی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود کو بند کر کے ایئرپورٹ آنے والی پروازوں کو موڑ دیا گیا ہے۔

اس پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری اور پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپیل کی کہ عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں، اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق برقرار ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending