Connect with us

Today News

سندھ میں رواں سال ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا

Published

on



سندھ میں ڈینگی سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی، متاثرہ لڑکی کو 11 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق 20 سالہ لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے تھا، 16 مارچ کو متاثرہ لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کراچی ڈویژن میں ڈینگی کے سب سےز یادہ 163 کیسز، حیدر آباد ڈویژن سے ڈینگی کے 24 کیسز، میرپور خاص ڈویژن سے 8 اور سکھر سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان صوبائی وزیر صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں جنوری سے 7اپریل تک ملیریا کے 20ہزار 123 کیسز سامنے آٸے ہیں۔

کراچی میں ملیریا کے 184 کیس رپورٹ ہوٸے ہیں جن میں سے ضلع جنوبی سے 88، ضلع غربی اور ملیر سے 29، 29 کیس رپورٹ ہوٸے ہیں۔ ضلع کورنگی سے 19، شرقی سے 10، کیماڑی سے 4 اور ضلع وسطی سے 5 کیسز سامنے آٸے ہیں۔

حیدرآباد ڈویژن سے 7ہزار 765 کیسز، سکھر ڈویژن سے 2ہزار 205، لاڑکانہ ڈویژن سے 5ہزار 468، میرپور خاص ڈویژن سے 1ہزار 957 اور شہید بے نظیر آباد سے 2ہزار 544 کیسز سامنے آٸے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بابر اعظم پی ایس ایل میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Published

on



پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ لیگ کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ شاندار سنگ میل 104 میچز کھیل کر حاصل کیا جس کے دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ ان کی مستقل مزاجی اور عمدہ بیٹنگ نے انہیں پی ایس ایل کے کامیاب ترین بیٹرز میں شامل کر دیا۔

بابر اعظم پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔ ہر ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کا کراچی کنگز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ایونٹ کے 20 ویں میچ میں کنگز مین کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے دن چار میچز کھیلے گئے

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے دن چار میچز کھیلے گئے ۔

پہلا میچ پنجاب 1 اور سندھ 2 کے مابین کھیلا گیا ۔ جو کہ پنجاب 1 نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7 سے جیت لیا۔ پنجاب 1 کی جانب سے محمد علی نے تین، امن حسان نے دو، احسن اور مومل نے ایک ایک گول سکور کیے۔

دوسرا میچ پنجاب 4 اور گلگت بلتستان کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پنجاب 4 نے 0ـ13 سے باآسانی جیت لیا۔ پنجاب 4 کی جانب سے محمد عثمان نے تین، ارسلان،  علی اکبر، نعمان نے دو دو، زونیر، حسن، احمد اور حامد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

تیسرا میچ کے پی کے 1  اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ کے پی کے 1 نے 1-5 سے جیت لیا۔ کے پی کے 1 کی جانب سے موزن اور شرجیل نے دو دو جبکہ عزیر نے ایک گول سکور کیا۔ بلوچستان کی جانب سے واحد گول محمد عون نے سکور کیا ۔

چوتھا میچ پاک کسٹم اور کے پی کے 2 کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاک کسٹم نے 2-6 سے جیت لیا۔ پاک کسٹم کی جانب سے آسام حیدر، حسین نے دو دو، عبداللہ اور حسنین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ کے پی کے 2 کی جانب سے سدیس اور مزمل نے ایک ایک گول سکور کیا۔

اس موقع پر ممبران پی ایچ ایف سیلیکش کمیٹی ،چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ ،ٹورنامنٹ ائریکٹر خواجہ محمد جنید ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد ، ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،کو آرڈینیٹر خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ کے علاوہ آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔



Source link

Continue Reading

Trending