Connect with us

Today News

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

Published

on



سندھ حکومت نے توانائی بچت اقدامات کے سلسلے میں تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز میں اسپرنگ ہالیڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کے علامیہ کے مطابق تمام کالجز 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔

کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق آن لائن کلاسز ہوں گی۔ شیڈول امتحانات اور موک امتحانات مقررہ ٹائم ٹیبل کے تحت ہوں گے۔

کالجز بند ہونے سے امتحانات کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسپرنگ ہالیڈیز کے اقدامات کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، تعطیلات کا اطلاق امتحانی عمل پر نہیں ہوگا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بائیک کیلیے نئی ایم ٹیگ چپ پر کام جاری ہے جو شہریوں کو مفت دی جائیگی، ڈی سی اسلام آباد

Published

on



اسلام آباد:

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن بائیک پر ایم ٹیگ کے لیے ایف ڈبلیو او نئی چپ پر کام کر رہا ہے، تیار ہونے کے بعد یہ شہریوں کو مفت دی جائے گی، ایم ٹیگ اترنے کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے دوسری بائیک پر استعمال نہیں ہوسکتا۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ایف ڈبلیو او نئی چپ پر کام کر رہا ہے، نئی چپ تیار ہونے کے بعد شہریوں کو مفت جاری کی جائے گی، ایف ڈبلیو او کے مطابق موٹر سائیکل کا ایم ٹیگ اترنے کے بعد ناکارہ ہو جاتا ہے ہمیں اس بات کا ڈر نہیں کہ ایک بائک کا ایم ٹیگ دوسرے پر استعمال ہو سکتا ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر پر بتائیں فوری بلاک ہوجائے گا، ایم ٹیگ چوری ہونے کی صورت میں نیا بالکل مفت لگایا جائے گا، ایم ٹیگ میں سیکورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے مختلف فیچرز رکھے گئے ہیں، شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے تمام افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 19 ہزار سے زائد ٹیکسی اور بائیکس کی رجسٹریشن کی گئی ہے، ڈرائیورز کو پابند کیا گیا ہے کہ سواری کی شناخت ڈالیں کہاں سے اٹھایا کہاں چھوڑا، بیرون ممالک میں بغیر لائسنس ٹیکسی نہیں چلائی جاتی اسلام آباد میں ٹیکسی کی رجسٹریشن بھی سیکیورٹی میکانزم کے تحت کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ میں کس کو فتح ملے گی؟ پانچ اہم منظرنامے سامنے آگئے

Published

on


امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں ایران کے مستقبل اور جنگ کے ممکنہ انجام کے حوالے سے پانچ اہم منظرنامے سامنے آئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلا ممکنہ منظرنامہ یہ ہو سکتا ہے کہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات شروع کریں اور ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے نیا معاہدہ طے پا جائے۔

رپورٹ میں دوسرا امکان یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں کے ذریعے ایران کی موجودہ قیادت میں تبدیلی لانے کی کوشش کرے اور موجودہ نظام کے اندر ہی کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کر دے۔

تیسرے منظرنامے کے مطابق جنگ، معاشی بحران اور سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج شروع ہو سکتے ہیں جس سے موجودہ نظام حکومت کمزور یا ختم ہو سکتا ہے۔

ایک اور ممکنہ امکان یہ بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل زمینی فوجی کارروائی کریں اور ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیں یا اپنے کنٹرول میں لے لیں۔

رپورٹ کے مطابق پانچواں منظرنامہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دے کر جنگ میں فتح کا اعلان کر دیں اور امریکی افواج کو واپس بلا لیا جائے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر شدید حملے کیے تھے جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط سائبر سکیورٹی ناگزیر ہے: شزہ فاطمہ خواجہ

Published

on


وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مکمل اعتماد پیدا کرنے کے لیے ملک میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 32 سے زائد سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے اور موبائل ایپس کے ذریعے نادرا کی دستاویزات تک رسائی ممکن ہو رہی ہے۔

سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے قوانین، پالیسیوں اور نظام کو سائبر سکیورٹی کے لحاظ سے مزید مضبوط بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں مضبوط سائبر سکیورٹی نظام قائم نہیں ہوگا اس وقت تک بیرونی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں مکمل اعتماد پیدا نہیں ہو سکے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سکیورٹی صرف ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ہر شہری کی ذاتی شناخت، ذاتی سلامتی، گھروں اور خاندانوں کی حفاظت سے لے کر قومی سلامتی تک کے تمام پہلوؤں سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اور صحت کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال سامنے آ رہا ہے۔ ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے بیماریوں کے بہتر علاج کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ڈیٹا کے غلط استعمال کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اگر کسی کے پاس آبادی کے جینیاتی ڈیٹا تک رسائی ہو تو اس کے غلط استعمال کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اسی لیے ڈیجیٹل دور میں سائبر سکیورٹی کو انتہائی مضبوط بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سائبر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے سائبر سکیورٹی ایکٹ اور متعلقہ اداروں کو فعال بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سائبر سیکیورٹی ایک انتہائی اہم شعبہ ہے جس میں مختلف مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور حکومت اس کے لیے خصوصی وسائل اور ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں محفوظ اور مستحکم بنایا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending