Connect with us

Today News

سندھ ہائیکورٹ؛ حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے، آئی جی موٹروے کیخلاف درج کرنے کا حکم

Published

on



سندھ ہائی کورٹ نے حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے کے خلاف درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی ویز کی خراب صورتحال اور ٹریفک حادثات کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ این ایچ اے اور موٹروے پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے این ایچ اے حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ این ایچ اے ہائی ویز کی بہتری کے لیے کیا کام کر رہی ہے؟

ممبر جنوبی این ایچ اے عبدالطیف مہیسر نے بتایا کہ گیارہ منصوبے اور اسکیمز موجود ہیں، این ایچ اے سندھ کے تحت بحالی منصوبے بھی جاری ہیں۔

جسٹس نثار بھنبرو نے استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے حادثات میں کتنے لوگ جاں بحق ہوئے ہیں؟ موٹر وے اور ہائی ویز پر ایمرجنسی سہولیات موجود ہیں؟

ممبر جنوبی این ایچ اے نے بتایا کہ ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے مقام پر ٹراما اور ریسکیو سینٹر موجود ہے۔

جسٹس نثار بھنبھرو نے ریمارکس دیے کہ این ایچ اے سب سے ناکارہ ادارہ ہے اور ناکارہ لوگوں کو دفتروں میں رکھا ہوا ہے۔

وکیل این ایچ اے نے کہا کہ حادثات صرف ہائی ویز پر نہیں دیگر اہم سڑکوں پر بھی ہوتے ہیں، لائسنس اور فٹنس کے لیے صوبہ ذمہ دار ہے، ایکسل لوڈ سے متعلق سندھ حکومت کو متعدد بار کہا ہے، سندھ حکومت سے کہا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو موٹرویز پر آنے سے روکیں۔

جسٹس نثار بھنبرو نے ریمارکس دیے کہ پیسے بھی تو آپ لے رہے ہیں، این ایچ اے سیفٹی آرڈننس پڑھیں صوبائی پولیس کی ذمہ داری ہے یا موٹروے پولیس کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی ویز پر حادثات کے مقدمات چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹرویز کے خلاف درج کیا جائے، ہائی ویز پر ٹریفک بند ہوا تو نقصان این ایچ اے کو بھرنا ہوگا۔

جسٹس نثار بھنبرو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم موٹر وے پولیس کو کہہ دیتے ہیں کہ جہاں سڑک خراب ہو وہاں ٹریفک روک دیں، ہم ہائی ویز سندھ حکومت کے حوالے کرتے ہیں، ہم ان سے کام کروا لیں گے۔

وکیل این ایچ اے نے کہا کہ ایم نائن کے لیے دی گئی زمین کی منتقلی سندھ حکومت نے ختم کر دی ہے۔

جسٹس سلیم جیسر نے کہا کہ وفاق نے ادائیگی نہیں کی تو منتقلی منسوخ کی۔

جسٹس نثار بھنبرو نے استفسار کیا کہ سکھر سے اسلام آباد سفر کیا ہے؟ کیا اتنی دیر میں ہالہ سے سکھر پہنچ سکتے ہیں؟

جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیوں کیا جاتا ہے؟ کراچی میں پل گرا تھا اسکا مقدمہ چیئرمین کے خلاف درج ہونے کے بعد کوئی پل نہیں گرا۔

ممبر جنوبی این ایچ اے نے بتایا کہ انڈس ہائی وے مارچ میں مکمل بحال کر دیا جائے گا، جس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ مارچ تک حادثات کا ذمہ دار کون ہوگا؟ جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ ہم اس معاملے پر تفصیلی حکم نامہ جاری کریں گے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت

Published

on


اسلام آباد  میں موجود امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔

امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کی ہدایت کی ہے، اس کامقصد انہیں سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والا اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) امریکی شہریوں کو پاکستان میں ای میل کے ذریعے سیکیورٹی الرٹس اور تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کوئی پیٹرول پمپ ذخیرہ اندوزی نہیں کررہا آئل سپلائر کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پمپ مالکان

Published

on



اسلام آباد:

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا نہیں کر رہے۔

اپنے بیان میں پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر جو پیٹرول آرہا ہے وہ فوری فروخت ہو رہا ہے، کوئی پیٹرول پمپ پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہیں کر رہا، تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے، جس حساب سے سپلائی دی جا رہی ہے اسی حساب سے پیٹرول دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا جواز سمجھ نہیں آتا، کارروائی آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہونی چاہیے، پیٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

حزب اللہ کے میزائل حملے میں اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیٹے سمیت 8 فوجی شدید زخمی

Published

on


بیروت پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے لبنان سے صیہونی ریاست پر راکٹس کی بارش کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے داغے گئے متعدد راکٹس صیہونی دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ کے نہایت قریب گرے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹس حملوں میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹرچ کے بیٹے سمیت 8 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ کو درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

اسرائیلی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں وزیر خزانہ بیزلیل سموترچ کا بیٹا بھی شامل ہے جو اس وقت اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ توپ خانے اور فضائی حملوں کے ذریعے ان مقامات کو ہدف بنایا گیا جہاں سے راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

ادھر حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گیا حملہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تھا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending