Connect with us

Today News

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، چاندی بھی مہنگی

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا جب کہ چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362  روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2915 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73.10 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہوکر 7794 روپے اور فی 10 گرام چاندی 138 روپے بڑھ کر 6682 روپے کی سطح پر آ گئی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت فری کرنے کا فیصلہ

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے مفت کر دی گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز کل سے ہوگا، یہ سہولت اگلے 30 دن تک برقرار رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ تک بغیر کسی کرایہ کے سرکاری بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزارتِ داخلہ عوامی ریلیف اقدام کے لیے 35 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام کو کل سے مفت سروس شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے ٹرانسپورٹ مفت کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

سندھ حکومت کا موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2ہزار روپے دینے کا فیصلہ

Published

on



توانائی بحران کے بعد پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث سندھ حکومت نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر کم ریٹ میں نہیں ملیں گے اس لیے ہر موٹر سائیکل والے کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیں گے، دو سے تین روز میں ایپلیکیشن کام کرے گی اور شناختی کارڈ پر موٹر سائیکل رجسٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ہم موٹر سائیکل کی ٹرانسفر مفت کر رہے ہیں، جو بھی موٹر سائیکل والے ہیں اپنے نام ٹرانسفر کروائیں، ایک سو روپے ایک لیٹر پر ہم سبسڈی کی رقم دیں گے، آج سے 15 دن بعد ہم رقم ٹرانسفر کر دیں گے اور 2 ہزار روپے ہر موٹر سائیکل والے کو ٹرانسفر کریں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی موٹر سائیکل کو چیک کر سکتے ہیں، 15 دن کے بعد ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل والے کو 2 ہزار روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کار کو سپورٹ کیا گیا ہے، ہم نے گندم کی قیمت بھی 3500 روپے فی من مقرر کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی جس سے کاشت کار کو نقصان ہوگا، 20 لاکھ ایکڑ چھوٹے کاشت کار کے پاس ہے اس لیے 1500 روپے فی ایکڑ پر ہم ان کاشت کاروں کو فراہم کریں گے اور پیر سے 1500 روپے فی ایکڑ ٹرانسفر کرنا شروع کریں گے جبکہ بڑے زمینداروں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ عمل صوبے خود کریں گے، تیسری تجویز پر بہت بحث ہوئی اور ایک ماہ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاق اس بات پر عمل کرے گا اور پیسے صوبے دیں گے، یہ ٹارگٹڈ سبسڈی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ، 70 ہزار اور 80 ہزار مہینہ سبسڈی دی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

’تمام شرائط پوری؛ پاکستان کیلیے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری  میں کوئی رکاوٹ نہیں‘

Published

on



اسلام آباد:

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام شرائط پوری کیے جانے کے بعد اب پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزہ پر ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ( مئی )کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، اس لیے اب آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط کے اجرا کی منظوری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ای ایف ایف کے تحت قرضے کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے آر ایس ایف پروگرام کی 21 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط بھی ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اسی طرح  تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت کی گئی ہے۔

ٹارگٹڈ سبسڈی کی رقم رواں مالی سال کے بجٹ سے خرچ ہوگی اور مشکل حالات کے لیے 300 ارب کے ہنگامی فنڈز بھی دستیاب ہیں۔  ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے ڈیپازٹس طویل مدت کے لیے روول اوور کرنے پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ یو اے ای پاکستان کے ذمہ قرضہ جلد رول اوور کر دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو دوست ممالک کے قرض کے رول اوور کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں۔

یو اے ای کے 2 ارب ڈالر رواں ماہ اور ایک ارب ڈالر کی واپسی جولائی میں ہونا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔ تمام ادائیگیاں بروقت ہوں گی۔





Source link

Continue Reading

Trending