Today News
سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہوگئی
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مزید مہنگی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 152ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج مسلسل دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 79ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 031روپے بڑھ کر 4لاکھ 10ہزار 889روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7ہزار 824 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 707روپے ہو گئی۔
Today News
نیٹو آبنائے ہرمز میں جارحیت کیلئے نہیں بنا، فرانس کا امریکا کو سخت جواب
فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو سے دستبرداری کی دھمکی پر سخت جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیٹو ایک فوجی اتحاد ہے اور اس کا قیام یورو-اٹلانٹک علاقے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہے نہ کہ آبنائے ہرمز میں جارحانہ حملے شروع کرنے کے لیے ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق پیرس میں وار اینڈ پیرس کانفرنس میں فرانس کی جونیئر آرمی وزیر الیس روفو نے بتایا کہ میں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ نیٹو کیا ہے، یہ ایک فوجی اتحاد ہے، جس کا مقصد یورو اٹلانٹک خطے میں سیکیورٹی ہے، یہ اس لیے نہیں تشکیل دیا گیا کہ آبنائے ہرمز پر حملے کیے جائیں جو ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہو امریکی آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کے لیے اتحاد میں شرکت سے فرانس کے انکار سے ناراض ہیں لیکن پیرس آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے آزادانہ اور مؤثر انداز میں بحالی کے منصوبے کے حق میں ہے۔
ایمانوئیل میکرون کی قریبی تصور کی جانے والی سفارتی امور میں تجربہ رکھنے والی وزیر نے بتایا کہ میں اس چڑچڑے پن کو سمجھ سکتی ہوں لیکن میں امریکا کی طرف سے بات نہیں کر رہی ہوں بلکہ میں ایک ملک کے لیے بات کر رہی ہوں جو اٹلانٹک الائنس (نیٹو) کا ایک بانی رکن ہے اور یورپی یونین کا بھی بانی رکن ہے۔
الیس روفو نے کہا کہ فرانس گزشتہ 20 برس سے کہہ رہا ہے کہ یورپ کے لوگوں کو یورپ میں مشترکہ دفاع کے لیے زیادہ حصے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے تجویز دی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کر رکھی ہے، جس کے لیے اقدامات اقوام متحدہ کے فریم ورک میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ راستہ عالمی تیل کی سپلائی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ نیٹو سے امریکا کی دستبرداری پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے اتحادی ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی مدد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
فرانس نے اسی طرح اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے تحت اسرائیل چاہتا تھا کہ امریکی اسلحے کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کے لیے منتقل کیا جائے۔
Source link
Today News
لکی مروت اور پشاور میں پولیس پر حملے، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے میں تین اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی جبکہ پشاور میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے نورنگ میں سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔
جس میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں پشاور کے علاقے نواحی علاقہ متنی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور جائے واردات سے فرار ہوگئے۔
لکی مروت اور متنی میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پولیس اور فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا۔
Source link
Today News
جنگ کے باوجود ایرانی ریال کی قدر میں 400 فیصد اضافہ کیوں ہوا؟
سرمایہ کاروں کی جانب سے ایرانی ریال بھاری مقدار میں خریدنے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے بیس لاکھ ڈالر کا ٹول ٹیکس خریدنے کے سبب ایرانی ریال کی قدر جنگ کے باوجود کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جنگ سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 2500 روپے میں مل جاتے تھے لیکن اب ایک کروڑ ایرانی ریال 10 ہزار پاکستان روپے میں مل رہے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ جنگ جلد ختم ہوگی اور ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھ جائیں گی جس کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں بڑا اضافہ ہوگا اسی وجہ سے لوگ بڑی مقدار میں ایرانی کرنسی خرید رہے ہیں اور سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے بیس لاکھ ڈالر کا ٹول ٹیکس وصول کرنے کا اقدام بھی ایرانی کرنسی کی مضبوطی کا باعث بنا ہے،ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی ریال اور چینی یوآن میں ٹول ادا کرنے کا کہا ہے جس کا ایرانی کرنسی پر مثبت پڑا ہے اور اس کی قدر میں کافی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جنگ شروع ہوئے تاحال ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper