Connect with us

Today News

سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا

Published

on



کراچی:

عالمی  اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں  آج  مزید اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 133ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 411ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 63ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402روپے  بڑھ کر 4لاکھ 83ہزار 420روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 188 روپے کے اضافے سے 10ہزار 050 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کے اضافے سے 8ہزار 616روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن (ہفتے کے روز) بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شریعت اپیلیٹ بنچ میں کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت

Published

on



اسلام آباد:

سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بنچ میں کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
 
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ نے اپیل پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل سے استفسار کیا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے، آپ نے بتانا ہے کہ کوٹہ سسٹم کیسے اسلام کے اصولوں کے مطابق ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جرنل نے کہا کہ آرٹیکل 27 میں واضح کوٹہ سسٹم بیان کیا گیا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کا اختیار پارلمنٹ کو ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے 40 سال کا دورانیہ ختم ہوچکا ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کوٹہ سسٹم کے دورانیے کو بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی ہوچکی ہے۔

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم موجود ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی صوبوں کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ جن صوبوں کی آبادی کم ہے وہ بڑھائیں؟، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

سرکار کو سزائیں معاف کرنے کے اختیار کو غیر شرعی قرار دینے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت:

دریں اثنا جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر شریعت اپیلیٹ بنچ نے سرکار کو سزائیں معاف کرنے کے اختیار کو غیر شرعی قرار دینے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی،  بنچ میں جسٹس شاہد وحید ،جسٹس عرفان سعادت خان، عالم جج ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شامل ہیں۔

عالم جج ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ اسلام میں سزائیں دو طرح کی ہیں، ایک سزا قرآن میں ہے، جبکہ ایک سزا تعزیر میں ہوتی ہے، تعزیر میں سزا قاضی حالات دیکھ کر طے کرتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایک شخص کیسے درخواست دیکر سرکار کو کہہ سکتا ہے سزا ختم کریں، اگر ایسا ہے تو پھر عدالتوں کو ختم کردیں، جو خود  فریق مقدمہ ہو وہ کیسے اپنی سزا ختم کروا سکتا ہے، ایسے میں تو پورا معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ کوئی بھی حکومت یا سرکار اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے کیسے سزا ختم کرسکتی ہے، ہم یہاں اس کیس میں رحم کی اپیل کے خصوصی اختیار کی بات نہیں کر رہے، تعزیر کی بات کر رہے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایک دوسری مثال بھی ہے، ایک شخص کے گھر میں چوری ہوتی ہے تو وہ ازالے کیلئے اسٹیٹ کے پاس جائے گا، بعد میں پتہ چلے اسٹیٹ نے تو کیس ہی واپس لے لیا ہے، جس شخص کے گھر چوری ہوئی پھر وہ انصاف کیلئے کہاں جائے گا؟۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ سن 1989 کے کیسز ہیں، کوشش ہوگی روزانہ کی بنیاد پر کیس سنیں، ہم اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں منگوا رہے، اگر ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے سے اتفاق نہ کیا تو مناسب نہیں ہوگا، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، آپ خود اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے تحت تیاری کر لیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ شفقت محمود نے کہا کہ یہ اختیار اب صوبوں کے پاس بھی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے تمام صوبوں اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

سید اسلام الدین نے تعزیرات پاکستان کی شق 401،402, اور کرمنل لاء ترمیم ایکٹ 1958 کو شریعت کورٹ میں چیلنج کیا تھا، شریعت کورٹ نے1991 میں فیصلہ دیتے ہوئے متعلقہ شقوں کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 1991 میں فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بابراعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل، نوجوان راتوں رات مشہور

Published

on



جنوبی پنجاب کا غریب مزدور محمد عمران اسٹار بیٹر بابراعظم کا ہمشکل راتوں رات مشہور ہوگیا۔

عمران کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو اَپ لوڈ کی جس پر وہ راتوں رات ہی مشہور ہوگیا۔ عمران اپنے گاؤں سے محنت مزدور کرنے نکلا تھا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں محمد عمران کا کہنا تھا گاؤں والے کہتے تھے کہ بابراعظم کی شکل کے لگتے ہو لیکن میں مانتا نہیں تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ جب سے لاہور آیا ہوں تب سے گاؤں والی یاد آتی ہے کہ وہ ٹھیک ہی کہتے تھے۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں جب بابراعظم کو ڈراپ کیا گیا تو عمران افسردہ ہوگیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میری پہچان بابر بھائی سے ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ

Published

on


خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا جب کہ  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف  بند کرنے کا فیصلہ نوٹم جاری کردیا۔

ممکنہ طور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی مشقوں کے باعث کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے 

اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending