Today News
سوڈان میں ہسپتال پر ہولناک حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد جاں بحق
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سوڈان کے علاقے دارفور میں ایک ہسپتال پر حملے میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینام کے مطابق یہ حملہ مشرقی دارفور کے دارالحکومت الڈائن میں واقع ایک تدریسی ہسپتال پر کیا گیا، جس میں مریضوں کے ساتھ ساتھ دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی جاں بحق ہوئے۔
حملے میں مزید 89 افراد زخمی ہوئے جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال کے بچوں، زچگی اور ایمرجنسی وارڈز شدید متاثر ہوئے اور ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان کی جاری جنگ کے دوران صحت کے مراکز پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 2023 سے اب تک 213 حملے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر فوج کے ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم ڈبلیو ایچ او نے کسی فریق کو براہ راست ذمہ دار قرار نہیں دیا۔
واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے فوج اور نیم فوجی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
.@WHO has verified yet another attack on health care in #Sudan. This time, Al Deain Teaching Hospital in East Darfur’s capital, Al Deain, was struck, killing at least 64 people, including 13 children, two female nurses, one male doctor, and multiple patients.
As a result of this… pic.twitter.com/RAwDR5YVjd
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) March 21, 2026
اقوام متحدہ کے مطابق یہ تنازع دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک بن چکا ہے، جہاں 3 کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ صحت کے مراکز کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آتے ہیں، انہوں نے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اپیل بھی کی۔
Today News
15 سالہ لڑکے نے گرل فرینڈ کو چھوڑنے کےلیے اسکول بس چوری کرلی
جرمنی میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے شہر میں واقع اسکول پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس ہی چرا لی اور طویل سفر طے کر ڈالا۔ اس غیر معمولی اقدام نے نہ صرف پولیس بلکہ عوام کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جرمن شہر ویسباڈن میں پیش آیا، جہاں لڑکا چپکے سے ایک بس ڈپو میں داخل ہوا اور گاڑیوں کی ماسٹر چابی تک رسائی حاصل کرلی۔ اس کے بعد وہ بغیر کسی رکاوٹ کے بس لے کر روانہ ہوگیا۔ اگرچہ یہ پوری کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی تھی، لیکن عملے نے ابتدا میں اسے معمول کا معاملہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔
بس صبح تقریباً 6 بجے ڈپو سے نکالی گئی، تاہم کمپنی کو دوپہر کے بعد اس وقت شک ہوا جب تمام ڈرائیورز سے تصدیق کے باوجود کسی نے بس لینے کا اعتراف نہ کیا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور تلاش کا آغاز ہوا۔
بس میں نصب جی پی ایس سسٹم کی مدد سے پولیس نے گاڑی کو کارل شور میں ٹریس کرلیا، جو ویسباڈن سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) دور ہے۔ پولیس اہلکار اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے بس کو روکا اور ڈرائیونگ سیٹ پر ایک کم عمر لڑکے کو پایا، جو اپنی گرل فرینڈ کو اسکول سے واپس لے کر جارہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لڑکے نے ماسٹر چابی کیسے حاصل کی اور اتنی مہارت کے ساتھ بس چلانا کہاں سے سیکھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ لڑکے کو چوری اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے سمیت مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Source link
Today News
پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل پشاور زلمی نے اپنی اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق تنزید حسن تمیم کو پی ایس ایل 11 کے لیے زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ لیگ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ایونٹ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کیا گیا ہے، تاہم ان کی دستیابی ایک مخصوص مدت تک محدود ہو سکتی ہے۔
تنزید حسن تمیم کی شمولیت کے بعد وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں شرکت کرنے والے بنگلہ دیش کے چند کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ انہیں حالیہ عرصے میں عمدہ کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدِمقابل ہوں گی۔
Today News
پشاور میں نیشنل بینک میں ڈکیتی
پشاور میں کوہاٹ روڈ پر واقع نیشنل بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بانا ماڑی میں درج کر لی گئی، واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے تفتیش بھی جاری ہے۔ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے اور 441 تولہ سونا لاکرز سے لے گئے۔
ابتدائی طور پر ڈاکوؤں کی تعداد چار یا اس سے زیادہ معلوم ہوتی ہے، ڈکیتی کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر گارڈ موجود نہیں تھا۔ بینک میں تین ایمرجنسی الارم تھے جو پانچ بار بجے۔ قومی بینک نے نہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کیا تھا نہ ہی الارم کمپنی نے آپریشن منیجر کو آگاہ کیا۔
نجی کمپنی کے الارم سسٹم آپریٹر کو الارم کا الرٹ ملا مگر کسی کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی جبکہ الارم الرٹ پر موجود آپریٹرز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔
ڈاکو پہلے بینک کی بیک سائیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے، ڈاکو اپنے ساتھ گیس سلنڈر بھی لائے تھے۔ ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے۔ بینک ڈکیتی کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages