Today News
سُپر 8 مرحلہ: بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
سُپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں
احمدآباد میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں کپتان نے ٹاس جیت کر
اس سے قبل پالیکیلے میں کھیلے گئے مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد انگلش کپتان کا بڑا بیان!
انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف سُپر ایٹ مرحلے میں فتح کو سالگرہ کا خوبصورت تحفہ قرار دے دیا۔
پوسٹ میچ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہری بروک کا کہنا تھا کہ پچ مشکل نہیں تھی بلکہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے رفتار کو بخوبی استعمال کیا، رفتار کی کمی نے مواقع پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ فِل سالٹ نے 60 رنز کی زبردست باری کھیلی، سب نے ان کے گرد اپنا کھیل کھیلا۔ وہ جتنا تیز کھیلتے ہیں ویسے تو نہیں کھیلے لیکن انہوں نے ہمیں ایک اچھے ہدف تک پنہچایا۔
جوس بٹلر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بٹلر کے فارم میں نہ ہونے کی کوئی فکر نہیں۔ وہ وائٹ بال فارمیٹ کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ اس وقت ان میں اعتماد کی کمی ہے۔
واضح رہے پالیکیلے میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا 51 رنز سے شکست دی ہے۔
Source link
Today News
پاکستان ہاکی ٹیم میں کوچز کے تنازع کا ڈراپ سین، ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی
لاہور:
پاکستان ہاکی میں کوچز کے تنازع کا ڈراپ سین ہوگیا۔ نئے کوچز کی نگرانی میں پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام اباد سے مصر کیلئے روانہ ہوگی۔
آٹھ سال بعد پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں جگہ پانے کے روشن امکانات ہیں۔ کپتان عماد بٹ نے مطالبات پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری عبوری صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔
عماد بٹ نے کہا کہ پرانے کوچز کی جگہ نئی ٹیم انتظامیہ کا تقررہونے پر اب ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، رمضان میں رات کو ٹریننگ سیشن جاری ہے، سب کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں، مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے۔
کپتان نے مزید کہا کہ ایک لمبے وقفے کے بعد پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، قوم کو خوشیاں دینے کی پوری کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ ماہ رمضان کی وجہ سے کھلاڑی رات کو بارہ سے سحری تک ٹریننگ کررہے ہیں۔ محی الدین وانی عبوری صدر ہاکی فیڈریشن کی حییثت سے ٹیم کے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
مصرمیں پاکستان کو ملائیشیا، آسٹریا، چین کا چیلنج درپیش ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی پانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل بن سکتی ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ اگست کے دوسرے ہفتے ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔
Today News
موٹروے اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن؛ فیصل آباد سے اغواء کیا گیا تاجر بازیاب
موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فیصل آباد سے اغواء کیے گیے غلہ منڈی کے تاجر کو بازیاب کروا لیا، اغواء کار تاجر اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام کے مطابق 5 نامعلوم افراد خود کو حساس ادارے کا اہلکار بتا کر فیصل آباد کی غلہ منڈی میں آڑھت کا کاروبار کرنے والے تاجر طارق عزیز کو ملت چوک سے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر موٹروے کے راستے نامعلوم مقام کی جانب لے جا رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اغوا کاروں کو بلکسر انٹر چینج اور نیلہ انٹر چینج کے درمیان روکنے کی کوشش کی، تعاقب پر اغوا کار تاجر اور 2 گاڑیوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اغواء کار گروہ بین الصوبائی گینگ کے طور پر کارروائیاں کرتا ہے جس کے حوالے سے پنجاب پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بازیاب کروائے گئے تاجر نے موٹروے پولیس اور تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آباد کے پولیس عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغواء ہونے سے بچایا اور باحفاظت بازیاب کروایا۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech6 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Business2 weeks ago
Pre-Ramazan hikes in essential commodities’ prices pinching consumers
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings