Today News
سپریم کورٹ کا ٹیرف کالعم فیصلہ، ٹرمپ نے بدلے میں تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع عالمی ٹیرف پلان کو غیر قانونی قرار دیا کیونکہ انہوں نے قانون کے بغیر خود سے ٹیرف عائد کیا تھا۔
ٹرمپ نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی اور فوراً ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کے تحت تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کردیا گیا جسے 150 دن تک نافذ رکھا جائے گا، بشرطیکہ کانگریس اسے توسیع نہ دے۔
نئی 10 فیصد ٹیرف تمام ملکوں سے آنے والی درآمدات پر لاگو ہوگا۔ اگرچہ کچھ اشیا اور مخصوص ممالک (مثلاً کینیڈا اور میکسیکو کیلئے کچھ استثنیٰ بھی بیان کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے لیے بڑا دھچکا تصور کیا جارہا ہے، کیونکہ عدالت نے کارپوریٹ اور اقتصادی امور میں کانگریس کے کردار کو فوقیت دی ہے۔
ٹرمپ کا نیا 10 فیصد ٹیرف عالمی تجارت کے اصولوں کو تبدیل کرنے کا اعلان ہے۔ کچھ ممالک نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، جبکہ بعض نے اس کو تجارتی تناؤ میں اضافہ قرار دیا ہے۔
Today News
بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند
بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے جبکہ نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا ہے۔
بنگلہ دیشی جریدے “ڈیلی سن ” اوربھارتی جریدے “دی اکنامک ٹائمز” کے مطابق بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔
کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کیلئےچلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا۔
ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات سفارتی اختلافات سے بڑھ کر تنازعات کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
Today News
جرائم پیشہ افراد کے خلاف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ملزمان گرفتار
جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے مطابق رم جھم ٹاور کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ سے پولیس کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بشیر احمد ولد لال بخش، فرحان ولد نور محمد اور فیض اللہ ولد اسد اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں حساس ادارے اور ملیر پولیس کے ساتھ مسلح ملزمان کا مںینہ مقابلہ ہوا۔ ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق ایک زخمی ملزم صادق افغانی عرف شوٹر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہر میں متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں پولیس اور رینجرز پر فائرنگ اور ایک سب انسپکٹر کی شہادت کے واقعے میں بھی ملوث رہا ہے۔ ادھر شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود عبداللہ کالج کے قریب کے ڈی اے گراؤنڈ بلاک U میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
پولیس نے دونوں ملزمان جاوید مگسی اور فیضان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ کیماڑی عابد آباد کے علاقے میں اتحاد ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان سے دو پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ اس سے قبل لیاقت آباد، تین ہٹی برج کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم عامر قریشی زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Today News
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مخیر حضرات اور مختلف اداروں کے اشتراک سے رمضان نگہبان دسترخوان سجا دیے گئے جہاں لاکھوں روزہ داروں نے افطار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان دسترخوان کے انعقاد پر مخیر افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک احساس اور اخوت کا مہینہ ہے اور ہر ضرورت مند کی کفالت اور خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس کا عملی مظاہرہ نگہبان دسترخوان کی صورت میں کیا جا رہا ہے اور آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔
حکومتی سرپرستی اور مخیر افراد و اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 300 سے زائد نگہبان دسترخوان قائم کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں سجے دسترخوانوں پر قورمہ، بریانی، روح افزاء، پکوڑے، سموسے اور دیگر لوازمات سے روزہ داروں کی تواضع کی گئی۔
لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بڑی تعداد میں شہریوں نے پہلے روز افطار کیا جبکہ راولپنڈی، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ہزاروں افراد نگہبان دسترخوان پر شریک ہوئے۔ چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی بڑی تعداد میں لوگ افطار کے لیے پہنچے۔
اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں ہزاروں روزہ داروں نے اجتماعی افطار کیا جبکہ کوٹ ادو، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بھرپور انتظامات کیے گئے۔ مری، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور نارووال میں اعلیٰ افسران نے بھی روزہ داروں کے ساتھ افطار میں شرکت کی۔
اسی طرح پاکپتن، راجن پور، رحیم یار خان اور ساہیوال میں بھی نگہبان دسترخوان پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، بھلوال اور سرگودھا میں بھی روزہ داروں کا رش دیکھنے میں آیا۔
لاہور کے مختلف مقامات پر بھی مخیر حضرات اور اداروں کے تعاون سے نگہبان دسترخوان کھولے گئے جہاں لاکھوں افراد نے افطاری کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں افراد کی آمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور حکومت اس سلسلے کو جاری رکھے گی۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch