Today News
سپر ایٹ مرحلہ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سپر ایٹ مرحلہ کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے دونوں ٹیمیں اپنے گروپ اسٹیج میں ناقابلِ شکست رہے ہیں۔
Source link
Today News
بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے۔
صحافیوں کوہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے 23 تا 24 فروری امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کیا۔ امیر قطر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو اعلی سطح تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قطر کے وزیر دفاع اور وزیر مملکت نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے ، جس میں اسرائیلی قابض حکام کے غیرقانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔
طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی اراضی میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں وزارتی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ سمجھوتا ایکسپریس پر حملے کی 19ویں برسی ہے۔ اس حملے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حملے میں ملوث سوامی آسیم آنند نے عوامی سطح پر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ بھارتی کرنل پروہت نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث چاروں مجرم آزاد پھر رہے ہیں۔ بھارت سمجھوتا ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا سکا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ امور کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان پاکستان کی موقف کی تصدیق ہے۔
Today News
ملک میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری
بڑھتے درجہ حرارت کے باعث مارچ سے ستمبر 2026 کے دوران ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ممکنہ طور پر ہیٹ ویو اور گلیشیئر پگھلنے کے عمل میں تیزی کا خدشہ ہے۔
شمالی علاقہ جات کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر مارچ تا ستمبر کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کی نگرانی جاری ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مارچ سے جون کے دوران تیزی سے پگھلتے گلیشیئر کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، گلیشائی جھیلوں کے ممکنہ سیلاب کے باعث آبادیوں اور زرعی اراضی کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔
گلگت بلتستان کے احمد آباد، فیض آباد، مجاور، وادی اشکومن، گلکن، گلمت بوبر اور وہند سمیت متعدد علاقے ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ریشون، کمراٹ، یارخن ویلی، لشٹ،استاچ، ڈزق اور بریپ کے علاقو ں میں گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے، جی بی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی انخلا کے لائحہ عمل اور پیشگی انتباہی نظام فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عوام موسم کے حوالے سے بر وقت آگاہی یقینی بنائیں اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریا کے کناروں اور گلیشیائی ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام ممکنہ خطرے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں، مستند معلومات اور بروقت الرٹس کے لیے ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ ایپ سے راہنمائی لیں۔
Source link
Today News
خون سفید ہوگیا؛ زمین کی خاطر اکلوتے بیٹے کا بوڑھے ماں باپ پر بہیمانہ تشدد
راولپنڈی:
تھانہ جاتلی کے علاقے گورسیاں میں زمین کی خاطر اکلوتے بیٹے نے بوڑھے والدین پر بہیمانہ تشدد کیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔
بیٹے کے مظالم سے دل برداشتہ ضعیف والدین کا ویڈیو بیان وائرل ہوگیا، جس کے سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جاتلی جمال نواز کو مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں جاتلی پولیس نے ناخلف ملزم بیٹےمحمد اخلاق کو گرفتار کرلیا ۔
متاثرہ خاتون مسماۃ خالدہ نور نے کہا کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں، ایک بیٹا محمد اخلاق ہے اور ایک بیٹی تھی جوفوت ہوچکی ہے ۔ بیٹا محمد اخلاق مجھ پر اور میرے خاوند نور حسن پر آئے روز تشدد کرتا ہے ۔ تمام پیسے اور بیٹی کا زیور بھی چھین لیا۔ بہو پستول سر پر لے کر کھڑی رہی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں 2 دن تک گھر کے کمرے میں بند رکھا گیا، پھر تیسرے دن ہم دونوں کو گھر سے نکال دیا ، اب ہم کسی اور کے گھر میں رہ رہے ہیں۔ بیٹا دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے زمین میری بیوی کے نام کرو، ورنہ مجھ سے مار کھاتے رہو گے جبکہ میرے خاوند نے زمین مسجد کے لیے دے رکھی ہے، جس کا میرے بیٹے کو رنج ہے۔
والدہ نے کہا کہ ہمارے بیٹے نے ہم پر تشدد کرکے کمرے میں بند رکھ کر اور زمین اپنی بیوی کے نام کرانے کے لیے دھمکیاں دے کر سخت زیادتی کی ہے ۔ بیٹے کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہماری داد رسی کی جائے۔
دوسری جانب جاتلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدین پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ والدین پر تشدد یا ناروا سلوک افسوس ناک ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion