Connect with us

Today News

سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

Published

on



وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی۔ جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے۔

نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

Published

on



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2401 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہوکر 7784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6673 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور ایئرپورٹ: جعلی شناخت پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار

Published

on



لاہور:

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا جو جعلی شناخت ظاہر کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خود کو محمد رحمان طارق ظاہر کیا تاہم امیگریشن چیک کے دوران مشکوک ہونے پر مزید تفتیش کی گئی تو اس کا اصل نام محمد احسان طارق سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اپنے بھائی محمد رحمان طارق کی دستاویزات استعمال کرکے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ بھائی نے اٹلی سے سفری دستاویزات بذریعہ ڈاک بھیجی تھیں۔

ملزم 2016 سے 2018 تک اٹلی میں قیام کر چکا ہے اور اطالوی زبان سے بخوبی واقف ہے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی انتخابی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد

Published

on



لاہور:

حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، لیکن ٹربیونل نے اس درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔

ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار سماعت کی تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذر داری خارج کر دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔





Source link

Continue Reading

Trending