Connect with us

Today News

سیاسی قیادت نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوشش کو معاشی تخریب کاری قرار دے دیا

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان کی سیاسی قیادت نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوشش کو کھلی معاشی تخریب کاری قرار دے دیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک جماعت اپنے سیاسی مفاد کی خاطر ملک دشمن عناصر کے ساتھ مل کر سازشوں میں مصروف ہے، سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی عارف اجاکیہ کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ اقتدار میں ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر حربہ اختیار کیا۔

نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کا بیٹا جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو منسوخ کرنے کے لیے پاکستان مخالف تخریب کاری پی ٹی آئی کے رنگوں میں لپٹی سیدھی غداری ہے،  یہ پی ٹی آئی کی خود غرض، ریاست مخالف کوشش ہے جو صرف ایک سزا یافتہ شخص کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے چٹان سے ٹکرا رہی ہے،  وہ ایک آدمی کو بچانے کے لیے پاکستان کی معیشت، ملازمتیں اور برآمدات کو جلا دیں گے۔

ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق ردعمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، صرف اس لئے کہ ان کا سیاسی رہنما قید ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کسی پارٹی یا فرد کے بارے میں نہیں بلکہ لاکھوں مزدوروں کی روزی روٹی سے منسلک ہے، سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن پاکستان کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو معطل کرنے کا ان کا مطالبہ مکمل طور پر غیر ضروری ہے اور سخت ترین مذمت کا مستحق ہے، نازک حالات میں پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانا غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے ہمیں  کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کزن ڈاکٹر عثمان اور زلفی بخاری کی موجودگی میں پاکستان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا، جو کہتے ہیں ہم نے پابندی کا نہیں کہا تو انسانی حقوق کا جھوٹا رونا کے کر وہاں چائے پینے گئے تھے؟  پاکستان پر پابندی لگوانے کے لیے پروگرام ملک دشمنوں کے ساتھ رکھا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوس ناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ  متاثر ہو سکتی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل جانے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو غزہ کے معصوم بچوں کے لیے انصاف کی بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی،  وہ  ایسا اس لیے نہیں کریں گے کیونکہ یہ خود اسی صیہونی لابی کا حصہ ہیں، یہودی لابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ جیسا باپ نے آئی ایم ایف کو خط  لکھ کر کیا ویسا ہی بیٹے پاکستان کے خلاف عمل کر کے دکھا رہے ہیں،  پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کا خواہاں خاندان رہتا ایک ساتھ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی نے کہا کہ عمران نیازی کا خون جنیوا میں بیٹھ کرپاکستان پر حملہ آور ہوا، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ’’را‘‘ اور ’’موساد‘‘  کے ایجنٹوں کے درمیان بیٹھ کر ایسا کیا، حیرت ہے ابھی تک پی ٹی آئی سے کسی ایک محب وطن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا، کیا یہ ساری پارٹی ہی وطن دشمنوں کی ہے ؟

رکن بلوچستان اسمبلی مینا مجید بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردے، وطن عزیز کے خلاف ایسا پروپیگنڈا کرنے والے دہشت گرد تنظیموں کے پراکسیز ہی کر سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں کی محنت اور اصطلاحات کے بعد جی ایس پی اسٹیٹس حاصل کیا، جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس پاکستان کو ایسے ہی نہیں مل گیا، غیر ذمہ دارانہ اور  پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے  بیانات نے لاکھوں غریبوں کی مزدوری کو داؤ پہ لگا دیا ہے، قومی مفاد کو ہر قسم کی ذاتیات سے بالاتر ہونا چاہیے۔

محمود مولوی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے مفادات اور سیاست کی خاطر ملک اور عوام کی مفادات سے نہ کھیلے، عالمی فورمز پر جی ایس پی اسٹیٹس کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو یہ محض سیاست نہیں بلکہ قومی مفاد کے خلاف ایک خطرناک رجحان بن جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکی زمینی فوج آئی تو ‘شارک کی خوراک’ بنے گی، ایران کی تباہ کن نتائج کی دھمکی

Published

on



ایران نے امریکا کی زمینی فوج کی مداخلت کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ان کے فوجی شارک مچھلی کی خوراک بنے گی۔

ایرنی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان انراحیم ذوالفقاری نے ایران پر زمینی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے سے متعلق بار بار دی جانے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ منصوبوں کو حقیقت سےعاری قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی قیادت نے فوج کی کمان ایسے فرد کے سپرد کر دی ہے جس کے فیصلوں نے امریکی افواج کو بدترین دلدل میں دھکیل دیا ہے اور خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج تباہ شدہ اڈوں سے پسپا ہو چکی ہیں اورعلاقائی ممالک کے شہری و معاشی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود وہ اب بھی ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

انراحیم ذوالفقاری نے زمینی حملے سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے اس طرح کی صورت حال کے لیے تیار اور جواب دینے کے لیے منتظر ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی جارحیت یا قبضے کی کوشش کی صورت میں حملہ آور افواج کو گرفتاری اور مکمل تباہی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی کمانڈرز اور فوجی بالآخر خلیج فارس میں شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔

امریکی قیادت پر زور دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور ماضی میں غیر ملکی حملہ آوروں کے ساتھ ہونے والے تجربات سے سبق سیکھیں اور خبردار کیا کہ غلط فیصلے امریکی افواج کے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

انراحیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی عملی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

زمینی حملے کی کوشش کا نتیجہ امریکی فوج اور خطے میں اتحادیوں کیلئے سنگین ہوگا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکانے ایران پر زمینی حملے کی کوشش کی تو امریکی فوج اور خطے میـں ان کے اتحادیوں کو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ امریاک کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی زمینی حملے کی کوشش کا نتیجہ امریکی افواج اور خطے میں ان کے اتحادیوں کے لیے بدترین نتیجے کی صورت میں نکلے گا، سڑکوں پر لاکھوں ایرانیوں کی موجودگی ملک کی سماجی طاقت کی عکاسی ہے جو دشمن کا مقابلہ کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی یک جہتی نے ایرانی معاشرے کو تقسیم کرنے کی مخالفانہ کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور بیرونی دباؤ کے باوجود ملک مزید مضبوط اور متحد ہو گیا ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں عسکری ناکامیاں اور معاشی دباؤ شامل ہیں اور جنگ کے شروع میں مقرر کیے گئے ان کے مقاصد بھی پورے نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزاحمتی گروپس نے مخالف قوتوں پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے میدان جنگ میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بظاہر مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی زمینی حملے کے منصوبے بھی بنا رہا ہے لیکن ایرانی افواج ایسے کسی بھی منظرنامے کے لیے تیار ہیں اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے مطالبے کو قبول نہیں کرے گا جو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو اور فتح حاصل ہونے تک اپنا راستہ جاری رکھے گا اور موجودہ تنازع کا نتیجہ مستقبل میں کسی بھی جارح کے لیے ہمیشہ کے لیے سبق بنے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے بتایا تھا کہ ہزاروں میرینز کے دو دستے مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں جن میں سے پہلا مارچ کے آخر تک ایک بڑے ایمفیبیسئس اسالٹ جہاز کے ذریعے پہنچنے والا ہے اور ہزاروں ایلیٹ ایئربورن فوجیوں کی تعیناتی بھی متوقع ہے۔

مارکو روبیو نے ایران میں امریکی زمینی فوج کے حملوں کی رپورٹ کو مسترد کریا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مقاصد زمینی فوج کے بغیر بھی حاصل کرسکتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ سے متعلق بڑی خبر

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ملتان سلطانز کے سابق اونر علی ترین نے نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر قرار دے دیا

Published

on


پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے سابق اونر علی ترین نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عموماً ہینڈلرز چلاتے ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے پاس سوشل میڈیا کے لیے وقت نہیں ہوتا، حتیٰ کہ میچ کے دوران بھی ٹوئٹس ہو رہے ہوتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کے سابق اونر علی ترین نے لاہور ریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا ایکس پر بیان سوشل میڈیا بلنڈر تھا اور اسے اسی تناظر میں لیا جانا چاہیے۔

علی ترین نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل میں کل تک شائقین کے لیے اچھی خبر آئے گی اور جلد اسٹیڈیمز میں کرکٹ شائقین کی واپسی شروع ہو جائے گی۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطانز کی جیت کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتے، تاہم کھیل کوئی بھی ہو شائقین کے بغیر مزہ نہیں آتا۔ انہوں نے گوہر شاہ کو کم وقت میں اچھی ٹیم بنانے پر سراہا۔

انہوں نے پی ایس ایل کی پروڈکشن کوالٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کی پروڈکشن مزید بہتر کی جا سکتی ہے اور اچھی پروڈکشن کوالٹی کے بغیر اسپورٹس ایونٹ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتا۔

علی ترین نے کہا کہ ٹیم مالک کی نہیں بلکہ فینز کی ہوتی ہے، مالک صرف ٹیم کا کسٹوڈین ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا ابتدائی پانچ فرنچائزز کو جاتا ہے کیونکہ آغاز میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ لیگ کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل زبردست چیز ہے اور اسے پورا پاکستان دیکھتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending