Connect with us

Today News

سینیٹ سے بھی نیب ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شور شرابہ

Published

on



قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے نیب قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا تاہم اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر بلوچ نے نیب ترمیمی بل پیش کیا جس پر وزیر قانون نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے اپوزیشن کے رکن بیرسٹر علی ظفر کے تحفظات کو سُن کر کہا کہ اگر کوئی ترمیم لانی ہے تو پرائیوٹ ڈے پر لے آئیں جبکہ ماضی میں تحریک انصاف نے پچاس پچاس قوانین تیزی سے منظور کروائے تھے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بل کہیں اور سے آیا ہے، آج کوئی نجی ممبر ڈے نہیں ہے، 
نیب ترمیمی بل منظور کراکے آج منہ پر طمانچہ مارا گیا کیونکہ یہ ڈیموکریٹک رویت کے خلاف ہے۔

علی ظفر نے پیش گوئی کی کہ یہ بل حکومت کو آگے جا کر کاٹے گا، یہ سب قانون سازی بانی پی ٹی آئی کے خلاف کی جارہی ہے۔

بل کو منظوری کیلیے پیش کیا گیا تو حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اس کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن (پی ٹی آئی) اراکین نے کاپیاں پھاڑ کر شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

ترمیمی بل کے اہم نکات

ترمیمی بل کے تحت احتساب عدالتوں اور ہائی کورٹس کو ملزمان کو ضمانت دینے کے اختیار دیا گیا ہے، احتساب عدالت اور متعلقہ ہائی کورٹ کو ضابطہ فوجداری کی مختلف دفعات کے تحت ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا اختیار ہوگا۔

اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعات 439، 496، 497 اور 498 کے تحت ملزمان کی رہائی یا ضمانت کا حکم بھی ہائیکورٹ یا احتساب عدالت دے سکے گی۔

ترمیمی بل میں قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ 9 میں اہم تبدیلی کی تجویز کی گئی جس کے مطابق احتساب مقدمات میں عدالتوں کے اختیارات اور طریقہ کار کو مزید واضح بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بل کے تحت قومی احتساب آرڈیننس میں نئی دفعہ 32A شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ترمیم کے مطابق احتساب مقدمات میں دوسری اپیل کا حق متعارف کرایا جاسکے گا جبکہ احتساب مقدمات میں سزا یافتہ شخص یا پراسیکیوٹر جنرل کو دوسری اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

ترمیم میں تجویز کی گئی کہ نیب چیئرمین کی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل بھی دوسری اپیل دائر کر سکے گا جبکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں دوسری اپیل دائر کی جا سکے۔

تجویز دی گئی کہ ہائی کورٹس کے فیصلے پر 30دن کے اندر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں ایک بار تین سال کی توسیع ہوسکے گی اور اس کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل ہوگا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کلام غالب میں تلمیحات کا استعمال (پہلا حصہ)

Published

on


کسی بھی تاریخی، مذہبی یا سیاسی واقعے کو شعر میں استعمال کرنا ’’تلمیح‘‘ کہلاتا ہے۔ بیشتر شعرا نے اپنے اشعار میں تلمیح کا استعمال کیا ہے، تلمیح اردو ادب اور علم بیاں کی ایک اہم صنف ہے جس کے لغوی معنی ’’اشارہ کرنا‘‘ ہے۔ تلمیح کے استعمال سے کلام میں حسن، معنویت، وسعت اور بلاغت پیدا ہوتی ہے، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ شاعر ایک مختصر سے لفظ یا ترکیب کے ذریعے قاری کے ذہن میں پورا پس منظر یا واقعہ بیان کر دیتا ہے۔

غالب کے کلام میں تلمیحات کا استعمال محض ایک شعری روایت نہیں ہے بلکہ ان کے فلسفیانہ افکار اور معنی گہرائی کو بیان کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ غالب نے اپنی شاعری میں قدیم تاریخی، مذہبی اور اساطیری واقعات کو اس مہارت سے بیان کیا ہے کہ ایک مختصر اشارے سے معنی کی پوری کائنات روشن ہو جاتی ہے۔ غالب کی تلمیح نگاری میں معنی آفرینی اور فنی گرفت نمایاں ہے۔ مرزا کا کلام تو اک بحر ذخار ہے جس میں در نایاب نکالنا اور سمجھنا آسان نہیں، محاوروں، تشبیہوں، ترکیبوں، رمز وکنایہ اور تلمیحات کا استعمال جس طرح غالب نے کیا ہے، دوسروں کے ہاں ناپید ہے۔ غالب کے بعد تلمیحات کا استعمال اقبال نے کیا ہے اور بہت خوب کیا ہے۔

نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا

کاغذی ہے پیرہن، ہر پیکر تصویر کا

ایران میں دستور تھا کہ بادشاہ یا حاکم وقت کے سامنے فریادی کاغذی لباس پہن کر آتے تھے جن کو دیکھتے ہی بادشاہ سمجھ جاتے تھے کہ یہ مظلوم ہے۔ یہ ایک ایسا اشارہ ہے جیسے خون آلود کپڑا بانس پہ لٹکانا تاکہ مظلومی فوراً ظاہر ہو جائے۔ کاغذی پیرہن کی تلمیح بے چارگی ظاہر کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے۔ کنایتاً ہستیٔ مصمم کی طرف اشارہ ہے۔ ایرانی شعرا نے ’’کاغذی پیرہن‘‘ کی تلمیح کو بہت استعمال کیا ہے، غالب نے بھی وہیں سے لیا ہے۔

کیا کہا خضر نے سکندر سے

اب کسے رہنما کرے کوئی

٭……٭

لازم نہیں کہ خضرکی ہم پیروی کریں

مانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم سفر ملے

٭……٭

تو سکندر ہے، مرا فخر ہے ملنا تیرا

گو شرف خضر کی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے

غالب نے اپنے کلام میں سب سے زیادہ خضر اور سکندر کی تلمیحات کا استعمال کیا ہے۔ سکندر اور خضر کا نام ساتھ ساتھ لیا ہے، سکندر اعظم یونان کا رہنے والا تھا، ارسطو کا شاگرد تھا، مقدونیہ میں پیدا ہوا تھا۔ اس نے کم عمری میں ہی آدھی سے زیادہ دنیا فتح کر لی تھی، سکندر کی لڑائی ایران کے بادشاہ دارا سے بھی ہوئی تھی جس میں اسے فتح نصیب ہوئی تھی۔ اس نے ہندوستان اور چین پر بھی حملے کیے اور کئی نئے شہر بھی بسائے۔ کہتے ہیں قوم یاجوج ماجوج نے زمین پر بڑی تباہی مچائی تھی۔ اس لیے سکندر نے ’’سد سکندری‘‘ تعمیر کروائی جس کے مسالے میں لوہے اور تانبے کی آمیزش کروائی تاکہ یاجوج ماجوج کے فتنے کو روکا جا سکے۔ حضرت خضر آب حیات پی کر امر ہو گئے۔ چشمہ آب حیات کو چشمہ زندگانی اور چشمہ آب حیوان بھی کہا جاتا ہے۔ ہندی دیومالا میں آب حیات کو ’’ امرت‘‘ کہا جاتا ہے جسے پی کر دیوتا امر ہو گئے۔ اسی تلمیح کے حوالے سے سکندر خوش قسمت آدمی کو کہا جاتا ہے۔ ایسا خوش نصیب انسان جس پر خدا مہربان ہو، ایک اور خوبصورت شعر خضر کے حوالے سے:

وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں روشناس خلق اے خضر

نہ تم کہ چور بنے عمر جاوداں کے لیے

اس شعر میں غالب کہتے ہیں اب انسان کسے رہ نما کرے اور کس پر بھروسہ کرے۔

سب رقیبوں سے ہوں ناخوش، ہر زنان مصر سے

ہے زلیخا خوش کہ محوِ ماہ کنعاں ہو گئیں

اس شعر میں حضرت یوسف ؑ اور زلیخا کی تلمیح استعمال کی گئی ہے، ’’ماہ کنعاں‘‘ حضرت یوسف کا لقب تھا۔ مرزا غالب نے اس حوالے سے کئی شعر کہے ہیں۔ عزیز مصر کی بیوی زلیخا اور حضرت یوسف ؑ کا قصہ قرآن پاک کی سورہ یوسف میں موجود ہے۔ حضرت یوسف ؑ لاثانی حسن کے مالک تھے، جب وہ مصر پہنچے تو زلیخا ان پر عاشق ہو گئی، لیکن حضرت یوسف ؑ نے کبھی اس کی ہمت افزائی نہیں کی۔ زلیخا کی اس معاملے میں بڑی ذلت و رسوائی ہوئی، مصر کی عورتوں کو معلوم ہوگیا کہ زلیخا حضرت یوسف ؑ پر دل رکھتی ہے اور جب زلیخا اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوئی تو اس نے حضرت یوسف ؑ پر الزام بھی لگا دیا۔ شاہی خاندان اور امیران شہر کی عورتوں میں زلیخا ایک غلام کے عشق میں بہت بدنام ہو چکی تھی۔ چنانچہ اس نے ایک دن عمائدین شہر کی بیگمات اور دیگر معزز خواتین کو اپنے محل میں جمع کیا اور تمام خواتین کے ہاتھ میں ایک ایک لیموں اور ایک چھری دے دی اور ان سب سے کہا کہ جیسے ہی میں ایک شخص کو اندر بلاؤں، آپ لوگ اس لیموں کے دو ٹکڑے کر دینا۔ چنانچہ جوں ہی زلیخا نے حضرت یوسفؑ کو اندر بلایا تو تمام خواتین حضرت یوسفؑ کا حسن بے مثال اور ان کی دلکش شخصیت کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئیں اور بجائے لیموں کاٹنے کے اپنی انگلیاں زخمی کر لیں۔ مندرجہ بالا تلمیح اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

کیا وہ نمرود کی خدائی تھی

بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا

اس شعر میں غالب نے مصر کے بادشاہ نمرود کی طرف اشارہ کیا ہے جس طرح مصر کے بادشاہ فرعون، چین کے بادشاہ فغفور، روم کے شاہ قیصر، ایران کے بادشاہ کسریٰ کہلاتے تھے۔ اسی طرح عراق کے بادشاہ کا لقب ’’نمرود‘‘ تھا۔ کہتے ہیں نمرود نے اپنے باپ کو قتل کرکے بادشاہت پر قبضہ کیا تھا۔ اس نے خدائی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ حضرت ابراہیمؑ کے توحید کے پیغام کے بعد نمرود ان کا دشمن بن گیا اور انھیں جلتی ہوئی آگ میں ڈلوا دیا۔ لیکن حکم خداوندی سے آگ گلستان بن گئی اور حضرت ابراہیمؑ آگ سے محفوظ رہے۔ بعد میں ایک مچھر کے ناک میں گھس جانے کی وجہ سے نمرود کی موت واقع ہو گئی۔ فرعون کو نجومیوں نے بتایا تھا کہ ایک بچہ ایسا پیدا ہوگا جو اس کی سلطنت کو نیست و نابود کر دے گا اور توحید کا پیغام بھی پھیلائے گا، بت پرستی کو ختم کر دے گا، چنانچہ اس پیش گوئی پر فرعون نے ہزاروں نوزائیدہ بچے قتل کروا دیے لیکن حکم خداوندی سے حضرت موسیؑ محفوظ رہے ۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک،افغانستان اور ایران ،امریکا و اسرائیل جنگ

Published

on


کچھ دن پہلے پاکستان کو اطلاع ملی کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کو پاکستان کے اندر وزیرستان اور بنوں پر قبضہ کرنے کا کہا۔ٹی ٹی پی نے کہا کہ ایسا ہو جائے گا، یہ ہمارے لیے بہت آسان ہے۔اسی طرح افغان طالبان نے انڈیا کی شہ پا کر پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر پاکستان نے قبائلی علاقوں کا خیبر پختون خواہ میں انضمام ختم کر کے واپس آزاد علاقے نہ بنایا اور ٹی ٹی پی کو وہاں کھلی چھٹی نہ دی تو ان کے پاس دس ہزار خود کش بمبار ہیں۔

طالبان ان خود کش بمباروں کو پاکستان کے طول و عرض میں کارروائیوں کے لیے پھیلا دیں گے۔ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی نے اپنی دھمکی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ترلائی شیعہ مسجد میں خود کش دھماکہ کر کے اور معصوم عبادت گزاروں کو شہید کر کے اپنی سنجیدگی کا ثبوت پیش کر دیا۔انھوں نے ایک اور ایسے ہی دھماکے میں پاک فوج کے ایک کرنل شہزادہ گلفراز کو بھی شہید کر دیا۔ان حالات میں پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور پاک فضائیہ نے افغانستان کے اندر دہشت گرد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملے ہو رہے تھے۔

افغانستان نے بدلہ لینے کے بہانے ایک ہفتہ پہلے پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ کم و بیش 53 مقامات پر گولہ باری کی۔پاکستانی افواج اس حملے کے جواب کے لیے تیار تھیں۔پاک فضائیہ اور زمینی دستوں نے کابل، قندھار، خوست، پکتیا اور پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور فوجی کمین گاہوں و ہیڈکوارٹروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔پاکستان کے ان حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں خوارج ہلاک و زخمی ہوئے۔بہت سے افغان ٹینک ، بکتر بند گاڑیوں اور اسلحہ ڈپوؤں کو ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔پاکستان نے کئی افغان چیک پوسٹوں کو تباہ کیا اور کئی ایک کے اوپر قبضہ کر لیا۔

پاکستان کی مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ ہر افسر اور جوان شہادت کا متمنی ہے۔شہادت کے جذبے سے لبریز ہونے کے ساتھ بہترین تربیت یافتہ بھی ہے لیکن کسی بھی افغان پر حملہ کرنا اسے پسند نہیں کیونکہ فریقِ مخالف مسلمان ہے۔بہر حال اس کا کیا کیا جائے کہ افغان، مملکت پاکستان کے ہمیشہ مخالف رہے ہیں۔ان کے دل میں پاکستان کے لیے نفرت اور ہاتھوں میں اسلحہ ہے۔پاکستان نے افغانوں کی سوویت یونین کے خلاف مدد کی۔امریکا اور اتحادیوں کے خلاف سیاسی،سفارتی اور جنگی مدد فراہم کی۔

چالیس لاکھ کے قریب افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پاکستان میں رکھا البتہ افغانوں کو جب بھی موقع ملا وہ انڈیا کی گود میں جا بیٹھے تاکہ انڈیا اور پاکستان دونوں کو ایکسپلائٹ کرسکیں۔ پاکستان نے بہت لمبے عرصے کے بعد دیر آید درست آید پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا کہ افغان دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھنی ہے۔آپریشن غضب للحق ابھی تک جاری ہے۔خدا کرے اس مرتبہ یا تو افغان طالبان سمجھ جائیں کہ پاکستان کے ساتھ اچھی ہمسائیگی سے رہنے میں بھلائی ہے اور یہ کہ وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،یا پھر پاکستان کسی وقتی مصلحت کا شکار نہ ہو اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

جنیوا میں امریکا ایران مذاکرات ہورہے تھے۔  بظاہر اچھی پیش رفت ہو رہی تھی۔ایران کے پاس اس وقت 60فی صد یورینیم افزودگی کی صلاحیت ہے۔ابتدا میں افزودگی بہت مشکل ہوتی ہے لیکن 60فی صد سے ویپن گریڈ افزودگی صلاحیت حاصل کرنے میں سالوں نہیں بلکہ چند ہفتے درکار ہوتے ہیں۔ایرانی قیادت نے شاید یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ویپن گریڈ صلاحیت حاصل نہیں کرنی۔اسی لیے ایران جنیوا مذاکرات میں یہ تجویز دے رہا تھا کہ وہ پیچھے ہٹتے ہوئے یورینیم افزودگی کو 30فی صد پر لے جائے گا لیکن یہ دوسری بار ہوا ہے کہ ایران کو مذاکرات میں الجھا کر جنگ شروع کر دی گئی۔

صدر ٹرمپ نے بارہا یہ کہا کہ وہ کوئی نئی جنگ نہیں شروع کریں گے اور پرانی جنگوں کو ختم کریں گے۔ صیہونی یہودی لابی امریکا میں اتنی طاقتور اور اتنی با اثر ہے کہ امریکی انتظامیہ اس کے سامنے بے بس ہے۔ ٹرمپ خود اس جنگ سے ہچکچا رہے تھے لیکن اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو نے زور دیا کہ 2025کی جنگ کے نامکمل ایجنڈے کو ضرور پورا کیا جائے۔جنگ شروع ہوتے ہی ٹرمپ کے پہلے بیان کو دیکھیں تو وہ نتن یاہو کی زبان بولتا نظر آتا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم اس جنگ میں سپریم لیڈر جناب خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کو ختم کرنا،ایرانی میزائل پروگرام کو ملیامیٹ کرنا اور ایران میں امریکا و اسرائیل کی مرضی کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیل اور امریکا نے اپنا پہلا ہدف بآسانی حاصل کر لیا ہے۔جناب خامنہ ای اپنی فیملی کے کچھ افراد کے ساتھ شہید ہو گئے ہیں۔وہ اپنے رہائشی کمپاؤنڈ میں شہید ہوئے۔ان کے ساتھ ایرانی آرمی،انقلابی گارڈز کے اعلیٰ عہدیدار بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ٹرمپ کے بقول ایران کی تمام اعلیٰ قیادت موت کے گھاٹ اتار دی گئی ہے۔ایران نے پچھلے سال کی جنگ سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہر شعبے کی Chain of Command کو کافی نیچے تک آرگنائز کر دیا اور کہا جا رہا ہے کہ اعلیٰ قیادت کے مارے جانے کے بعد اب متبادل قیادت فیصلے کر رہی ہے۔اس ایک ہدف کے حصول کے علاوہ امریکا و اسرائیل ابھی تک کچھ اور حاصل نہیں کر سکے۔ان کا خیال تھا کہ جناب خامنہ ای کی شہادت کے ساتھ ہی ایرانی عوام موجودہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور امریکا و اسرائیل کی مرضی کی قیادت اقتدار سنبھال لے گی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا اور ہوتا نظر بھی نہیں آتا۔

صدر ٹرمپ نے جون 2025 کی جنگ میں امریکی بی ٹو بمبار طیاروں سے بم باری کروا کے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام صفحہء ہستی سے مٹ چکا ہے۔یہ اس وقت بھی ایک دیوانے کی بڑ لگتی تھی اور چند دن پہلے ایران،امریکا مذاکرات نے ثابت کر دیا کہ وہ دعویٰ بالکل غلط تھا۔اگر بقول ٹرمپ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت ختم ہو چکی ہے تو پھر کاہے کے مذاکرات اور ایران سے کیا مطالبہ۔ بہرحال نتن یاہو اپنے Un finishedایجنڈے یعنی ایران میں رجیم چینج اور ایران کو بے دست و پا کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔نتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ہیمر لاک لگایا ہوا ہے۔نتن یاہو کے سامنے جتنا بے بس ٹرمپ ہے اتنا کوئی دوسرا امریکی صدر نہیں تھا۔امریکا اور اسرائیل کو ادراک ہونا چاہیے کہ اسرائیل کے مقابلے میں ایران ایک وسیع رقبے والا بڑا ملک ہے۔ایران پر جتنے بھی بم مار لیں پھر بھی ایران کا ایک بہت بڑا حصہ محفوظ رہے گا جب کہ اسرائیل چند بموں سے ہی شدید زخمی ہو جائے گا۔

اسرائیل کے اندر ایرانی حملوں سے جو تباہی ہو رہی ہے وہ رپورٹ نہیں ہو رہی۔آبنائے ہرمز وقتی طور پر کچھ بند ہے جس سے تیل کی آزادانہ نقل و حرکت رک گئی ہے۔اس سے پوری دنیا کی اسٹاک مارکیٹیں متاثر ہو رہی ہیں۔امریکا و اسرائیل آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے جتن میں ایرانی نیوی کو تباہ کر رہے ہیں۔خلیجی ممالک میں نظامِ زندگی مفلوج ہے۔ مارکیٹوں میں اشیاء صرف کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ان کالموں میں بارہا لکھا گیا ہے کہ ایران کی سب سے بڑی کمزوری اس کے انٹیلی جنس ادارے کی ناکامی ہے۔جناب خامنہ ای کو بھی اسی کمزوری نے مروایا۔پاکستان کو بھی اپنی انٹیلی جنس کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا۔ہمارے ہاں بھی کمزوریاں ہیں۔دہشت گرد افغانستان یا قبائلی علاقوں سے چل کر اسلام آباد اور کراچی تک پہنچ رہے ہیں۔وہ کئی چیک پوسٹوں سے گزر کر پہنچتے ہیں ۔آج ٹیکنالوجی بھی بہت احتیاط سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ایران اور پاکستان دونوں ممالک اپنی صفوں میں گھسے فارن ایجنٹوں سے پاک ہو جائیں تو بہت محفوظ اور طاقتور ملک بن سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

رمضان الکریم ؛  رحمت کا، مغفرت کا پیغام لے کر آیا

Published

on


ماہِ رمضان بہت ہی برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہِ مبارک میں اﷲ کی رحمت گویا ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی مانند ہو جاتی ہے اور ہر نیک عمل کا اجر ستّر گنا بڑھ کر ملتا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ انسان کسی بھی مشق کے بغیر منصوبہ بندی اور ذہنی تیاری کے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ انسان کی اسی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اﷲ کے رسول ﷺ نے بھی شعبان کے آخری روز ایک بلیغ خطبہ ارشاد فرمایا تھا، جس میں رمضان کے فضائل کے ساتھ اس کی خصوصیات کا بھی ذکر فرمایا اور اس میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی تلقین بھی کی۔ حضرت سلمان فارسیؓ بیان کرتے ہیں کہ ماہِ شعبان کے آخری دن رسول اﷲ ﷺ نے ہمیں ایک اہم خطبہ دیا اور اس میں آپؐ نے فرمایا، مفہوم:

’’اے لوگو! تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے جس کی ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ‘‘

سورۃ البقرۃ میں بھی اس مہینے کے روزے کی فرضیت کا اعلان کیا گیا ہے، مفہوم:

’’ تو جو کوئی بھی تم میں سے اس مہینے کو پائے اس پر لازم ہے کہ روزہ رکھے۔‘‘

اس مہینے میں روزہ رکھنا تو فرض ہے‘ جب کہ رات کا قیام نفل ہونے کے باوجود بہت ہی اجر و ثواب کا باعث ہے۔ قیام اللیل کا اطلاق سورۃ المزمل کی آیات کی روشنی میں کم سے کم ایک تہائی رات پر ہوتا ہے‘ لیکن خلفائے راشدینؓ کے دور سے ہی اس کا کم سے کم نصاب اُمت کے اندر رواج پاگیا ہے اور وہ ہے نظامِ تراویح۔ یہ قیام اللیل بہت اجر و فضیلت کا باعث ہے۔

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا، مفہوم:

’’جو شخص اس مہینے میں اﷲ کی رضا اور اس کا قُرب حاصل کرنے کے لیے کوئی غیر فرض عبادت (سنّت یا نفل) ادا کرے گا تو اس کو دوسرے زمانے کے فرضوں کے برابر اس کا ثواب ملے گا اور اس مہینے میں فرض ادا کرنے کا ثواب دوسرے زمانے کے ستّر فرضوں کے برابر ملے گا۔ ‘‘

انسان جو بھی نیکی کرے وہ خالصتاً اﷲ کی رضا کے لیے ہونی چاہیے اس لیے کہ اگر نیّت ریا کاری اور شہرت کی ہو تو وہ نیکی برباد ہوجائے گی۔ اس ماہ میں خلوصِ نیّت سے ادا کیے گئے نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستّر فرضوں کے برابر ہو جاتا ہے۔ اسی لیے اس ماہ کو نیکیوں کا موسم بہار کہا جاتا ہے۔

اس ماہ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے:

’’یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنّت ہے۔ ‘‘

یہ مہینہ واقعی صبر کا ہے، اس لیے کہ اس میں جائز، حلال اور طیّب چیزوں سے بھی انسان صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک رُکتا ہے۔ یہ رکنا دراصل صبر اور تقویٰ کی تربیت ہے۔ انسان کی نفسانی خواہشات میں حدود کو پھلانگنے کا رجحان پایا جاتا ہے‘ جب کہ تقویٰ یہ ہے کہ انسان سارا سال اپنے آپ کو حرام سے روکے رکھے‘ گناہ سے باز آجائے اور منکرات سے اجتناب کرے، اسی کا نام صبر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی تکلیف یا مصیبت کو خندہ پیشانی سے برداشت کرلینا ہی صبر ہے‘ جب کہ حقیقت میں صبر کا مفہوم بہت جامع اور ہمہ گیر ہے۔ چناں چہ امام راغب اصفہانیؒ نے صبر کے تین درجے مقرر کیے ہیں۔ پہلا: گناہوں سے اپنے آپ کو روکنا۔ دوسرا: اطاعت، بندگی اور دینی فرائض کی ادائی پر کاربند ہونا۔ اور تیسرا: مشکلات اور سختیوں میں صبر کرنا۔ خاص طور پر اقامت دین کی جدوجہد کے مراحل میں آنے والی سختیوں کو جھیلنا‘ برداشت کرنا اور پھر استقامت کا مظاہرہ کرنا۔ اس اعتبار سے گویا پورا دین صبر کی تشریح میں شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں کئی مقامات پر صبر کو جنّت کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

اس مبارک مہینے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہم دردی اور غم خواری کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں غم گساری اور ہم دردی کے احساسات انسان میں پیدا ہوتے ہیں۔ غالباً اس کا سبب یہ ہے کہ خوش حال اور کھاتے پیتے گھرانے کے لوگ جب روزہ رکھتے ہیں تو انہیں کم از کم ان لوگوں کا احساس ضرور ہوتا ہے جو فاقوں میں زندگی گزارتے ہیں۔

اس ماہ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے: ’’اور یہی وہ مہینہ ہے جس میں مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے۔‘‘ عام طور پر روزہ رکھنے سے کچھ لوگ اس لیے بھی کتراتے ہیں کہ سارا دن مشقت نہیں ہوسکے گی تو ہماری کارکردگی پر فرق پڑے گا اور اس طرح ہماری کمائی میں کمی آسکتی ہے۔ اس اندیشے کا ازالہ کردیا کہ ہرگز ایسا نہیں ہے۔ بندۂ مومن کو یقین ہونا چاہیے کہ روزے کی وجہ سے اس کے رزق میں کوئی کمی نہیں آئے گی، چاہے کارکردگی عام دنوں سے کم ہوجائے۔

رسول کریم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے اس میں کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو یہ اس کے گناہوں کی مغفرت اور آتش دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہوگا اور اس کو روزہ دار کے برابر ثواب دیا جائے گا‘ بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی کی جائے۔‘‘

یہاں ایک لمحے رک کر سوچنا چاہیے کہ ہماری ہم دردی اور غم گساری کے سب سے زیادہ مستحق کون لوگ ہیں۔۔۔ ؟ اس کا جواب یقیناً یہ ہے کہ ہماری ہم دردی کے مستحق معاشرے کے وہ لوگ ہیں جنہیں عام دنوں میں دو وقت کی روٹی بھی میسّر نہیں آتی۔ اگر آپ ان کا روزہ افطار کرائیں تو اس سے معاشرے کے اندر جو بھائی چارے کی فضا بنے گی اس کا ہم اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔

رسول اکرمؐ کا انتہائی پُرمغز خطبہ جاری تھا کہ حضرت سلمان فارسیؓ نے گویا درمیان میں یہ سوال پوچھ لیا: ’’اے اﷲ کے رسولؐ! ہم میں سے ہر ایک کو تو افطار کرانے کا سامان میسر نہیں ہوتا۔‘‘ اس پر آنحضورؐ نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ یہ ثواب اس شخص کو بھی دے گا جو دودھ کی تھوڑی سی لسّی پر یا ایک کھجور پر یا صرف پانی ہی کے ایک گھونٹ پر کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرا دے۔ اور جو کوئی کسی روزہ دار کو پورا کھانا کھلا دے اس کو اﷲ تعالیٰ میرے حوض (کوثر) سے ایسا سیراب کرے گا کہ جس کے بعد اس کو کبھی پیاس ہی نہیں لگے گی تاآںکہ وہ جنّت میں پہنچ جائے گا۔‘‘

یہاں بین السطور یہ پیغام پنہاں ہے کہ جس کو کچھ میسر نہیں ہے وہ اپنے ساتھ کسی کو پانی‘ دودھ یا لسّی کے ایک گلاس میں بھی شریک کرلیتا ہے تو یہ بہت اجر و ثواب کی بات ہے۔ لیکن اگر معاملہ یہ ہو کہ خود اپنے لیے تو پکوان سجے ہوئے ہوں اور دوسروں کو صرف شربت یا لسّی کے دو گھونٹ پر افطار کروایا جا رہا ہے تو یہ پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ اس حوالے سے اصل بات یہ ہے کہ اس کی عملی تعبیر سامنے آنی چاہیے اور ہمیں اس پر بالفعل عمل بھی کرنا چاہیے۔

رسول اکرمؐ نے اس ماہ کو تین حصوں میں تقسیم فرماتے ہوئے ہر عشرے کی الگ خصوصیات کا ذکر فرمایا: ’’اس ماہِ مبارک کا ابتدائی حصہ رحمت، درمیانی حصہ مغفرت اور آخری حصہ آتش دوزخ سے آزادی ہے۔‘‘

رمضان المبارک کے حوالے سے انتہائی اہم خطبے کے آخری الفاظ یہ ہیں: ’’اور جو آدمی اس مہینے میں اپنے غلام و خادم کے کام میں تخفیف و کمی کر دے گا‘ اﷲ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے گا اور اس کو دوزخ سے رہائی اور آزادی دے گا۔‘‘

یہ بھی گویا ہم دردی اور غم گساری کا ایک مظہر ہے کہ اپنے ماتحت لوگوں کی ذمے داریوں میں تخفیف کردی جائے۔

رسول اکرمؐ نے فرمایا، مفہوم: ’’کتنے ہی روزے دار ایسے ہیں کہ انہیں روزے سے سوائے بھوک اور پیاس کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔‘‘ ایک حدیث میں اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے: ’’جو شخص (روزہ رکھ کر) جھوٹی بات بنانا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اﷲ کو اس بات کی ضرورت نہیں کہ وہ محض اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔ اصل میں روزہ وہی ہے جو مکمل آداب اور شرائط کے ساتھ رکھا جائے۔

رمضان واقعی نیکیوں کی برسات کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اگر ہم صحیح معنوں میں محنت کرکے اپنے نفس کی تربیت کرلیں تو اس کا اور کوئی بدل نہیں ہوسکتا اور اگر ہم اس ماہ میں بھی اﷲ کی رحمت سمیٹنے اور اپنی بخشش کرانے سے محروم رہ جائیں تو پھر ہم سے بڑا بدنصیب اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

درحقیقت رمضان المبارک کے دو متوازی پروگرام ہیں، ایک ہے دن کا روزہ اور دوسرا ہے رات کا قیام۔ رسول کریمؐ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے ایمان اور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے گئے‘ اور جس نے رمضان (کی راتوں) میں قیام کیا (قرآن سننے اور سنانے کے لیے) ایمان اور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ اس کے بھی تمام سابقہ گناہ معاف کر دیے گئے‘ اور جو لیلۃ القدر میں کھڑا رہا (قرآن سننے اور سنانے کے لیے) ایمان اور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ اس کی بھی سابقہ تمام خطائیں بخش دی گئیں۔‘‘

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: روزہ اور قرآن (قیامت کے روز) بندے کے حق میں شفاعت کریں گے۔ روزہ عرض کرے گا: اے ربّ! میں نے اس شخص کو دن میں کھانے پینے اور خواہشاتِ نفس سے روکے رکھا‘ تو اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما! اور قرآن یہ کہے گا: اے پروردگار! میں نے اسے رات کے وقت سونے اور آرام کرنے سے روکے رکھا‘ لہٰذا اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما! چناں چہ (روزہ اور قرآن) دونوں کی شفاعت بندے کے حق میں قبول کی جائے گی اور اس کے لیے جنّت اور مغفرت کا فیصلہ فرما دیا جائے گا۔‘‘





Source link

Continue Reading

Trending