Today News
سینیٹ: پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف
اسلام آباد:
وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے کی آمدن اور کمرشل جائیدادوں سے متعلق سینیٹ میں تفصیلات پیش کردیں۔ پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ تین برس میں پاکستان ریلویز کے ریونیو میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، سال 22-2021 میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کا ریوینیو 23 ارب 12 کروڑ روپے تھا۔ سال 24-2023 میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن 28 ارب 11 کروڑ روپے ہو گئی۔
وزیر ریلوے کے مطابق پیسنجرز آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن مذکورہ تین برس میں 30 ارب سے بڑھ کر 49 ارب ہو گئی۔ ریلوے کی لیز پر دی جانے والی زمین سے گزشتہ چار برس میں 13 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔
وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پاکستان ریلوے کی 34 ہزار 763 کمرشل یونٹس میں سے 2355 ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کمرشل جائیدادوں سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 589، سکھر میں 1538، کوئٹہ میں 123 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، ملتان میں 36، لاہور میں 24، پشاور میں 6، سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ میں 38 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ 34763 کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر گزشتہ پانچ برس میں 30 کروڑ 64 لاکھ روپے اخراجات آئے۔
Today News
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے شہادت سے قبل کیا کہا تھا؟ شاگرد نے بتادیا
ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شاگرد اور خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے شرکت کی۔
جویریہ سعود کی میزبانی میں ہونے والی ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے شہادت سے قبل کیا کہا تھا۔
لائیو پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، اور جب خطرہ لاحق ہوا تو ان سے کہا گیا کہ آپ فیملی کے ہمراہ بنکر میں چلیں تو انہوں نے جانے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹر طالبی نیا کے مطابق انہوں نے جواب دیا کہ اگر میری پوری قوم کے لیے اس طرح کے محفوظ مقام کا بندوبست کرسکتے ہو تو میں بنکر میں جانے کے لیے تیار ہوں، ورنہ میں کہیں نہیں جارہا۔
ڈاکٹر طالبی نیا نے شہید سپریم لیڈر سے متعلق بتایا کہ چونکہ میں ان کی شاگردی میں بھی رہا ہوں اور یہ میں اس لیے نہٰں کہہ رہا کہ میں اس وقت یہاں موجود ہوں بلکہ یہ حقیقت ہے کہ انہیں پاکستان سے بہت محبت تھی اور وہ ایران کے بعد پاکستان سے محبت و احساس کرتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب یہ پروپیگنڈا کررہا ہے کہ ہم نے اتنی سیکیورٹی کے باجود ایک بڑے رہنما کو شہید کردیا ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سادہ سے گھر میں سادہ زندگی گزار رہے تھے اور اس دوران انہیں بزدلانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔
Today News
الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں چھ سالہ صومالیہ بچی کی آنکھ میں رسولی کا کامیاب آپریشن
الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں صومالیہ کی چھ سالہ بچی کی آنکھ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔
ڈاکٹر طیب افغانی نے آپریشن کی کامیابی کے بعد کہا کہ پیچیدہ سرجری سے بچی کی زندگی کو بچا لیا گیا ہے۔
چھ سالہ نیمو کی آنکھ میں پیدائشی رسولی تھی۔ آنکھ کی رسولی دماغ کی جانب پھیل رہی تھیں۔
رسولی کے کامیاب آپریشن سے چھ سالہ نیمو کی زندگی محفوظ ہوئی جبکہ نیمو کی بینائی بھی متاثر ہو نے سے بچ گئی۔
Today News
کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، وفاقی آئینی عدالت
اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔
رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔
عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو معاملے پر 90 دن میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دورانِ سماعت جسٹس حسن رضوی نے وکیل کے منشی کی عدالت سے مخاطب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے سے شہر کی تباہی ہو جاتی ہے۔ پرانے اور بڑے شہروں میں رہائشی پلاٹس کمرشل میں تبدیل نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں 5 سے 6 لوگ رہتے ہیں۔ پلاٹ کمرشل میں تبدیل ہونے پر وہاں پورا بازار بن جاتا ہے۔ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition