Connect with us

Today News

شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا کا اہم اقدام

Published

on


شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ پہلی بار رجسٹریشن کے لیے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی، متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازم ہوگا، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

بیان کے مطابق غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی، چوبیس سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہونا ضروری ہوگا، والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

والدین اور شوہر دونوں فوت ہوں لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ہو تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی، پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر جاری کیا جائے گا، شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں گے، ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ وضع کیا، نادرا اتھارٹی بورڈ نے منظوری دے دی، نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چینی نئے سال کی آمد پر سی پیک کے چینی ملازمین کے لئے شاندار تقاریب کا انعقاد

Published

on


چینی نئے سال کی آمد پر پاکستان میں سی پیک کے تحت کام کرنے والے چینی ملازمین کے لیے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے اپنے آہنی دوستوں کے اعزاز میں خصوصی تقریبات، عشائیے اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، تاکہ نئے سال کی خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکے۔

متعدد چینی باشندے اس اہم تہوار پر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چین میں شریک نہ ہو سکے، تاہم سی پیک کے مختلف منصوبوں پر چینی شہریوں کے لیے پاکستان میں جوش و خروش سے نئے سال کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

پاکستانی سینئر حکام نے بھی منعقدہ تقریبات میں شرکت کر کے چینی شہریوں کے ساتھ یکجہتی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس گالا، ثقافتی پروگرامز اور خصوصی عشائیے کے ذریعے چینی نئے سال کی خوشیوں کو مزید بڑھایا گیا۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان میں چینی سالِ نو کی تقریبات کا انعقاد سی پیک منصوبوں سے وابستہ چینی افراد کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے اور یہ تقریبات دونوں ممالک کی معاشی ترقی، خوشحالی اور باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کریں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ

Published

on


نئی دہلی: بھارتی طیارے گرنے اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا، بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ تیجس معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا، بھارتی حکام نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی مشق کے دوران تیجس طیارے کو اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ فضا میں بے قابو ہوگیا اور زمین پر گرگیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

بھارتی فضائیہ کے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل بحفاظت خود کو ’’ایجیکٹ‘‘کیا، واقعے کی تحقیقات اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق تکنیکی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم حکام نے زور دیا ہے کہ حتمی نتائج تفصیلی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اخذ کیے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کینڈین شہری لاہور سے اغوا

Published

on


لاہور میں کینڈین شہریت کا حامل ایک شخص اغوا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینڈین شہری حمزہ احمد ریسرچ ورک کے لیے لاہور آیا تھا۔ حمزہ احمد اپنے دوست کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان پر اغواکاری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچا تھا۔ حمزہ احمد نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گیا مگر واپس نہیں لوٹا۔

ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ کیس پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending