Today News
شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا.
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروزجمعرات بعد نماز عصر (شام ساڑھے پانچ بجے) وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔
Source link
Today News
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے نئی ٹیم کٹ کا ٹیزر جاری کر دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے آغاز کے قریب آتے ہی پشاور زلمی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔
پشاور زلمی نے اپنی نئی ٹیم کٹ کی لانچ مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دی ہے جس میں بابر اعظم نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹیزر ویڈیو میں جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پشاور کے تاریخی مقامات اور کرکٹ اسٹیڈیم کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
فرنچائز کے مطابق اس ڈیجیٹل مہم کا مقصد شائقین کرکٹ کو نئے سیزن سے قبل ٹیم کی نئی کٹ سے متعارف کرانا اور پشاور کی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں اپنی تشہیری مہمات کے ذریعے مداحوں کا جوش بڑھانے میں مصروف ہیں۔
Today News
عید پر اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بڑی خبر، فائیو جی سروس شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے اسلام آباد میں عیدالفطر پر صارفین کو فائیو جی سروس کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت کے چند علاقوں میں شہری عید پر تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہوسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاکسان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو کل فائیو جی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فائیو جی لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس کل جاری کر دیا جائے گا، ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے کو بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے اور لائسنس کے اجرا کی صورت میں کمپنیاں عیدالفطر پر 5جی سروس شروع کرسکیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا، فائیو جی اسپیکٹرم خریدنے والی ہر کمپنی 15 ملین ڈالرز کی بینک گارنٹی جمع کروانے کی پابند ہے اور کمپنیاں فائیو جی لائسنس کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے بینک گارنٹی جمع کروائیں گی۔
حکام نے بتایا کہ لائسنس شرائط کے مطابق ہر کمپنی ایک ہزار نئی ٹیلی کام سائٹس لگانے کی پابند ہے، ہر کمپنی دور افتادہ کم کوریج والے علاقوں میں 200 سائٹس لگانے کی پابند ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے حال ہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا، پی ٹی اے نے597 میگاہرٹز میں سے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلام کیا اور فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے حکومت کو 510 ملین ڈالر ریونیو حاصل ہوگا۔
Source link
Today News
Karachi storm and rain – ایکسپریس اردو
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تقریبا تمام ہی علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔
طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بل بورڈ اور درخت گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، نمائش، صدر سمیت کئی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے بعد تیز بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر کی جانب سسٹم بڑھنے کی پیش گوئی کر رکھی تھی جس کے بعد یہ سلسلہ رات گئے تک جاری ہے گا اور جمعے ہفتے کو نیا سسٹم داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شاہراہ فیصل پر ہواؤں کی رفتار90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ماڑی پور میں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 97 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper