Today News
شیخ رشید کی عمرہ روانگی سے متعلق کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
راولپنڈی:
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ روانگی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں اپیل کی سماعت ڈویژن بینچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے باعث شیخ رشید کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ عدالت عمرہ جانے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
دوران سماعت پٹیشنر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ماضی میں ٹرائل کے باوجود کئی افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے چکی ہے۔
اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ شیخ رشید نے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس کیوں نہ بھیج دیا جائے۔
پٹیشنر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کو اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ جس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Today News
رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ
رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 6.44فیصد سے بڑھ کر7.04 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مجموعی طور پر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں 2.52 فیصد، دال چنے کی قیمتوں میں 0.11 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.34 فیصد، چینی کی قیمت میں0.76 فیصد، لہسن کی قیمت میں 4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.67 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 1.05 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 24.85 فیصد، چکن 7.33 فیصد، بریڈ 1.08 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.91 فیصد، سرسوں تیل کی قیمت میں 0.41 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.40 فیصد، آلو کی قیمت میں 0.33 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.31 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 5.77 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.38 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ6.52فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.22 فیصد اضافے کے ساتھ6.15 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 6.49 فیصد رہی ہے۔
Source link
Today News
23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ ریلیز کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت ترانہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ترانے کو میری مٹی میر جان کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس نغمے میں یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا ہے جبکہ حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔
نغمے کو خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا پیغام نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس ترانے کے ذریعے نوجوان نسل کی نمائندگی کی گئی ہے۔
Today News
مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب
مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب
مری میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو رہی ہے، ڈی پی او مری کے مطابق سڑکیں انتہائی پھسلن کا شکار ہو چکی ہیں۔
ڈی پی او نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژالہ باری کے باعث حادثات کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق مری کی بیشتر سڑکوں پر ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے جبکہ موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر سفر پر اضافی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں موجود سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔
دھند، بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف مقامات پر حدِ نگاہ بھی کم ہو گئی ہے، شہری سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport