Today News
شیخ وقاص اکرم کی عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں۔
اپنے بیان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں پر پابندیاں فوری ختم کرکے عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ’’عید گفٹ‘‘ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی، 390 ارب کے کنٹنجنسی فنڈ پر شفاف تحقیقات کی جائے۔
انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے اور عوام پر بوجھ نہ ڈالے۔ وزراء اپنی مراعات میں 100 فیصد کٹوتی کریں، مہنگائی کا طوفان حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی ناکامی سے توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، عوامی ریلیف کے دعوے اعداد و شمار کی ہیرا پھیری ہیں۔
Source link
Today News
متحدہ عرب امارات کا ایران کے مزید 5 میزائل، 35 ڈرون گرانے کا دعویٰ
متحدہ عرب مارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے آج 5 بلیسٹک میزائل اور 35 ڈرونز مار گرائے ہیں
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 5 بلیسٹک میزائل اور 35 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ایرانی میزائلوں کی تعداد بڑھ کر 438 اور ڈرونز کی تعداد دو ہزار 12 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے علاقے ال قووین میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ فجیرہ میں علی الصبح ناکارہ بنائے گئے ڈرون کا ملبہ لگنے سے بھی ایک شہری دم توڑ گیا تھا۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات پر ڈرونز اور میزائل گرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور اسی دوران ایک ہزار 232 ایرانی شہر دبئی سے واپس ایران پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی سے اکثر ایرانی افغانستان اور آرمینہ کے راستے واپس آ رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروزیں معطل ہیں جبکہ ایرانی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ ان کے شہریوں کو بحری جہازوں کے ذریعے واپس بھیج دیا جائے۔
ادھر کویت کی حکومت نے بتایا ہے کہ کویتی فائر فائٹرز نے ایئرپورٹ پر تیل کے ٹینک پر لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے، یہ آگ ایران کے ڈرون حملے کے بعد لگی تھی تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور صرف مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔
Source link
Today News
زندگیاں تباہ کرنے کا الزام، ریشم نے دیدار کو کرارا جواب دے دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے دیدار کی جانب سے خود پر زندگیاں تباہ کرنے والے الزام کے بعد سخت ردعمل دے دیا۔
حالیہ دنوں میں دیدار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ریشم کے بارے میں منفی رائے دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریشم نے کئی زندگیاں برباد کی ہیں۔
اس تنقید کے جواب میں ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران براہِ راست نام لیے بغیر دیدار کو نشانہ بنایا۔ میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ لوگ ان سے کیوں جلتے ہیں اور ان پر منفی ہونے کے الزامات کیوں لگائے جا رہے ہیں، پر ریشم نے خاصی برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ان کے فلاحی کاموں، خصوصاً لنگر کے انتظام سے مسئلہ ہے۔ ریشم کے مطابق جب کوئی شخص خود ایسے کام نہیں کر رہا ہوتا تو اسے دوسروں کا اچھا کام بھی برداشت نہیں ہوتا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں، درحقیقت ان کی اپنی کوئی واضح شناخت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں کے کیریئر کے باوجود بعض افراد اپنی پہچان بنانے میں ناکام رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔
Source link
Today News
برطانوی گلوکار زین ملک کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے میوزک پروجیکٹ میں لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں ایک میوزک شو میں شرکت کے دوران زین ملک نے اپنے آنے والے البم سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔
گفتگو کے دوران ایک خصوصی سیگمنٹ میں مختلف گانے سنائے گئے جنہیں پہچاننے کا ٹاسک دیا گیا۔ اسی دوران نصرت فتح علی خان کا ایک مشہور کلام بھی چلایا گیا، جسے زین ملک نے فوراً پہچان لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی نے ان کے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ان سے بے حد متاثر ہیں۔
زین ملک نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے نئے البم میں شامل ایک گانے کا نام بھی ’’نصرت‘‘ رکھا ہے، جو اس عظیم فنکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔ ان کے مطابق نصرت فتح علی خان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں سننے والوں کے دلوں کو چھوتی ہے اور نسل در نسل اپنا اثر قائم رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ زین ملک کا نیا البم 17 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہا ہے، جبکہ اس کا ایک گانا Sideways پہلے ہی جاری ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ مداح اب بے صبری سے مکمل البم کے انتظار میں ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper