Today News
صبا قمر نے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والا پُراسرار واقعہ سنا دیا؛ مداح ہکّا بکّا رہ گئے
دنیا میں بھانت بھانت کی مخلوق بستی ہیں اور ماورائے عقل واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو انسانوں کو ششدر اور چونکا کر رکھ دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ صبا قمر کے ساتھ ہوا۔
منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں ڈراما سیٹ پر پیش آنے والا ایک ایسا پُراسرار واقعہ سنایا جس نے نہ صرف شوٹنگ ٹیم کو خوفزدہ کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی۔
اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈرامہ سیریل معمہ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جب ان کے میک اپ آرٹسٹ وضو کے لیے گئے تو اچانک انھیں کسی نامعلوم طاقت نے عقب سے تھپڑ مارا۔
اداکارہ کے بقول حیران کن بات یہ تھی کہ اُس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور نہ ہی میک اپ آرٹسٹ کو کچھ دکھائی دیا۔
صبا قمر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیٹ پر خوف کی فضا قائم ہو گئی اور کئی افراد نے اسے جنات سے جڑا کوئی معاملہ قرار دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ممکن ہے شوٹنگ کے دوران کسی ایسی جگہ مداخلت ہوگئی ہو جو ہم انسانوں کے لیے موزوں نہ تھی۔
صبا قمر نے واضح کیا کہ وہ غیر ماورائی مخلوقات کے وجود کو یکسر رد نہیں کرتیں تاہم خوف کے باوجود شوٹنگ مکمل کی کیونکہ ڈرامے کا بڑا حصہ ریکارڈ ہو چکا تھا۔
ان کے بقول زندگی کے تجربات نے انھیں اس حد تک مضبوط بنا دیا ہے کہ اب ایسی باتیں انہیں کام سے روک نہیں سکتیں۔
صبا قمر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے جہاں کچھ افراد اسے محض اتفاق قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے دلچسپ اور حیران کن واقعہ کہہ رہے ہیں۔
Today News
بھارت؛ 33 بچوں کے جنسی استحصال پر سابق جونیئر انجینئر اور اہلیہ کو موت کی سزا
بھارتی ریاست اتر پردیش کی خصوصی عدالت نے انجینئر رام بھون اور ان کی اہلیہ دُرگاوَتی کو 33 کم سن لڑکوں کے جنسی استحصال کے الزام میں موت کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سفاک جوڑے نے کم سن بچوں پر یہ جنسی مظالم 2010 سے 2020 کے دوران ڈھائے جب کہ بچوں کی عمریں صرف 3 سال سے 10 سال کے درمیان تھیں۔
عدالت نے کیس کو اپنی نوعیت کا سب سے کم رونما ہونے والا کیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں نے نہ صرف منظم طریقے سے بچوں کا استحصال کیا بلکہ 2 لاکھ سے زائد فحش ویڈیوز اور تصاویر دنیا کے تقریباً 47 ممالک میں پھیلائیں۔
خصوصی پبلک پراسیکیوٹر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ عدالت نے متاثرہ ہر بچے کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جس کے لیے ملزمان کے گھر سے ضبط شدہ رقم کو متاثرہ بچوں میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔
عدالت نے ریاستی حکومت اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ متاثرہ بچوں کے نفسیاتی علاج، بحالی اور محفوظ مستقبل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
تحقیقات اور گرفتاری
بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے 31 اکتوبر 2020 کو رام بھون اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ رام بھون اور دُرگاوَتی نے بچوں کو لالچ دینے اور دھمکیاں دینے کے ذریعے کئی سال تک جسمانی اور ذہنی استحصال کیا۔
بعض بچوں کو شدید چوٹیں آئیں، کچھ اسپتال میں داخل ہوئے اور کچھ کو نفسیاتی اور جسمانی مسائل لاحق ہوئے جن میں سُکڑتی آنکھ (squint eye) بھی شامل ہے۔
سی بی آئی نے یہ بھی بتایا کہ رام بھون بچوں کو آن لائن گیمز اور تحائف کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا کر جنسی استحصال کرتا تھا۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے فروری 2021 میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے کیس عدالت میں پیش کیا تھا جس پر مسلسل تین سال تک سماعت ہوتی رہی تھی۔
Today News
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے بنائی گئی فورس کا نام تبدیل کرنے کو تیار ہیں، شفیع جان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے بنائی گئی فورس کا نام بات چیت کر کے تبدیل ہوسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع اللہ جان نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک بانی کی رہائی کے لیے بنائی گئی فورس کے نام کی تبدیلی کی بات ہے تو بانی رہائی فورس کا نام تبدیل کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہی اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری سہیل آفریدی کو دی ، ہماری یہ فورس نوجوانوں پر مشتمل ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ بانی کی رہائی کے لیے فورس کا مقصد صرف عمران خان کی رہائی ہے، اس کا اور کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ رہائی کے ساتھ ہی بانی فورس فورس خود تحلیل کر دیں گے۔
اپنے موقف کو دوہراتے ہوئے شفیع جان کہا کہ رہائی فورس بنانے کا مقصد صرف اور صرف بانی کی رہائی سے ہو گا ، اس ونگ کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہوں گے ،جس دن بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے یہ فورس تحلیل ہو جائے گی۔
پارٹی میں اختلافات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں ہوں یا علی امین گنڈا پور ہوں یا پھرجنید اکبر، سب کا فوکس بانی کی رہائی اور صحت پر ہونا چاہیے ،باقی مسائل ہم بعد میں بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں، اس وقت بانی کی صحت کا معاملہ اہم ہے ہمیں بانی کی رہائی پر فوکس کرنا چاہیے، باقی چیزیں بعد میں ہوتی رہیں گی ان کے لیے بڑا ٹائم پڑا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد قومی اور سب سے بڑی جماعت ہے، بند کمروں سے باہر ہم سب ایک پیج پر ہوتے ہیں، ہماری یہ جنگ اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی جنگ ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بانی کی رہائی کے حوالے سے ہرآئینی اور قانونی راستہ اختیار کر چکے ہیں، اب ہماری ہماری مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ سر جوڑ کر بیٹھی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات اب نتیجہ خیز ہوں۔
Source link
Today News
پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہوگی، تربیتی مرحلہ عید بعد شروع ہوگا
سرکاری اسکیم کے تحت حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع کیا جا رہا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو شروع ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام اباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی اور پشاور ایئرپورٹ پر پرائیویٹ عازمین جائیں گے۔
رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال حج سے رہ جانے والے عازمین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پشاور سمیت صوبے بھر سے گزشتہ سال حج سے محروم ہونے والی عازمین حج کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے، ان میں سے بعض عازمین سے مزید رقم پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے طلب کی ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant