Connect with us

Today News

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی

Published

on



اسلام آباد:

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کو اسلام آباد پولیس  کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی فوٹو کاپیز عدالت میں جمع کرا دیں ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ فرانزک رپورٹ خط و کتابت میں گم ہو گئی  ہے۔ فرانزک رپورٹ نیگیٹو آنے سے منشیات کا چارج نہیں لگتا ۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپلیمنٹری چالان کو کیس فائل کا حصہ سمجھا جائے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی

Published

on


ایران نے تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں پلیٹ فارم سپاہ نیوز کے مطابق کمانڈر علی رضا تنگسیری اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنے زخموں کے باعث دم توڑ گئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک حملے میں ایرانی بحری کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ اب ایران کی جانب سے اس موت کی تصدیق نے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار کی موت ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ممکنہ ردعمل سے مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دوران دونوں جانب سے اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، جس سے خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

نیو کراچی میں ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ، جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان بری

Published

on



کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیو کراچی میں ریلی کے دوران فائرنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا۔

بری ہونے والوں میں محمد حیدر عرف چھوٹا، سید حیدر عباس رضوی اور کامران عرف پھٹان شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد درج کیا گیا اور استغاثہ ان کے مؤکلین کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

استغاثہ کے مطابق مفرور ملزمان میں حس عسکری عرف نوید اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ 24 اگست 2018 کو پیش آیا تھا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد سلیم اور ارشد جاں بحق جبکہ محمد اعظم زخمی ہوا تھا، جبکہ مقدمہ 27 اگست کو نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending