Connect with us

Today News

صدرمملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Published

on



صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ نہال ہاشمی باقاعدہ طور پر گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

انٹیلی جنس وزیر اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے؛ ایرانی صدر کی تصدیق

Published

on


ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کی اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اس بات کی تصدیق باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں جاری اپنے بیان میں کی۔

مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران میں دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخیرے پر حملہ؛ ویڈیو وائرل

انھوں نے کہا کہ میرے عزیز ساتھیوں اسماعیل خطیب، علی لاریجانی، اور عزیز ناصرزادہ کو بزدلانہ حملے میں قتل کیا گیا۔ ان کے ساتھ کچھ خاندان کے افراد اور ساتھ رہنے والی ٹیم بھی ہمارے درمیان نہ رہی۔

صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ میں ایران کے عظیم عوام سے ان دو کابینہ کے اراکین، مجلسِ عوام کے سیکرٹری، اور فوجی اور بسیج کے کمانڈروں کے شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران؛ اسرائیل کی جاسوسی کے الزام میں سویڈش شہری کو پھانسی

انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو ہم سے جدا کرکے ہمیں بہت دکھ پہنچا گیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان شہدا نے جس راستے پر جان دی وہ جدوجہد پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے انٹیلی جنس منسٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ حملہ رات کے وقت کیا گیا۔

اسماعیل خطیب ایران کے اہم سیکیورٹی عہدیدار تھے جنہوں نے وزارتِ انٹیلی جنس کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور مسلمان ممالک اور عالمی سلامتی کے معاملات میں ان کا کردار اہم سمجھا جاتا تھا۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

طالبان فیصلہ کریں کہ انہیں دہشت گردوں کو بچانا ہے یا افغانستان کو، ڈی جی آئی ایس پی آر

Published

on



ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا افغان شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں، جنگ کا خاتمہ صرف ایک ہی صورت ممکن ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان سے اس سے پہلے بھی براہ راست، دوست ممالک کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں صرف اسی بات کی گارنٹی مانگی گئی کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، اب افغان طالبان کو سوچنا چاہیے کہ انہیں ٹی ٹی پی کو بچانا ہے یا پھر افغانستان کو۔

مزید پڑھیں : حکومت کا عیدالفطر کے پیش نظر افغانستان میں آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کابل میں عسکری اور ڈرون اسٹوریج کرنے والے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس حوالے سے کیے جانے والے افغان طالبان اور دیگر کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان طالبان نے منشیات کے عادی لوگوں کو اکھٹا کر کے رکھا ہے اور انہیں دہشت گردی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ سویلین آبادی پر حملے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ خوارج اور طالبان سویلین کپڑوں میں ہوتے ہیں جس وجہ سے باتیں بنائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے افغانستان میں 81 فضائی حملے کر کے اُن کی اہم تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، ایک بار یقین دہانی کروادی جائے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو پھر کارروائی ہوگی تو آپریشن غضب للحق رُک سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سرحد بند ہونے سے کچھ لوگوں کا نقصان ہورہا ہے مگر اس کے ذریعے اسمگلنگ بھی بند ہوئی ہے جبکہ آپریشن غضب للحق کیوجہ سے اب پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بھی کم ہورہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق صرف دہشت گردوں کیخلاف ہے اور ٹی ٹی پی سمیت خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افغانستان کو دہشت گردوں کا مرکز بنادیا گیا تھا مگر پاکستان کو اس دروازے کو دھکا دے کر بند کردیا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

علی لاریجانی کے قاتلوں کو جلد سخت سزا بھگتنی پڑے گی؛ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

Published

on


نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بیان ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت یافتہ خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے ذریعے دنیا بھر میں جاری کیا گیا جس میں رہبرِ معظم نے علی لاریجانی کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کو ایران کی سیاسی اور حوکمتی قیادت میں ایک ذہین، وفادار اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیت کے قتل سے ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان سے نفرت ظاہر ہوتی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کے نیچے یہ خون بہانا اسے مزید مضبوط کرتا ہے اور ہر خون کی ایک قیمت ہے جس کا حساب ان شہداء کے قاتلوں کو جلد دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک اپارٹمنٹ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں علی لاریجانی اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے۔ حملے میں وہ اپنے بیٹے سمیت شہید ہوگئے تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ کی ان کی بیٹی کا تھا اور وہ اپنی بیٹی سے ملنے پہنچے تھے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسرائیل کو ان کے مقام اور موجودگی کا پتا کیسے چلا۔ ایرانی صدر نے بھی علی لاریجانی کے قتل کو عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

 

 

 





Source link

Continue Reading

Trending