Today News
صدر مملکت سے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید الفطر کے موقع پر منتخب نمائندوں اور عمائدین سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد پیش کی۔
ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، صوبائی وزرا ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری، میئر نواب شاہ قاضی رشید بھٹی، ڈپٹی میئر مبشر آرائیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔
عید الفطر کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اپنے ہمسایوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور عوام سے روابط کو بڑھائیں۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دیں۔
President Asif Ali Zardari met elected representatives and notables at Zardari House, Nawabshah, on Eid ul Fitr. He extended greetings and urged them to accelerate development, address public issues, stay connected with people and support the needy. pic.twitter.com/VLp84H9x6Q
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 21, 2026
Today News
افغان سرحد پر آپریشن کی معطلی عارضی ہے، کابل کو دنیا کے ساتھ کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے،طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو عید الفطر کے احترام میں عارضی طور معطل کیا گیا ہے، تاہم ہمسایہ ملک کو ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دینا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مساجد، امام بارگاہیں، بازار اور معصوم بچے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن اب ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کی فکر کرنی ہے۔
وزیر مملکت نے واضح کیا کہ آپریشن صرف عید کے لیے رکا ہےلیکن یہ مستقل طورپر تب ہی ختم ہوگا جب افغانستان ان تمام شرائط کو پورا کرے گا جو پوری دنیا کا مطالبہ ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان نے دوحہ معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، انہیں یہ وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور ملٹری ٹو ملٹری سطح پر طویل بات چیت ہوتی رہی ہے، جس کے بعد پاکستان نے وہ قدم اٹھایا جس سے اب تک گریز کیا جا رہا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وہاں ہمارے 40 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور ہماری تیل کی ترسیل کا بڑا حصہ بھی وہیں سے آتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود وزیر اعظم نے عید پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اضافی بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا اور حکومت خود اسے برداشت کر رہی ہے۔وزیر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اس بحران سے نکالے اور ہمسایہ ملک کو ہدایت دے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
Today News
عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ
عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ اور 20 تاخیر کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لوڈ کی کمی پر آج پاکستان سے مشرق وسطی کی 42 پروازیں منسوخ ہوئیں۔کراچی سے بحرین، دوحہ،ابوظہبی، شارجہ، دبئی نجف کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے ابوظہبی، دوحہ، فجیرہ اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد سے راس الخیمہ، دبئی، ابوظہبی، کویت، فجیرہ، العین اور بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
علاوہ ازیں گلگت ،اسکردو، کراچی کی 7 اور لاہور کراچی کی ایک پرواز منسوخ ہوئی۔ اسی طرح کراچی، لاہور، اسلام اباد سے جدہ، ریاض، شارجہ، استنبول اور مدینہ کی 20 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
Today News
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپرجاسکتی ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپرجاسکتی ہیں، ہم سب کو مل کر بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت کشیدگی کا سامنا ہے، وزیراعظم نے اپنی پوری ٹیم کو اکٹھا کرکے کفایت شعاری کی، وزیراعظم کی ٹیم کی مراعات میں کٹوتیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے باعث اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے آگے بند باندھا گیا، وزیراعظم نے عید کی خوشیوں کومد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا، حکومت اور عوام دونوں کو توانائی کی بچت میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ عوام کو بھی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے مضبوط نظام قائم کریں گے، حکومت کمزور طبقے کا مضبوط سہارا بننا چاہتی ہے، ہم سب کو مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیاجاتا ہے، ہمیں ہرحال میں تیل کی بچت کو ممکن بنانا ہے، اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل کی قیمت میں 250روپے اضافہ روکاگیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والےدنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپرجاسکتی ہیں، ہم سب کو مل کر بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper