Today News
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نئے چینی سال پر عوام، حکومت اور چینی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑے کا سال توانائی، ترقی اور استقامت کی علامت ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ اس سال 2026 میں منائی جائے گی، پاک چین دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کی ہے جبکہ چین کی پاکستان کی اصولی حمایت، بشمول مسئلہ کشمیر قابلِ قدر ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ ملاقات پاک چین تعلقات کی تاریخی علامت ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان، چین کے علاقائی و عالمی امور میں تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔
آصف علی زرداری ںے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کی قیادت علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، پاک چین دفاعی و سلامتی تعاون علاقائی امن کا ضامن ہے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا انقلابی منصوبہ، ترقی و روابط کا ذریعہ ہے۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں پاکستان مشترکہ خوشحالی کیلئے پُرعزم ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ میرے گزشتہ سال چین کے 2 دورے، تعاون کے نئے مواقع کھولنے کا باعث بنے۔ پاکستان اور چین ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، گھوڑے کا سال پاک چین تعلقات کو تجارت، جدت اور عوامی روابط میں نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
وزیراعظم کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے چینی سال 2026 گھوڑے کے سال کے موقع پر صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور دنیا بھر میں موجود چینی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ہینڈل‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ گھوڑا توانائی، لچک، رفتار اور اقدار کی علامت ہے جو ہمارے مشترکہ سفر کا بھرپور عکاس ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو سدابہار تعاون پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری کے بندھن سے بندھے ہیں اور امن، ترقی اور علاقائی روابط کے حوالے سے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ یہ نیا سال ہماری پائیدار دوستی کو مزید مضبوط بنائے اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کیلئے ہمارے تعاون کو مزید مستحکم کرے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چینی بہن بھائیوں کے ساتھ گھوڑے کے سال میں اچھی صحت، کامیابی اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔
Source link
Today News
اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکاروں کا مرد اور خاتون پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب خاتون سمیت مرد پر تشدد کیا گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود ایف 8 میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا جس کی ایک ویڈیو سامنے آئی۔
ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا، اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر اہلکاروں نے خاتون و مرد پر تشدد کیا۔
اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے شہری کو اس کی بیوی کے سامنے پیٹ ڈالا، آئی جی کا نوٹس، تمام اہلکار معطل، بتایا جا رہا ہے شہری کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔۔!! pic.twitter.com/sTtgoZIudJ
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 20, 2026
آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے شہری اور خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا۔
آئی جی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوچکی ہے۔
Source link
Today News
کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی کراچی زون کے مطابق کراچی کے ہوائی اڈے پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کو ایتھوپیا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا، مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں پر حراست میں لے لیا گیا ہے جو وزٹ ویزوں پر افریقی ممالک گئے تھے، ملزمان ایجنٹس کے ذریعے غیر قانونی راستوں سے تنزانیہ سے زیمبیا اور زمبابوے کے ذریعے جنوبی افریقہ پہنچے۔
ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹس ملوث ہیں، ایجنٹس نے لاکھوں روپے اور ہزاروں امریکی ڈالر وصول کر کے مسافروں کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر مجبور کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران سفر زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں مقامی پولیس نے پانچوں مسافروں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ایجنٹس نے جنوبی افریقہ کے بعد اسپین بھجوانے کے نام پر بھی خطیر رقوم طلب کیں، تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Source link
Today News
بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ زندہ بچ جانے والی خاتون نے دل دہلا دینے والی کہانی
بدنامِ زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ جیفری ایپسٹین نہ صرف ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کرتا رہا بلکہ بار بار تذلیل کرتے ہوئے انہیں زیادہ عمر کی ہونے کا طعنہ بھی دیتا تھا۔
خاتون کے بقول حالانکہ اُس وقت میری عمر 21 اور جیفری ایپسٹین کی عمر 47 سال کے لگ بھگ تھی لیکن وہ مسلسل بدسلوکی سے مجھے مسلسل ذہنی صدمات پہنچاتا رہتا تھا۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل بھی وہ جنسی استحصال کا شکار رہ چکی تھیں اور اسی لیے خاموش طبع ہوگئی تھی۔ ایپسٹین نے میری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔
متاثرہ خاتون کے بقول ایک سفر کے دوران جیفری ایپسٹین نے اپنے ’انتہائی سیاہ اور خطرناک راز‘ بتائے اور جب یہ راز میں نے ایک اور لڑکی سے شیئر کی تو جیفری ایپسٹین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میری نگرانی کرائی جاتی رہی۔
رینا نے مزید بتایا کہ ایپسٹین مسلسل یہ باور کرواتا رہا کہ وہ امریکا میں انتہائی بااثر شخصیات کو جانتا ہے اور ان کی امیگریشن حیثیت سمیت ذاتی معلومات کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بھارتی میڈیا کو مزید بتایا کہ آخری ملاقات میں جیفری ایپسٹین کا رویہ انتہائی پرتشدد تھا جس کے بعد ان سے مکمل طور پر رابطہ ختم کر دیا لیکن طویل عرصے تک خوف اور دباؤ کے باعث خاموش رہی۔
رینا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف کارروائی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں حکام اب بھی اس کیس میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims