Connect with us

Today News

صدر ٹرمپ کی ڈیڈ لائن؛ امریکی طیاروں نے ایران کی جانب پوزیشن سنبھال لیں

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز کی واضح ڈیڈ لائن دے دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے مہلت دیئے جانے تک مذاکرات نہ کیے تو بڑا فوجی حملہ کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کی ایران کو کی دئی گئی ڈیڈ لائن کے بعد یورپ میں موجود امریکی فضائیہ نے ایران کی جانب اپنی عسکری پوزیشنز سنبھالنا شروع کر دیں۔

پرتگال کے ایک جزیرے پر قائم امریکی ایئربیس پر جنگی طیاروں اور معاون فضائی اثاثوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں امریکی طیاروں نے ممکنہ آپریشنز کے لیے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

دوسری جانب معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے امریکی حملے کے نتائج ناقابلِ پیش گوئی ہو سکتے ہیں اور یہ اقدام پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

ایک روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ایران کی اعلیٰ قیادت کو براہِ راست نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بعض رپورٹس میں ایران پر محدود حملوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

انھی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کا ہدف صرف عسکری کارروائی نہیں بلکہ ایرانی حکومت پر دباؤ بڑھا کر نظام کی تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے۔

ایران کی جانب سے تاحال ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں ایرانی حکام واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

Published

on



سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی۔ اس تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ اس وقت امریکی ادارے ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ اور پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ شیکھر دھون اور ان کی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی کے درمیان اکتوبر 2023 میں باضابطہ علیحدگی ہوگئی تھی اور ان کی 11 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام ہوا تھا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

صبا قمر نے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والا پُراسرار واقعہ سنا دیا؛ مداح ہکّا بکّا رہ گئے

Published

on


دنیا میں بھانت بھانت کی مخلوق بستی ہیں اور ماورائے عقل واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو انسانوں کو ششدر اور چونکا کر رکھ دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ صبا قمر کے ساتھ ہوا۔

منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں ڈراما سیٹ پر پیش آنے والا ایک ایسا پُراسرار واقعہ سنایا جس نے نہ صرف شوٹنگ ٹیم کو خوفزدہ کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی۔

اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈرامہ سیریل معمہ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جب ان کے میک اپ آرٹسٹ وضو کے لیے گئے تو اچانک انھیں کسی نامعلوم طاقت نے عقب سے تھپڑ مارا۔

اداکارہ کے بقول حیران کن بات یہ تھی کہ اُس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور نہ ہی میک اپ آرٹسٹ کو کچھ دکھائی دیا۔

صبا قمر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیٹ پر خوف کی فضا قائم ہو گئی اور کئی افراد نے اسے جنات سے جڑا کوئی معاملہ قرار دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ممکن ہے شوٹنگ کے دوران کسی ایسی جگہ مداخلت ہوگئی ہو جو ہم انسانوں کے لیے موزوں نہ تھی۔

صبا قمر نے واضح کیا کہ وہ غیر ماورائی مخلوقات کے وجود کو یکسر رد نہیں کرتیں تاہم خوف کے باوجود شوٹنگ مکمل کی کیونکہ ڈرامے کا بڑا حصہ ریکارڈ ہو چکا تھا۔

ان کے بقول زندگی کے تجربات نے انھیں اس حد تک مضبوط بنا دیا ہے کہ اب ایسی باتیں انہیں کام سے روک نہیں سکتیں۔

صبا قمر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے جہاں کچھ افراد اسے محض اتفاق قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے دلچسپ اور حیران کن واقعہ کہہ رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

شراب کے قانون میں ترمیم کیلیے بل پیش، غیر مسلموں پر بھی پابندی کا مطالبہ

Published

on



جمعیت علما اسلام کی رکن نے ملک بھر میں شراب پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے شراب سے متعلق آرٹیکل 37 میں ترمیم جمع کرادی۔

مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 37 شق ایچ میں غیر مسلم کا لفظ ختم کیا جائے۔

اگر یہ ترمیم منظور ہوگئی تو شراب کے حوالے سے غیر مسلموں کو دیا گیا استثنیٰ ختم ہوجائے گا اور پھر مکمل پابندی ہوگی۔

 



Source link

Continue Reading

Trending