Today News
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بھارتی فاسٹ بولر پر بھاری جرمانہ
بھارت کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے مخلاف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب خطرناک انداز میں گیند پھینکی تھی جس کی وجہ سے ان کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔
یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں 11 ویں اوور کے دوران پیش آیا۔ ارشدیپ سنگھ نے گیند کرانے کے بعد فالو تھرو میں گیند روکی اور اسٹمپس پر مارنے کی کوشش کی جو ڈیرل مچل کے پیڈز پر لگی۔
تھرو کے بعد ارشدیپ بغیر مافی مانگے اپنے مارک پر واپس چلے گئے۔ بعد ازاں امپائر رچرڈ اِلنگورتھ نے ارشدیپ سنگھ سے گفتگو کی جس کے بعد ارشدیپ سنگھ نے ڈیرل مچل سے اوور کے بعد معافی مانگ لی۔
Source link
Today News
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں جدید انٹرنیٹ کی فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 5G سروسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔
منصوبے کے تحت جدید ٹیلی کام نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 7 نئے 5G بی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں پانچ بڑے شہروں میں 5G سروسز فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے سے مقامی آبادی اور کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا، منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
Today News
گرین ایگری مال کے ذریعے پاکستان میں جدید زرعی سہولت کاری کا نیا باب رقم
گرین ایگری مال کے ذریعے پاکستان میں جدید زرعی سہولت کاری کا نیا باب رقم ہوگیا۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت گرین ایگری مال جیسے جدید زرعی مراکز پاکستان کی معیشت کیلئے ایک سنہرا باب ثابت ہو رہے ہیں جو کسانوں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی اور معیاری زرعی مصنوعات بروقت پہنچا رہے ہیں۔
گرین ایگری مال کے ‘سی ای او’ علی سفیان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے زائد سائٹس آپریشنل ہیں جو رواں سال کے اختتام تک 100 سے زیادہ ہو جائیں گی، گرین ایگری مال میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک چھت کے نیچے کام کر رہے ہیں۔
علی سفیان نے کہا کہ فرٹیلائزر، کیڑے مار ادویات، ٹریکٹرز، مشینری اور بینک بھی ہمارے پورٹ فولیو میں شامل ہیں، تمام اشیاء اور سہولیات کی بروقت اور مناسب قیمتوں پر فراہمی گرین ایگری مال کا نصب العین ہے۔
سینئر سیلز آفیسر ڈاکٹرتیمور قریشی کے مطابق گرین ایگری مال کے تحت کسانوں کو ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار سے کھادوں کا استعمال بتا یا جارہا ہے۔
مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ دوائیں، کھاد اور مشینری گرین ایگری مالز کے ذریعے مناسب قیمتوں پر بروقت فراہم کی جا رہی ہیں، گرین پاکستان انیشیٹو کے انقلابی اقدامات زرعی ترقی، کسانوں کی فلاح اور دیہی معیشت کے استحکام کو نئی تقویت دے رہے ہیں۔
Today News
ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر بابر اعظم کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ
لاہور:
قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی۔
بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی سے متعلق لاہور وائٹس کو آگاہ کر دیا ہے جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ آنے والی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Sports1 week ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus