Today News
ضرورت پڑی تو افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کو طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا، پاکستان پر حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی، کابل اور دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی، داعش سمیت دیگر تمام دہشت گرد گروہ افغانستان میں موجود ہیں اور پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہوسکتے۔
وزیردفاع نے کہا کہ اگر کابل میں کوئی امن کی ضمانت دے تو دشمنی نہیں ہوگی، مگر وہ بدستور سرپرستی اور سازش میں شریک ہیں، افغانستان پر عملی کنٹرول انہی کے پاس ہے، اگر یہ گروہ ان کی سرزمین سے کام کر رہے ہیں تو ذمہ داری بھی انہی کی ہے اور وہ اس سے انکار نہیں کر سکتے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ کچھ دوست ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی کوشش کی، استنبول، دوحہ اور کابل میں ہونے والی ملاقاتوں کا حصہ رہا ہوں مگر ان کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان موجود ہے، خواجہ آصف
وزیردفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں چار روزہ جنگ میں بھارت کو بری طرح شکست ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار طیاروں کی تعداد کا ذکر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بین الاقوامی سطح پر تذلیل ہوئی ہے کیونکہ ایک ایسے ملک کے ہاتھوں جو جغرافیہ اور فوج دونوں اعتبار سے ان سے کہیں چھوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ نے اپنی فضائی حدود میں کی مداخلت کی ہر کوشش ناکام بنا دی، دہلی کے کابل سے قریبی تعلقات ہیں اور فی الحال ہمارا بھارت سے براہ راست یا بالواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے۔
غزہ پاکستانیوں کے دل کے بہت قریب ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ پاکستانیوں کے دل کے بہت قریب ہے، ہم کئی برسوں سے اقوام متحدہ کی امن فوج میں حصہ لیتے آ رہے ہیں، ہم اقوام متحدہ کی امن مشنز میں سب سے بڑے معاونین میں شامل رہے ہیں، لہٰذا ہمارے پاس اس کا تجربہ موجود ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کا معاملہ ہمارے اور پاکستانی عوام کے دلوں کے بہت قریب ہے، ہم کئی دہائیوں سے ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے آئے ہیں، ہم نے دنیا کے ہر دستیاب فورم پر فلسطین کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
Source link
Today News
امریکا آنے والے چند دنوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیل بھی الرٹ، امریکی میڈیا
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے جہاں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا رواں ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف محدود یا وسیع فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
میڈیا رپورٹس میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ کارروائی سے متعلق عسکری اور سفارتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ اس معاملے پر مسلسل مشاورت اور غور و فکر میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے خطے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ممکنہ امریکی کارروائی کے خدشات کے باعث اسرائیل میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، قریبی بنکرز کی معلومات رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی اداروں کا خدشہ ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو تہران جوابی کارروائی کے طور پر میزائل حملے کر سکتا ہے، جس سے خطے میں وسیع پیمانے پر کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔
Today News
لاہور میں خدمت کا رمضان مہم کا آغاز، شہر بھر میں سحری دسترخوان سج گئے
لاہور:
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلاحی مہم “خدمت کا رمضان” کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت شہر بھر میں سحری دسترخوان اور کچن قائم کیے گئے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سحری کچن فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد سحری تقسیم پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں مستحق افراد اور مسافروں کو مفت سحری فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑا مرکزی شاہی سحری دسترخوان بھی سجایا گیا جہاں بیف قورمہ، پراٹھے، حلوہ پوری، دہی اور چائے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
مرکزی قیادت نے بھی دسترخوان کا دورہ کیا اور شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر سحری کی۔
اس موقع پر رہنما ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ “خدمت کا رمضان” کے عنوان سے لاہور بھر میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہے اور پورے شہر میں سحری و افطاری کے دسترخوان سجائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کی کوشش ہے کہ سحری مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد کو رمضان میں آسانی میسر آ سکے۔
Today News
غزہ میں اس سال بھی رمضان ٹوٹے گھروں، بکھرے خاندان اور شہدا کی یاد کیساتھ شروع
غزہ کے پھٹے پُرانے بوسیدہ پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیلی بمباری کے شکار اور درد کے مارے فلسطینی خاندان رمضان المبارک کا شایان شان استقبال کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں گزشتہ دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت اور بربریت، جنگ و جدل اور مایوس کن غیر یقینی حالات نے زندگی کو سخت اذیت ناک بنا رکھا ہے۔
اس کے باوجود جیسے ہی ہلال صوم آسمان پر جگمگایا، مظلوم فلسطینیوں کی نگاہیں چمک اور چہرے خوش سے کھلکھلا اُٹھے۔ غربت، بے گھری اور بھوک کے باوجود وہ آج بہت شاداں ہیں۔
وہ خیمے جو موسم کی سختیاں جھیلنے کی سکت نہیں رکھتے، ان میں بھی رمضان کی آمد پر سادہ لیکن خوشنما سجاوٹ کی جا رہی ہے۔ بچے اپنے ہاتھ سے پینٹنگز بناکر خیموں پر لگا رہے ہیں۔
تاریک ماحول کو خصوصی طور پر تیار کی گئی رمضان لالٹین سے روشن کیا جا رہا ہے۔خیمہ گاہوں کی کچی پکی ایک ایک گلی رنگ و نور سے بھر گئی ہے۔ خیموں سے اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
صاف نظر آ رہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کے گھروں کو تو مسمار کرچکا ہے لیکن ایک ایک شخص کا جذبۂ ایمانی پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوچکا ہے۔
غزہ کے لوگوں کے لیے رمضان المبارک کے یہ دن امید، صبر اور اجتماعات کی اہمیت کا پیغام بھی رکھتے ہیں حالانکہ اب بھی جنگ، بحران اور قربانیوں کا دکھ پوری شدت کے ساتھ تازہ ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech5 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims