Connect with us

Today News

ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو کے لیے سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ

Published

on



سندھ کابینہ نے ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو کے لیے اختیارات منظور کر لیے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

صوبائی کابینہ اجلاس میں پرائس کنٹرول کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی مجسٹریٹ اختیارات تفویض کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سخت پرائس کنٹرول کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 870 دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت فوری جرمانہ اور کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

سندھ کابینہ نے ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری سے پرائس کنٹرول مؤثر بنانے کا عزم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، سخت نگرانی جاری رکھی گی، ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور میں 30 سالہ خاتون کا قتل، صوبائی حکومت کا فوری نوٹس

Published

on


لاہور کے علاقے شادمان میں 30 سالہ بختاور کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقتولہ کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت اور دعائے مغفرت کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے اور شواہد فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا تین بار بیوی کے گلے پر مار کر اسے قتل کیا۔ ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا۔ گاڑی کی فروخت کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا.

انہوں نے بتایا کہ بیوی گاڑی فروخت نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ شوہر گاڑی بیچنے پر بضد تھا۔

حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے کیس کی اپڈیٹڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں اور ہر پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہوں۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں پر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بیٹی کو عرصہ دراز سے مالی دباؤ اور جھگڑوں کا سامنا تھا۔ شادی کو 12 سال ہو چکے تھے، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں متعدد پولیس مقابلوں کے بعد 15 ڈاکو مسروقہ سامان سمیت گرفتار

Published

on


سکھن ، شریف آباد ، فیروزآباد ، سرسید ، جیکسن ، خواجہ اجمیر نگری ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شارع نورجہاں پولیس نے مبیہ مقابلوں کے بعد 13 زخمی سمیت 15 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قاسم ٹاؤن سویرا فلور مل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 5 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

شریف آباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،  گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کے اہلکاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہید ملت روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

سرسید پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر C/2-11 ایدھی ہوم کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

جیکسن پولیس نے شیریں جناح کالونی سکندرآباد ابراہیم مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ احسان اللہ ولد محمد کمال اور 21 سالہ حبیب اللہ ولد مطلب کے ناموں سے کی گئی۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر B-3/5 رحمانیہ موڑ نارتھ کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صبا چورنگی سیکٹر B-6 نیو کراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی ٹنکی گراؤںڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، چار چھینے گئے موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔





Source link

Continue Reading

Today News

Good news New iPhone at a low price model details revealed

Published

on


آئی فون خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ جلد اپنے نئے اور نسبتاً کم قیمت اسمارٹ فون کو متعارف کرانے جا رہی ہے، جسے اس سال کا سب سے سستا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیک رپورٹس کے مطابق متوقع ماڈل iPhone 17E کی ابتدائی قیمت تقریباً 599 ڈالر رکھی جا سکتی ہے، جو اسے کمپنی کی موجودہ سیریز میں انٹری لیول ڈیوائس بنائے گی اور ایسے صارفین کے لیے موزوں ہوگی جو کم بجٹ میں جدید آئی فون خریدنا چاہتے ہیں۔

ڈیزائن کے اعتبار سے یہ فون گزشتہ ماڈل iPhone 16E سے کافی حد تک ملتا جلتا ہوگا، تاہم اس میں چند اہم بہتریاں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ سب سے نمایاں اپ گریڈ فرنٹ یا سیلفی کیمرے میں متوقع ہے، جس کے ساتھ کمپنی اپنے جدید ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی شامل کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس نئے آئی فون کی باضابطہ رونمائی ممکنہ طور پر 4 مارچ کو ایک خصوصی تقریب کے دوران کی جائے گی، جہاں اس کی مکمل خصوصیات اور دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

تکنیکی طور پر اس ڈیوائس میں کمپنی کا نیا C1 5G موڈیم شامل کیے جانے کی توقع ہے، جو تیز رفتار ڈیٹا اور بہتر بیٹری کارکردگی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ N1 وائرلیس چپ کے ذریعے وائی فائی اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق کم قیمت کے ساتھ جدید فیچرز کی شمولیت اس ماڈل کو متوسط صارفین کے لیے ایک پرکشش انتخاب بنا سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending