Connect with us

Today News

طلاق یافتہ خواتین کے نام مایا خان کا حوصلہ افزا پیغام وائرل

Published

on



پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے طلاق یافتہ اور تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے لیے ایک مضبوط اور حوصلہ دینے والا پیغام جاری کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ماضی میں ایک ناکام شادی اور تلخ طلاق کے تجربے سے گزرنے والی مایا خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام میں ان خواتین سے بات کی جو رشتوں میں دھوکا یا ٹوٹ پھوٹ کے بعد خود کو کمزور محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی ختم نہیں ہوتا اور جو رشتہ آپ کے لیے بہتر نہ ہو، اس کا ختم ہو جانا ہی بہتر ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹوٹے ہوئے رشتے کو اپنی کمزوری نہ بنائیں بلکہ خود کو سنبھالیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں اور آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ خود اس مشکل مرحلے سے گزر سکتی ہیں تو دوسری خواتین بھی ضرور سنبھل سکتی ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مایا خان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ کئی خواتین نے ان کے الفاظ کو حوصلہ افزا قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے اور بتایا کہ کس طرح وہ مشکل رشتوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ مایا خان نہ صرف مارننگ شوز کی میزبانی کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ انہوں نے حالیہ ڈراموں میں اپنی اداکاری سے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے، اور اب ان کا یہ پیغام بھی خواتین کے لیے ایک مثبت حوصلہ بن کر سامنے آ رہا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

زمین سے محبت کا دن، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں کی لائٹیں 1 گھنٹے کیلیے بند

Published

on



زمین سے محبت کے عالمی دن کے تحت پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں کی لائٹوں کو ایک گھنٹے کیلیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت اور ورلڈ ارتھ ڈے کے پیش نظر رات 8 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹیں بند کردی گئیں۔

شاہراہ دستور، ریڈزون مکمل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ تمام سرکاری عمارتوں میں غیرضروری لائٹس بند کی گئیں۔

اس کے علاوہ پارلمنٹ ہاؤس، سینٹ، ایوان صدر، سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کی بھی غیر ضروری لائٹس بجھائی گئیں۔

راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں غیرضروری لائٹیں بند کی گئیں۔

اس کے علاوہ لاہور میں بھی مرکزی شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کی گئیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں 500 سے زائد مقامات پر روشنیاں گل ہوئیں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر افس سمیت دیگر دفاتر میں لائٹس آف کر دی گئیں۔

نمایاں شہروں کی مرکزی روڈز پر اسٹریٹ لائٹس، نجی عمارتوں اور مری کے ایمفی تھیٹر میں روشنیاں گل کرکے شمع روشن کی گئیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں بھی ورلڈ ارتھ ڈے کے تحت ایک گھنٹے کیلیے لائٹیں بند کی گئیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل11؛ پشاور زلمی نے راولپنڈیز کیخلاف منفرد عالمی  ریکارڈ قائم کر دیا

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کے خلاف ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

میچ میں پشاور زلمی نے 215 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 218 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی، تاہم حیران کن طور پر ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی نے نصف سنچری (ففٹی) اسکور نہیں کی۔ اس طرح زلمی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے کسی بھی بیٹر کی ففٹی کے بغیر اتنا بڑا ہدف حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے پاس تھا، جنہوں نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے خلاف 214 رنز کا ہدف بغیر کسی ففٹی کے حاصل کیا تھا۔

پشاور زلمی نے نہ صرف عالمی سطح پر نیا سنگ میل عبور کیا بلکہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ زلمی کا 218 رنز کا مجموعہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کسی کھلاڑی کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور بن گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز  میں بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔کرکٹ شائقین نے پشاور زلمی کی اس غیر معمولی کامیابی کو خوب سراہا ہے جہاں اجتماعی کارکردگی نے انفرادی اننگز پر سبقت حاصل کر لی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد؛ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں

Published

on



وفاقی دارالحکومت میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چالان ٹکٹ بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک افسر محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور برابری کی سطح پر لاگو ہوگا، آئندہ جو پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ پکڑا گیا اس کا موٹرسائیکل بھی بند کیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending