Connect with us

Today News

عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

Published

on


امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کے بعد بھارت میں اس پیش رفت پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض تجزیہ کاروں نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بحران میں اہم ثالثی کردار ادا کیا، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کی سفارتی حیثیت مضبوط ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے اس تناظر میں بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے۔

ایک بھارتی تجزیہ کار نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل اڑی واقعے کے بعد مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار نمایاں جبکہ بھارت پس منظر میں نظر آ رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی پیشکش کی، جسے عالمی سطح پر مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ ایران کی قیادت کی جانب سے بھی اس پیش رفت کی منظوری دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملے روکے گئے تو ایران بھی جوابی کارروائیاں روک دے گا۔

ماہرین کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال جنوبی ایشیا کی سیاست پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ پاکستان کا کردار عالمی سطح پر مزید اہمیت اختیار کر سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سرجانی ٹاؤن میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، دو دکانیں خاکستر

Published

on


سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کے باعث موبائل فون کی دو دکانیں اور اس کے رکھا سامان جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4/B کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا، اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ایدھی  کی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ترجمان سینٹرل فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح 5 بجکر 12 منٹ پر موصول ہوئی تھی، فوری طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائرآفیسر نے مزید ایک فائرٹینڈر موقع پر طلب کر لیا۔

 فائر فائٹرز نے ابتدائی طور پر آگ کو پھیلنے سے روک دیا، بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا، آتش زدگی کے باعث موبائل مارکیٹ کی دو دکانیں اور اس میں رکھے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان جل گیا جبکہ دیگر دکانوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ، آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا تخمیہ نہیں لگایا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کیخلاف مقدمہ درج

Published

on


راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر چوکی انچارج اڈیالہ عمران خان کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات شامل کیے گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں پولیس کو چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، عوام کا اہلکاروں پر تشدد

Published

on



شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس اہلکاروں کو چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، علاقہ مکینوں ںے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھاگ کر اپنی جان بچانا پڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی میں پولیس اہلکاروں کے چھاپے اور عوام کی جانب سے تشدد کی فوٹیج سامنے آئی۔

اس پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز اسی واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے لاسی گوٹھ میں 20 مارچ کو پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا تھا جہاں پولیس سے 3 ملزمان نے جھگڑا کیا بعدازاں پولیس پر تشدد میں ملوث رحیم عرف شوٹر ، سکندر ، ارشد کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی ملی تھی ، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف 21 مارچ کو اقدام قتل ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کیے تھے۔



Source link

Continue Reading

Trending