Today News
عالمی شہرت یافتہ ادارہ پنجاب حکومت کے اقدامات اور عوامی خدمت کا معترف
عالمی شہرت یافتہ ادارہ اپسوس نے بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کے گڈ گورننس ماڈل اور پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے اپسوس نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی ریلیف کی تائید کی اور رپورٹ میں لکھا کہ رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں سہولت بازاروں میں عوامی ریلیف بڑا معاشی اقدام تھا۔
اپسوس کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں 4کروڑ 6لاکھ افراد نے رمضان بازاروں جبکہ 3کروڑ 38لاکھ افراد نے رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں کا رخ گیا جبکہ 52 لاکھ افراد سہولت آن دی گو یونٹس سے مستفید ہوئے-
اپسو س رپورٹ کے مطابق 16 لاکھ افراد رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آئے جہاں 40 فیصد تک کم قیمتوں کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف دیاگیا-
سروے رپورٹ کے مطابق سہولت بازاروں میں ڈی سی نوٹیفائی ریٹ سے بھی 18 فیصد کم نرخ پر اشیائے خورد ونوش فروخت کی گئیں جبکہ عوام کو اوپن مارکیٹ کے تناسب سے ایک ارب 10کروڑ اور ڈی سی ریٹ کے تناسب سے 7کروڑ 30لاکھ روپے کاریلیف ملا ہے۔
اپسوس کے مطابق پنجاب میں سہولت بازار اتھارٹی منفرد اور عوامی فلاح و بہبود کااپنی طرز کا شاندار ادارہ ہے، جس کے ذریعے رمضان کے دوران لاکھوں شہریوں کو حقیقی معاشی ریلیف مہیا کیا گیا-
اپسو س رپورٹ کے مطابق رمضان بازارو ں میں نہ صرف عوام کو ریلیف ملا بلکہ ہزاروں لوگوں کو روز گار کے مواقع بھی ملے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کاقابل تحسین ماڈل ہے-
اپسو س رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہولت بازار اتھارٹی کے ذریعے روایتی ریلیف کے تصور کو جدید،پائیدار اور قابل عمل ماڈل کی شکل دی، سہولت بازار شفافیت شہری سہولت اور آپریشنل ڈسپلن کاقابل قدر نمونہ ہے-
Source link
Today News
وزیر اعظم کی موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن کےلیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور دفاتر و کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار موجود ہے اور حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں ممکنہ حد تک عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
وزیراعظم کے مطابق تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے ذریعے فراہم کیے تاکہ عالمی کشیدگی کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں موٹر سائیکلوں اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام پر کروانے کے لیے سہولیات فراہم کریں۔ اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہوگا اور مالکان مستقبل میں حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی باقاعدہ نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے جبکہ اپریل کے لیے پیٹرول کی درآمد کا انتظام بھی مکمل ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق ہے اور کہیں لمبی قطاریں یا بدانتظامی نہیں۔
اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کے لیے مجوزہ فیول سپورٹ پروگرام کی ایپ پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
Today News
پی ایس ایل 11 تماشائیوں کے بغیر کرانے سے پی سی بی کو کتنا نقصان ہوگا؟
کراچی:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کو محدود پیمانے پر صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس فیصلے کے مالی اثرات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اسٹیڈیمز میں شائقین کی آمد سے تقریباً 50 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی جو اب مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ ایسے میں یہ اہم سوال سامنے آتا ہے کہ اس خسارے کو کیسے پورا کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے مالیاتی نظام کے مطابق ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی رقم کسی ایک ٹیم کو نہیں ملتی بلکہ اسے ایک مرکزی ریونیو پول میں شامل کر دیا جاتا ہے جسے پی سی بی خود منظم کرتا ہے۔ اس پول میں براڈکاسٹنگ رائٹس، اسپانسرشپ اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی شامل ہوتی ہے۔
ریونیو کی تقسیم ایک طے شدہ فارمولے کے تحت ہوتی ہے، جس میں پی سی بی تقریباً پانچ فیصد سے کچھ زائد حصہ رکھتا ہے جبکہ 90 فیصد سے زیادہ رقم تمام فرنچائزز میں برابر تقسیم کی جاتی ہے۔
مثال کے طور پر پی ایس ایل 8 (2023) میں مجموعی آمدن تقریباً 5.62 ارب روپے رہی، جس میں سے پی سی بی کو لگ بھگ 58 کروڑ روپے ملے جبکہ باقی رقم فرنچائزز میں تقسیم ہوئی۔ اس وقت لیگ میں چھ ٹیمیں شامل تھیں اور ہر ٹیم کو اوسطاً 84 کروڑ روپے کے قریب حصہ ملا تھا۔
چونکہ گیٹ منی بھی اسی مرکزی پول کا حصہ ہوتی ہے، اس لیے یہ نقصان تمام ٹیموں پر یکساں اثر ڈالے گا۔ تاہم پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس خسارے کو خود برداشت کرے گا۔
اگرچہ مالی نقصان کا ازالہ ممکن ہے لیکن شائقین کے بغیر میچز کا ماحول متاثر ہوگا جس کی کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔
Today News
ایرانی حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، امارات میں 70 برطانوی شہری گرفتار
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں سیاح، یو اے ای میں مقیم برطانوی شہری اور فضائی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ بعض افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جا سکیں۔
رپورٹس کے مطابق اماراتی قوانین کے تحت حساس نوعیت کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا ہی نہیں بلکہ بعض صورتوں میں انہیں وصول کرنا بھی جرم شمار ہوتا ہے۔ ایسے جرائم پر 10 سال تک قید اور 2 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور حساس معلومات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں ایران کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ سے قبل تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، تاہم ایران کے ساتھ تنازع شروع ہونے کے بعد ان میں سے بڑی تعداد واپس برطانیہ جا چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ گرفتاریاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جنگی حالات میں خلیجی ممالک سیکیورٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport