Connect with us

Today News

عتیقہ اوڈھو کا فہد مصطفیٰ کو جواب، اداکار نے بھی لائیو پروگرام میں ردعمل دیدیا

Published

on



نجی ٹی وی پروگرام میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے میزبان کی جانب سے پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران فہد مصطفیٰ سے متعلق بات کہی جس پر اداکار نے اپنے پروگرام میں رد عمل دیا جو وائرل ہوا۔ 

بعد ازاں، اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے معاملے کو رفع دفع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت بھی کی، جس پر فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام سے ایک اور پیغام جاری کردیا۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پروگرام کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے عتیقہ اوڈھو کو فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھاکر کہا آپ انہیں کوئی ایک مشورہ دینا چاہیں گی؟ 

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ فہد  کو اب اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

جس پر اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عتیقہ آپا شاید خود ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں، ان سے کہنا چاہوں گا کہ آپ 2 ، 4 سرجریز مزید کروالیں پھر ہم آپ کے ہیرو بن جائیں گے۔ 

فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی pic.twitter.com/7xcXFb1CGb
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 25, 2026

جس کے جواب میں سینیئر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں درخواست کی ’ آئیے اس معاملے کو مزید نہ بڑھائیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا تبصرہ شاید فہد مصطفیٰ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاگیا جس پر انھوں نے جذباتی ردِعمل دیا ہے۔

He is body shaming others. He who injected and ingested every possible chemical to his body to make his skin not look like his father https://t.co/7Vg7UvVz5E pic.twitter.com/ZiaFpXHyZw
— O T I S (@Vesimeer) February 24, 2026

سینئر اداکارہ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میری کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام میں کہا ’وہ رشتہ ہی کیا جس میں انا ہی رہے، خوبصورتی تو ہے جب آجائے معافی‘۔ 

ان کا مزید کہنا تھا ’عتیقہ آپا آپ ہماری بڑی ہیں، ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں، ہم کچھ بھی نہیں آپ کے آگے، اللہ آپ کو خوش رکھے اور میں آپ سے معافی مانگتا ہوں‘۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

Published

on


واشنگٹن: شمال مشرقی امریکا میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔

تیز ہواؤں اور ریکارڈ برفباری کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں تین فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جو کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑنے کے مترادف ہے۔

اسی طرح نیویارک سٹی کے معروف مقام سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ برف پڑی، جس سے سڑکیں اور رہائشی علاقے مکمل طور پر برف میں ڈھک گئے۔

ریاست میساچوسٹس میں حکام نے شدید طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

ادھر بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں بجلی کی بحالی اور سڑکوں کی صفائی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ برفباری اور سردی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے، جس سے مزید سفری اور شہری مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، ہوشربا انکشافات

Published

on


لاہور کے علاقے شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر، ساس اور تین دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتولہ کے والد محفوظ احمد کے بیان پر درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس میں خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 12 سال قبل بیٹی کی شادی پر 150 تولہ سونا دیا، تاہم شوہر اور سسرالی افراد مسلسل بیٹی کو تنگ کرتے رہے۔

مدعی کے مطابق بیٹی کا شوہر اکثر جھگڑا کرتا تھا اور بیٹی کا گھر بسانے کے لیے ڈیفنس میں کمرشل پلاٹ اور برانڈتھ روڈ پر دکان بھی دی گئی۔ اس کے باوجود شوہر، ساس اور دیور مزید ساڑھے تین کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مقدمہ میں بتایا گیا کہ مدعی نے ایک کروڑ روپے اپنے ملازم کے ذریعے داماد اسماعیل کو بھجوائے، جبکہ ملزم مقتولہ کی گاڑی فروخت کرنا چاہتا تھا، جس پر جھگڑا ہوا اور بعد ازاں قتل کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر سمیت بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کا سامنا

Published

on


پاکستان ویمن ٹیم کی بلے باز سدرہ امین کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ میں سدرہ امین نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ سامان یا گراؤنڈ کے آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔

واقعہ پاکستان کی اننگز کے 24ویں اوور میں پیش آیا جب آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ نے غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا۔

اس حرکت پر انہیں آفیشل سرزنش کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

اس سے قبل انہیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔





Source link

Continue Reading

Trending