Connect with us

Today News

عراق؛ بارود سے بھری کشتی کا تیل بردار جہاز پر خودکش حملہ؛ خوفناک دھماکا

Published

on


خلیج کے پانیوں میں ایک سنگین بحری واقعے میں بارودی مواد سے بھری ایک چھوٹی کشتی عراقی ساحل کے قریب لنگر انداز تیل بردار جہاز سے ٹکرا گئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ عراقی سمندری حدود میں پیش آیا جہاں بہاماس کے جھنڈے والا خام تیل بردار ٹینکر سونانگول نامیبی لنگر انداز تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتی استعمال کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق چھوٹی کشتی تیز رفتاری سے ٹینکر کی جانب بڑھی اور اس سے ٹکرانے کے فوراً بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بارود بھری کشتی کس مقصد کے لیے آئل ٹینکر سے ٹکرائی گئی اور کس نے ایسا کیا۔ کسی گروپ تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشتی ایرانی ساختہ یا ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے استعمال کی گئی ہوسکتی ہے تاہم ابھی تک باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بحری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران میں خامنہ ای کے بیٹے قابل قبول نہیں؛ اپنی پسند کی حکومت بنانا چاہتا ہوں؛ ٹرمپ

Published

on


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایران کے اگلے رہنما کے انتخاب کے عمل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت کے انتخاب میں میرا ذاتی طور پر شامل ہونا ضروری ہے تاکہ ایسا رہنما سامنے آئے جو ملک میں امن اور استحکام لائے۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو ایران کی قیادت کے لیے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کو ایسا رہنما چاہیے جو کشیدگی کے بجائے ہم آہنگی اور امن کی طرف ملک کو لے جائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر کی تقرری میں اسی طرح شامل ہونا چاہتے ہیں جیسے انہوں نے ماضی میں وینزویلا کی سیاست میں کردار ادا کیا تھا۔ اگر ایران میں سخت گیر قیادت سامنے آئی تو مستقبل میں ایک بار پھر کشیدگی اور جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد وہاں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے مذہبی و سیاسی حلقوں میں مشاورت جاری ہے اور سب سے مضبوط نام مجتبیٰ خامنہ ای کا ہے۔

واضح رہے کہ مجتبی خامنہ ای شہرت ایک مذہبی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ پاسداران انقلاب کے ساتھ قریبی روابط کے طور پر بھی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

خلیجی اور یورپی ممالک کا ہنگامی اجلاس؛ میزائل حملوں پر ایران کو واضح پیغام دیدیا

Published

on


ایران کے میزائل اور ڈرونز حملوں پر خلیجی اور یورپی مُمالک کا ایک ہنگامی اجلاس وڈیو لنک کے ذریعے ہوا تھا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ہنگامی اجلاس میں خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کے ممالک پر ایران کے حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزرائے خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی اور انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزرائے خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو اپنی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا چاہیے۔

رکن ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کو خطے اور یورپ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں سے باز آنا چاہیے اور اپنے عوام کے خلاف تشدد کو بھی روکنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

جاوید مرزا کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجویشن کے عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش

Published

on



فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلیے جاوید مرزا کی تقرری کی سفارش سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے کے لیے جاوید اقبال مرزا کو میرٹ پر منتخب کرتے ہوئے تقرری کی سفارش کردی۔

اس حوالے سے ایف پی ایس سی کی جانب سے باضابطہ پبلک نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے عہدے کی سفارش کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق مذکورہ اسامی کے لیے دیگر امیدوار یا تو انٹرویو میں کامیاب نہ ہو سکے یا میرٹ کی فہرست میں پیچھے رہ گئے لہذا اس معاملے میں مزید کسی قسم کی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیچر اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای مقرر کیے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ور کہا ہے کہ مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں انتظامی استحکام آئے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Trending