Today News
علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے 10 ہزار کارکنان کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کردی
راولپنڈی: بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔
اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے بانی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم ججز کے اوپر بھی دباؤ ڈالنا ہے کیونکہ ججز بھی گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی جب دباؤ ڈالے گی تو بانی اور بشری بی بی کے کیسز سنے جائیں گے، ہم ججز سے کہہ رہے ہیں بیل سنو ججز کہہ رہے ہیں اپیل سنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیل کی خبریں خود پھیلا رہی ہے، ہم کسی سے نہیں ملتے نہ ملنے کی ضرورت ہے، بات چیت کیلئے بانی نے اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر کو ذمہ داری دی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سہیل آفریدی اسٹریٹ مومونٹ کو لیڈ کرینگ اور وہ اس کیلیے تیاری کررہے ہیں جس کا آپ کو جلد معلوم ہوجائے گا، اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے، جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔
Source link
Today News
پاکستانی اسکواش کھلاڑی کی شکست پر مخالف کھلاڑی سے مار پیٹ
گوگی علاؤالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے عالمی اسکواش کھلاڑی صدام الحق کے خلاف مخالف کھلاڑی کو شدید زد کوب کرنے پر سخت کارروائی کا امکان ہے۔
پی ایس اے کے تحت ہونے والی گوگی علاؤالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پروفیشنل کھلاڑی 33 سالہ صدام الحق نے نوجوان فاتح عبداللہ ندیم سے ہاتھ ملانے کے بجائے تھپڑجڑنے کے بعد شدید زد و کوب کیا۔
پنجاب اسکواش کمپلیکس، لاہور پر ایک ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے پی ایس اے سیٹلائٹ ایونٹ میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی۔
دریں اثنا رابطے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باضابطہ رپورٹ ملنے کے بعد قواعد کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ ڈائریکٹرمامون خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے پروفیشنل پلیئرز ایسوسی ایشن اور قومی فیڈریشن کو ارسال کی جا رہی ہے۔
Source link
Today News
چترال میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے جنالی زیارت کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق چترال کے علاقے جنالی زیارت میں پیش آنے والے جیپ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، بیٹی اور بہن شامل ہیں۔
Source link
Today News
شوٹنگ کے دوران موت کا سامنا، لارا دتہ نے خوفناک واقعہ سنا دیا
بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک انتہائی خوفناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچی تھیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم ’انداز‘ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، مگر ایک سین کے دوران انہیں پانی میں اترنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بھاری لیدر لباس میں تھیں جس کی وجہ سے پانی میں سنبھلنا مزید مشکل ہو گیا اور وہ تقریباً ڈوب گئیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ پانی میں کسی پتھر کی طرح ڈوب رہی تھیں اور صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی تھی، تاہم اسی دوران ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں پانی سے نکال لیا اور یوں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
لارا دتہ نے اس واقعے کو اپنی زندگی کے سب سے ڈراؤنے لمحات میں سے ایک قرار دیا اور بتایا کہ اس کے بعد وہ شدید صدمے کا شکار ہو گئی تھیں۔ ان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت کو سنبھالا گیا۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم