Today News
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کے نائلہ راجا پر سنگین الزامات
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے حالیہ بیان میں ایک نیا اور سنگین دعویٰ سامنے رکھا ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عماد کی دوسری بیوی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا ان کے بچوں میں سے ایک کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے تقریباً چھ برس ساتھ گزارنے کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت ثانیہ اشفاق اپنے تین بچوں کی پرورش خود کر رہی ہیں، جبکہ عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری میں بغیر نام لیے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میرا گھر تباہ کرنے والی اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے‘‘، اور ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی اور ایسی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریں گی۔
دوسری جانب، عماد وسیم اس سے قبل اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل مرحلہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے نے انہیں ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی یعنی ان کے بچے دیے، جن سے وہ بے حد محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جبکہ دسمبر 2025 میں ان کی علیحدگی سامنے آئی۔
Source link
Today News
ایران کے جدید میزائلوں سے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر شدید حملے، اسرائیل میں سائرن گونجتے رہے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے میزائل سسٹمز کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ دعویٰ پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔
بیان کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 88 ویں لہر کے دوران مشترکہ اور ہمہ جہت کارروائیاں کیں، جنہیں حزب اللہ کے شہدا کے نام کیا گیا۔
حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد دشمن کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا اور خطے میں دباؤ بڑھانا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں جدید اور بھاری میزائل سسٹمز استعمال کیے گئے، جن میں عماد، خرم شہر-4 اور قدر جیسے میزائل شامل ہیں۔
ان میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں بیرشیبا، الجلیل، نقب اور تل نوف ایئر بیس جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنی براک میں ایک مبینہ اہم اجلاس کے مقام کو بھی نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ اور فضائیہ نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان میں علی السلیم ایئر بیس، ال دفرہ ایئر بیس اور وکٹوریا بیس شامل ہیں، جہاں ڈرونز اور گائیڈڈ میزائلز کے ذریعے حملے کیے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور مزاحمتی محاذ کے ذریعے جنگ کے دائرہ کار کو مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت میدانِ جنگ میں ایک اہم اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کا طویل المدتی ہدف خطے میں اسرائیلی اور امریکی فوجی طاقت کو کمزور کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں اپنے اسٹریٹجک مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
Today News
رینجرز اور پولیس کی خفیہ معلومات پر لیاری میں مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے دریا آباد لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم ناصر عرف نانا ولد تاج محمد کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ایک شہری (رینٹ اے کار مالک) کو مبلغ 12 لاکھ روپے بھتہ کی پرچی اور دو عدد 30 بور پستول کی گولیاں بذریعہ بائیکیا پارسل بھجوائیں۔
بعد ازاں، ملزم نے واٹس ایپ نمبر سے دھمکی آمیز کال کرکے بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Source link
Today News
امریکا کو بڑا جھٹکا! پولینڈ نے پیٹریاٹ سسٹم مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کر دیا
یورپی ملک پولینڈ نے اپنا جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی نظام کو کسی دوسرے خطے میں منتقل نہیں کرے گا۔
اس حوالے سے پولینڈ کے وزیرِ دفاع نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان سے متعلق اسلحہ اس وقت ملک کی فضائی حدود کے تحفظ اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ان دفاعی نظاموں کو ملک سے باہر بھیجنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے انہیں پولینڈ کے اندر ہی رکھا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ان خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں ان سسٹمز کو مشرقِ وسطیٰ میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پولینڈ کے اس انکار کے بعد ایسی کسی بھی ممکنہ تعیناتی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پولینڈ کا یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یورپی ممالک اپنی دفاعی ضروریات کو ترجیح دے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر سیکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Today News1 week ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز