Connect with us

Today News

عمان میں ڈرون طیاروں کے گرنے سے 2 غیرملکی ہلاک اور متعدد زخمی

Published

on


عمان کے شمالی صوبے صحر میں دو ڈرون طیاروں کا ملبہ گرنے سے کم از کم دو غیر ملکی مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون صنعتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی کارکن ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوئے۔

دوسرا ڈرون ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں ڈرون کہاں سے آئے تھے اور انھیں کیا حادثہ پیش آیا تھا۔ تاہم ڈرون حملوں کا سلسلہ خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی تھے لیکن تاحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہلاک ہونے والے بھارتی شہری تھے۔

چند روز قبل عمان کے صلالہ ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملوں کے باعث ایندھن کے ذخائر کو نقصان پہنچا تھا۔ جس سے بندرگاہ کی سرگرمیاں وقتی طور پر متاثر ہوئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے 28 فروری سے ایران پر جاری حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت وزیر دفاع، مشیر قومی سلامتی، آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دو ہزار کے قریب شہری شہید ہوچکے ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ چوری، چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published

on



ملیر کینٹ پولیس نے چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسپیئر پارٹس اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ مرید حسین چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے نیٹ ورک چلاتا تھا جبکہ دیگر ساتھیوں میں غلام، ریاض اور ساجد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں خرید کر انہیں خفیہ مقامات پر منتقل کرتے تھے جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس برآمد ہوئے جو کہ ملزمان مختلف گوداموں اور ورکشاپس میں فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش کئی چوری شدہ موٹر سائیکلز اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 فیول ٹینک، 57 مڈ گارڈز، 31 کلیمپس، جمپس، چین کورز، ٹائرز، رمز اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکل کے دیگر مختلف اسپیئر پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسپیئر پارٹس کی منتقلی میں استعمال کیے جانے والے 2 عدد لوڈر رکشے بھی قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکلز کی چیچز بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملیر کینٹ پولیس گرفتار ملزمان سے چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس خریدنے والوں کی بھی معلومات حاصل کر رہی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

عراق میں تباہ ہونے والا امریکی طیارہ کتنی مالیت کا تھا؟ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

Published

on


عراق میں امریکا کا ایک ری فیولنگ طیارہ پُراسرار طور پر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں حالیہ حادثے کا شکار ہونے والا امریکی فضائیہ کا بوئنگ کے سی-135 فضائی ایندھن فراہم کرنے والا ٹینکر طیارہ ہے۔

گلوبل ایئرکرافٹ کے مطابق اس طیارے کی مالیت تقریباً 40 سے 60 ملین ڈالر (تقریباً 11 سے 17 ارب پاکستانی روپے) تک بتائی جاتی ہے۔ 

یہ طیارہ بنیادی طور پر جنگی طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس سے لڑاکا طیارے طویل فاصلے تک بغیر اترے آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

امریکی فوج نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ یہ طیارہ 12 مارچ 2026 کو مغربی عراق میں حادثے کا شکار ہوا جس میں سوار تمام 6 امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تاہمحادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا جس کے لیے اب بھی تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں بدستور معطل، 72 پروازیں منسوخ

Published

on



پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور جمعےکو ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو کراچی سے دوحہ بحرین ،کویت کی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں، اسلام سے 25، پشاور ائیرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں، انتظامی وجوہات کے سبب اسلام آباد سے کراچی جدہ کی 4 پروازوں کی روانگی ایڈوانس کی گئیں،کراچی اسلام اباد کی 2 پروازیں پی کے 300، پی اے 208 ایک سے 3 گھنٹے قبل ازوقت روانہ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو پروازیں پی اے 273، ایس وی 3726 بھی ایک گھنٹہ ایڈوانس طریقے سے آپریٹ ہوئیں۔



Source link

Continue Reading

Trending