Today News
عمران خان قید تنہائی میں ہیں انہیں کچھ پتا نہیں دن ہے یا رات، نیاز اللہ نیازی
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، انہیں کچھ پتا نہیں رات ہے کہ دن ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے نیاز اللہ نیازی، صوبائی وزیر کے پی عاقب اللہ خان، ایم پی اے پنجاب تنویر اسلم راجہ میجر (ر) لطاسب ستی اور زین العابدین آئے تھے، فہرست میں نام ہونے کے باوجود جاوید کوثر اور چوہدری افتخار حسین ملاقات کے لیے اڈیالہ نہ آئے۔ فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ داہگل ناکہ آئے تھے
ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے بات چیت میں ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ایک سال سے میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، ہماری توہین عدالت کی اپیلیں بھی نہیں سنی جارہیں، عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، انہیں کچھ پتا نہیں رات ہے کہ دن ہے، عمران خان ایک عوامی شخصیت ہیں جس کی صحت کے حوالے سے ہر پاکستانی کو پریشانی لاحق ہے، ہماری عدالت سے گزارش تھی کہ میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالجین کو شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کورونا کے خلاف جو پالیسی دی گئی وہ تاریخی تھی، آج ملک کہاں کھڑا ہے، ملک میں اتحاد کی علامت عمران خان ہے جسے غدار کہہ کر الزامات لگاتے ہیں قوم ان کے ساتھ ہے، بانی کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،
بانی کی بہنوں نے کہا ان کی صحت کے بارے میں تحقیق ہونی چاہیے معلوم تو ہو کہ ان کی صحت کیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں اور 27 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ ذاتی ملازم بن چکی ہے، عمران خان ذاتی جنگ نہیں قوم کی نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے ہمیشہ کہا کہ پہلی ترجیج پاکستان ہے، ہر گورنمنٹ کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں امن کی خارجہ پالیسی دی، موجودہ حکومت کی کیا رٹ ہے بلوچستان اور کے پی کے میں دیکھ لیں، جب آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں تو آپ کو عوام کا خیال نہیں رکھنا۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آپ نے کوئی اچھی پالیسی نہیں دی آپ کون سی سرمایہ کاری لے کر آئے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں اس خطے میں امن ہو، پاکستان بچے اور ترقی کرے، بانی کے طبی معائنہ میں بیشک بشری بی بی موجود ہوں لیکن بانی کی بہنوں کو بھی ہونا چاہئیے،
عید پر بھی لوگوں کو جیل میں ملاقات کی اجازت ہوتی ہے مگر ہمیں اجازت نہیں ہے ہم نے سب سے زیادہ فوج کی بات کی ہے، عمران خان نے کہا فوج اس ملک کے لیے لازم ہے میرے وجود سے بھی زیادہ۔
ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگا کر ہمارے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے، فارم 47 کی حکومت بیانیہ بنا کر عمران خان کو مائنس کرنا چاہتی ہے، ہمارے بچے بھی فوج میں ہیں فوج کی تعریف کون نہیں کرتا، عمران خان کو باہر نکالیں تو پوری قوم بھی فوج کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی، ریاست اور بانی کا وجود لازم و ملزوم ہے۔
Today News
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں ممکنہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غذر، دیامیر، گھانچے، شگر اور نگر میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم، اٹک، مری، بھکر، خوشاب اور میانوالی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جن میں حیدرآباد، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، خیرپور، میرپور خاص، مٹھی، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور Karachi شامل ہیں، جہاں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان میں متوقع بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے زیارت، ہرنائی، سبی، موسیٰ خیل، شیرانی اور لورالائی میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
قومی شاہراہ این-50، این-65 اور این-70 پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے، جبکہ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Today News
افغانستان، بھارت اور اسرائیل کا مبینہ گٹھ جوڑ سامنے آگیا، بھارتی افسر کے چونکا دینے والے انکشافات
پاکستان کے خلاف مبینہ سازشوں سے متعلق ایک نئی بحث اس وقت شروع ہو گئی جب ایک سابق بھارتی فوجی افسر کے بیانات منظر عام پر آئے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی جا رہی ہے، جہاں مختلف شدت پسند گروہ سرگرم ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان گروہوں کو مالی معاونت انڈیا کی جانب سے جبکہ اسلحہ اور انٹیلیجنس سپورٹ اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ان سرگرمیوں کا مرکزی ہدف پاکستان ہے۔
کرنل (ر) راجیش پاور کے مطابق ان ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور خطے میں پاکستان کو کمزور کرنا ایک مشترکہ مقصد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اس کے اسرائیل مخالف مؤقف کی وجہ سے اسے ایک اہم حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔
دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ ملک کو طویل عرصے سے پراکسی جنگ کا سامنا ہے، تاہم اس حوالے سے آزادانہ تصدیق اور شواہد کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر اس نوعیت کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے
Today News
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بھی تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ سر فہرست
رواں مالی سال 2025-26کے پہلے آٹھ ماہ۰جولائی تا فروری) میں بھی تنخواہ دار طبقہ 365 ارب روپے کے انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ سر فہرست رہا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تنخواہ دار ملازمین انکم ٹیکس ادائیگی میں سرفہرست رہے ہیں۔
جولائی سے فروری کے دوران تنخواہ دار افراد نے 365 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے جو گزشتہ سال اسی مدت کے 332 ارب روپے کے مقابلے میں 33 ارب روپے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے ریٹیلرز، ہول سیلرز، برآمد کنندگان سمیت دیگر کاروباری طبقات کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مسلسل بڑھا ہے جس سے اس طبقے کی شراکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines4 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines5 days ago
Story time: The price of a typo
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport