Connect with us

Today News

عمران خان نے مجھے کہا تھا یہ لوگ مجھے ماردیں گے، عظمیٰ خان

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں مجھے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبح کال آئی اور کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، ہم کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کریں گے اور ہم نے کہا کہ ڈاکٹر برکی کو بھیج دیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس کو بھیجں گے جو ہمارا اعتبار والا ڈاکٹر ہو گا، ہم نے کہا کہ چلیں ڈاکٹر عاصم کو بھیج دیں، جو رپورٹ آئی ہے پبلک ہوئی ہے وہ ایک مذاق ہے، اس کے دن صرف کلینکل ایگزامینیشن ہے، ڈایگنوسز نہیں ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا یقین نہیں ہے، وہ کسی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، ایک رپورٹ میں ٹریٹمنٹ پلان بھی نہیں لکھا ہوا، آپ نے نان میڈیکل لوگوں کو بلا لیا، ہمیں جس چیز کی فکر تھی وہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری دنیا سے ڈاکٹروں کے پیغامات آئے کہ یہ کیا لکھا ہے، اتنے عرصے سے ان کی بات سن رہےہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں بس، جو انجکشن لگایا ہے اس سے فوراً ٹھیک تھوڑی ہو جائے گا، ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی، یہ کوئی جادو تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی مانیٹرنگ ہوتی ہے، کیا انجکشن لگایا، زہر کا لگایا؟ یہ لوگ یہ کام کر سکتے ہیں، اگر سب کچھ ایسا ہی ہے جیسا یہ بتا رہے ہیں تو پھر ہمیں ملنے کیوں نہیں دیتے، ان کو ڈر کس بات کا ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ آخری ملاقات میں بانی نے مجھے ایک بات کہی تھی، میں نے کرنی نہیں تھی، بانی چئیرمین نے کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایسا کچھ کریں گے تو ہم ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے، ہم ضرور نکلیں گے۔

عمران خان کا پیغام ملا ہے میرے لیے آوازاٹھائیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں چکری پر روک لیا گیا،  چار سوا چار بجے تک ہمیں روکا گیا اور آج ہمارا پریس کانفرنس کرنا ضروری تھا، بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جو حالت بنی ہوئی ہے اس پر بات کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے ہمیں پیغام ملا کہ بانی چئیرمین کہ رہے ہیں میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کی مجھ تک رسائی دلوائی جائے، وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ انہیں دکھایا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ میں کبھی کسی پر بات نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ کا خیال ہے کہ ہمیں جیل پر اعتبار کرنا چاہیے، جب ہمیں سلمان صفدر نے تفصیلات بتائی تھیں تو ہم جیل گئے تھے، ڈاکٹر عظمیٰ تو فوراً پیچھے پڑ جاتی ہیں اگر عمران خان کو تھوڑی سی بھی کھانسی  آئے، اگر ایک انسان خود کہہ رہے ہے تو سوچیں اس کی حالت کیا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے کہا کہ میں دو ہفتوں تک کہتا رہا کہ مجھے نظر نہیں آرہا، سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا جائے کہ اتنے کیمرے لگے ہونے کے باوجود انہیں پتا نہیں چل رہا تھا کہ بانی کو نظر نہیں آرہا، اس کو بانی چئیرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کریمنل نگلیجنس، ہم کہ رہے ہیں کرمنل ایکٹ ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹروں نے  کہا تھا کہ سب سے اچھی جگہ شفا انٹرنیشل اسپتال اسلام آباد ہے، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر ساتھ ہوں اور فیملی ارکان ہوں، ہمیں پیغام دیا گیا کہ وہ تیار ہیں کہ شفا انٹرنیشل اسپتال میں علاج کروا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کنفوژن یہ ہوگئی کہ راولپنڈی والا نہیں اسلام آباد والا، کہا گیا کہ کسی بہن کو بانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی تو ہم نے فورا ڈاکٹر برکی کا نام دیا، ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر برکی بھی قبول نہیں ہے اور کہا کہ جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے قاسم زمان کو بھیج دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہم نے کہا کہ وہ کیوں وہ تو ڈاکٹر بھی نہیں ہے، محسن نقوی نے سری لنکا جانے سے پہلے کہا کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج ہو گا، یہ پیغام وہ ہے جو ہمیں دیا گیا، بانی چئیرمین کے ذاتی معالج اور ایک فیملی ممبر کو بھیجا جائے، یہ کون ہوتے ہیں بتانے والے کہ کون جائے گا۔

علمیہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بہنیں قبول نہیں ہے ہم نے بہنوں کو لسٹ سے نکال دیا اور ہمیں اچانک پتا چلتا ہے کہ جیل میں ٹیم چلی گئی ہے، میڈیا ہی ہمیں بتا رہا تھا کہ بانی چئیرمین کو کہاں لے کر جا رہے ہیں، ہمیں کیا پتا تھا کہ سچ میں ایک ٹیم اڈیالہ بھیج دی گئی ہے اور شفا انٹرنیشنل کی کمٹنٹ پوری نہیں کی گئی اور ہمارے ڈاکٹروں کا انکار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی جا ہی نہیں سکتے تو ہم کیسے کہیں کہ علاج ہو گیا ہے، آج بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے اور ہم عدالتوں میں جا کر درخواستیں ڈال رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائیں گے، بانی چئیرمین نے کہا تھا کہ جو ڈاکٹرز آئے تھے مجھے ان سے تسلی نہیں ہوئی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

Published

on



اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس، پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

Published

on


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان  ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔

ایم پی اے رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد  کی بھی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending