Today News
عمران خان کی آنکھ کے لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو دوسرا انجکشن 25 فروری کو لگے گا اور اگر لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزعمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو، خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر عارف اور شفاء اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل معائنہ کیا جبکہ سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال پر موجود رہے اور بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔
طارق فضل چوہدری نے لکھا کہ ’ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوجن میں واضح کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے جبکہ معائنے کے دوران آنکھ میں کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی ہے‘۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے خاندان کو بھی باقاعدہ مطلع کیا کہ وہ معائنے کے دوران موجود رہ سکتے ہیں تاہم خاندان کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا، اس کے باوجود تمام کارروائی آزاد ماہرین کی نگرانی میں کی گئی۔
طارق فضل چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کو ایک انجکشن لگ چکا ہے جبکہ دوسرا 25 فروری کو لگایا جائے گا، ماہرین کی رائے میں Vabysmo ایک متبادل ہو سکتا ہے مگر فی الحال Eylea جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اتوار کی دوپہر عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو۔
خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 16, 2026
انہوں نے کہا کہ جبکہ موجودہ علاج کے مثبت نتائج سامنے آرہے، اگلا مرحلہ angiogram ہے، جس کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو لیزر ٹریٹمنٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قیدی کی حیثیت کے باوجود عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو معیاری علاج مہیا کرے اور عمران خان کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی۔
Source link
Today News
لوئردیر؛ خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش، اہل خانہ خوشی سے نہال
لوئر دیر:
تیمرگرہ کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے 3 بچوں کو جنم دیا ، جن کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس تمام عمل کو 3 لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کے یہ پہلے بچے ہیں اور اس سے قبل ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔
نوزائیدہ بچوں میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ خاندان کی جانب سے شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور اسپتال میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اہل علاقہ اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گھر میں عید جیسا سماں ہے۔
Today News
پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات
گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا۔
20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا تھا۔
Today News
دیرلوئر: معمولی تکرار پر سنگ دل باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
دیرلوئر میں لاجبوک کے علاقے میں معمولی تکرار پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کی جان لے لی۔
پولیس نے کہا کہ باپ نے کاشکوف سے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا، تکرار کرنے والا بیٹا بچ گیا جبکہ دوسرا بیٹا فائرنگ کی زد میں آکر جان بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ۔فائرنگ کی زد میں آکر خاتون بھی جان بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch