Today News
عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود اچکزئی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج
عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے آئینی پٹیشن دائر کی۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، قانون اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ لیڈر آف دی اپوزیشن کی تعیناتی رول 39 (تین) کی قانونی شرائط پوری نہیں کرتی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ارکان قومی اسمبلی کی آزادانہ رائے اور دستخطوں کی غیر جانبدارانہ تصدیق کا قانونی تقاضا پورا نہیں ہوا۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل شخص کو بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاسی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپیکر کو رول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی جائے۔
عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کے طور پر آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے۔
Today News
بلوچستان؛ ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع ژوب میں 25 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک جامع ایریا سینیٹائزیشن آپریشن کیا اور اس دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کارروائی 24 فروری کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی، جس میں 8 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ تازہ آپریشن کے دوران فورسز نے متعدد راستوں پر دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
Source link
Today News
دادی کی میت پر ہنسی کیوں آئی؟ ہیری اسٹائلز نے حیران کن وجہ بتادی
برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز نے اپنی زندگی کے ایک نہایت ذاتی اور غیر متوقع واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران بھی کیا اور جذباتی بھی کردیا۔
گلوکار نے بتایا کہ وہ اپنی دادی کی آخری رسومات کے دوران ہنس پڑے تھے، جس کی ایک عجیب لیکن دلچسپ وجہ تھی۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہیری اسٹائلز سے پوچھا گیا کہ ان کے مشہور گانے ’’میوزک فار اے سوشی ریسٹورنٹ‘‘ کی طرح اور کن مقامات سے انہیں موسیقی کے لیے آئیڈیاز مل سکتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں ’’کریمیٹوریم‘‘ یعنی تدفین کی جگہ سے بھی گانے کا خیال آسکتا ہے۔
گلوکار نے اس غیر معمولی جواب کے پیچھے ایک یادگار واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنی دادی کی آخری رسومات میں موجود تھے تو جیسے ہی رسومات شروع ہوئیں، پس منظر میں ’’دی لانگ اینڈ وِنڈنگ روڈ‘‘ بجنے لگا۔ یہ غیر متوقع لمحہ انہیں اتنا عجیب لگا کہ وہ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال بظاہر نامناسب محسوس ہوتی ہے، لیکن اسی لمحے انہوں نے سوچنا شروع کیا کہ اگر آخری رسومات کے لیے مخصوص گانوں کی فہرست بنائی جائے تو وہ کیسی ہوگی۔ اسی خیال نے انہیں مزاحیہ انداز میں ایک ’’کریمیٹیشن پلے لسٹ‘‘ بنانے کی طرف مائل کیا۔
ہیری اسٹائلز نے اپنی اس خیالی فہرست میں چند دلچسپ گانوں کا بھی ذکر کیا، جن میں ’’ڈسکو انفرنو‘‘، ’’ری لائٹ مائی فائر‘‘ اور ’’رنگ آف فائر‘‘ شامل ہیں۔
سابقہ بینڈ ’’ون ڈائریکشن‘‘ کے رکن کا یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جہاں مداح اس واقعے کو ان کے منفرد حسِ مزاح اور زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھنے کے انداز کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔
Source link
Today News
سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی فائر وال ہٹانے کی تردید
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والی فائر وال کی بندش کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی رکن صادق میمن نے سوال اٹھایا کہ کیا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کی بندش کر دی گئی ہے۔
اس پر سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے فائر وال ہٹانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ویب منیجمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے۔
سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے واضح کیا کہ فائر وال یا ویب منیجمنٹ سسٹم کسی قسم کے ڈیلے کا شکار نہیں بنتا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ فائر وال نہیں بلکہ پی ٹی اے کا ویب منیجمنٹ سسٹم ہے جو 2006 سے چل رہا ہے اور اب تک چار بار اپ ڈیٹ ہو چکا ہے، جبکہ اس کی آخری اپ گریڈیشن 2023 میں کی گئی۔
چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق اس سسٹم کے نفاذ سے گرے ٹریفک میں واضح کمی آئی ہے اور اسی نظام کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی احکامات پر ایکس کو بھی ویب منیجمنٹ سسٹم کے تحت بند کیا گیا تھا، جبکہ حکومت اور عدالتی احکامات پر اب تک سات مرتبہ مختلف پلیٹ فارمز بند کیے جا چکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ویب منیجمنٹ سسٹم ٹیکنالوجی کو سست نہیں کرتا اور نہ ہی یہ کسی قسم کے ڈیلے کا باعث بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سرحدوں کا تحفظ بھی ضروری ہے اور پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت کی جانب سے ہونے والے سائبر حملے اسی نظام کے ذریعے روکے گئے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion