Today News
عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو پوری قوم کا خراج عقیدت
عیدالفطر جیسے خوشیوں اور محبت کے تہواروں کے موقع پر شہیدوں کی یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں، عید الفطر کا تہوار ہمیں ان عظیم بیٹوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ملتان کے سپوت سپاہی سرمد سعید شہید کی جدائی کا غم اپنی جگہ مگر ان کی لازوال قربانی خاندان کے لیے باعثِ فخر بن گئی، سپاہی سرمد سعید (شہید) نے گزشتہ سال پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
سپاہی سرمد سعید شہید کے والدین کا عید الفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ انکا بیٹا بہت بہادر تھا جس کی شہادت پر بہت فخر ہے، بیٹے نے سینے پر گولیاں کھا کر بھی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوا۔
سپاہی سرمد سعید شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرا ایک اور بیٹا بھی ہے ملک کی حفاظت کیلئے ضرورت پڑی تو اسے بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔
لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے شہید والد پر ہمیشہ فخر رہے گا اور ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پاک فوج کے آپریشن غضب للحق پر پوری قوم کو فخرہے۔
صوبیدار محمد سرور شہید کی بیٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد 10 مئی 2013 کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شہید ہوئے، میرے والد سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، مجھے انکی شہادت پر فخر ہے۔
یہ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری خوشیاں ان عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے لواحقین ہمارا فخر ہیں۔
Today News
ایران جنگ میں غیر جانبداری، سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں
سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے دوران اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔
سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی قوانین اور غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازع میں کسی فریق کی حمایت سے گریز کیا جا سکے۔
دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے دو جنگی طیاروں کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔
ادھر چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے فرانس کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسی سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ترکی صدر کا پیغام اماراتی امیر تک پہنچاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔
ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے غیر جانبداری اور سفارتی کوششوں میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Today News
پی آئی بی میں گیس لیکیج دھماکا، بچے سمیت خواتین زخمی
پی آئی بی میں نفیس آباد کے علاقے میں گھر کی تیسری منزل پر گیس لیکیج کا دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
گھر کی دیوارٹوٹنےکے باعث ملبہ گرنے کے باعث کچھ بچے بھی زخمی ہوئے۔ پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Today News
کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مغربی لہر ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے زیر اثر آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہرو فیروز اور دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران چند مقامات پر بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں عید کے پہلے روز صبح کے وقت بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔
تیز بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مساجد اور عید گاہ کی طرف جانے والے نمازوں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages