Today News
عید پر خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات توجہ مرکز بن گئے، کتنے سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا؟
خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات عید کے دنوں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
عید ایام میں ایک لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 58 ہزار 216 سیاحوں نے سوات کے پر فضا مقامات پر عید کے دن گزارے۔ 30 ہزار سیاح گلیات، 5 ہزار ناران، 3 ہزار کالاش اور 93 سیاح مستوج گئے۔
عید کے دنوں میں 27 غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کا رخ کیا۔
Source link
Today News
اوگرا کا آئل انڈسٹری کو ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر تربیت، شفافیت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے اشتراک سے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئل انڈسٹری کے لیے ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے نفاذ کی جانب اہم قدم ہے۔
ترجمان، اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقدہ اس سیشن میں 200 سے زائد نمائندگان کی شرکت کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد آن لائن بھی شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
تربیت کا مقصد اوگرا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی دینا تھا، جو ملک کے آئل سپلائی چین کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ اس نظام میں درآمد و برآمد، پیداوار و اسٹاک رپورٹنگ، سیلز اور ترسیل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ریفائنریز سے ریٹیل آؤٹ لیٹس تک حقیقی وقت میں ڈیٹا انضمام شامل ہے۔
چیئرمین اوگرا، جناب شہزاد اقبال نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل نظام شفافیت، کارکردگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جبکہ ریگولیٹری نظام اور سروس ڈیلیوری کو بھی بہتر بنائے گا۔
پی آئی ٹی بی کے ماہرین نے مختلف ماڈیولز پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ شرکاء کو سوالات اور تجاویز پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، جن کے جوابات اوگرا اور پی آئی ٹی بی کی ٹیموں نے دیے۔
اوگرا نے آئل سیکٹر میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
Source link
Today News
ملک میں مغربی ہواؤں کے اثرات، کراچی میں بادل برسنے کا امکان
مغربی ہواؤں کا ایک تازہ سلسلہ آج بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہواؤں کے پھیلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں بدھ کو مطلع جذوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیزبارش متوقع ہے۔ بارش کے دوران شہر میں آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں مغربی سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گر سکتی ہے۔
Source link
Today News
نوکری سے برطرفی کے دوران دیگر ادارے میں ملازمت کرنے والے ملازم کو مراعات دینے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ برطرفی کے دوران اگر کوئی ملازم کسی دوسرے ادارے میں باقاعدہ ملازمت کرتا رہے تو وہ اس عرصے کے بیک بینیفٹس (تنخواہ و مراعات) کا حقدار نہیں ہوتا، عدالت نے اس بنیاد پر ایک شہری کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لیو ٹو اپیل دینے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق یہ فیصلہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جس میں افتخار احمد کی جانب سے دائر سول پٹیشن نمبر 1545 آف 2019 کو خارج کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار، جو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے طور پر کام کر رہے تھے، پر 2011 کے انٹری ٹیسٹ کے پرچے لیک کرنے کا الزام لگا، جس پر انکوائری کے بعد انہیں 30 مارچ 2012 کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
بعد ازاں عدالت کی ہدایت پر محکمہ نے انہیں بحال کر دیا اور کچھ عرصے کی تنخواہ و مراعات بھی ادا کیں۔تاہم ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار نے 21 دسمبر 2012 سے 5 ستمبر 2016 تک یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات انجام دیں، جس پر متعلقہ ادارے نے اس عرصے کو بغیر تنخواہ چھٹی قرار دیا اور بیک بینیفٹس دینے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ بیک بینیفٹس کا اصول صرف ایسے ملازمین کے لیے ہے جو برطرفی کے دوران بے روزگار رہے ہوں۔ اگر کوئی شخص اس دوران کسی اور جگہ ملازمت یا کاروبار کر رہا ہو تو وہ اس مدت کی تنخواہ کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔
عدالت نے مزید کہا کہ ایسے دعوے کے لیے لازم ہے کہ درخواست گزار اپنی درخواست میں یہ واضح کرے کہ وہ اس دوران بے روزگار رہا۔عدالت نے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم نہیں، لہٰذا سول پٹیشن مسترد کرتے ہوئے اپیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story