Today News
عید کی خوشیوں میں مہمان نوازی کا رنگ، سادہ انداز میں دل جیتنے کے گُر
عید صرف نئے کپڑوں اور پکوانوں کا نام نہیں بلکہ یہ رشتوں کو مضبوط بنانے اور محبت بانٹنے کا بھی بہترین موقع ہوتا ہے۔ ایسے میں مہمان نوازی کا خوبصورت انداز عید کی خوشیوں کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
پہلا تاثر ہی خاص بنائیں
مہمانوں کا استقبال مسکراہٹ اور خوش اخلاقی کے ساتھ کریں۔ گھر کے داخلی حصے کو صاف ستھرا اور خوشبودار رکھنا بھی اچھا تاثر قائم کرتا ہے۔
کھانوں میں توازن رکھیں
عید پر کھانوں کی بھرمار عام بات ہے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ کم مگر معیاری اور ذائقہ دار ڈشز زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ میٹھے، نمکین اور مشروبات کا متوازن انتخاب مہمانوں کو متاثر کرتا ہے۔
بیٹھک اور ماحول کی ترتیب
مہمانوں کے لیے آرام دہ نشست کا انتظام کریں۔ ہلکی موسیقی، صاف ستھرا ماحول اور مناسب روشنی خوشگوار فضا پیدا کرتی ہے۔
بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال
مہمانوں میں شامل بچوں کے لیے چھوٹے تحائف اور بزرگوں کے لیے خصوصی توجہ عید کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہے۔
یادگار لمحات بنائیں
عید کے موقع پر تصاویر لینا، ہلکی پھلکی گفتگو اور فیملی گیمز کھیلنا اس دن کو یادگار بنا سکتا ہے۔ اصل خوبصورتی سادگی اور خلوص میں ہی ہوتی ہے۔
Source link
Today News
وزیراعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، ایران اور خلیجی ممالک میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے عیدالفطر کی مبارک باد اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال، ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، گرم جوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور وہاں کے برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی اور انڈونیشیا کے صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کی دعا کی، وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال، خصوصاً ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
Source link
Today News
پاور پلانٹس پر حملے ہوئے تو خطے سے باہر عالمی ٹیکنالوجی مراکز کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی دھمکی
ایران کی پاسداران انقلاب کی خفیہ سروس نے تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے مطابق پاور پلانٹس پر حملے کیے گئے تو جواب میں 48 گھنٹوں کے اندر خطے سے باہر بڑے ٹیکنالوجی مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی انٹیلی جینس سروس نے بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے 28 فروری سے آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالا ہوا ہے اور امریکا کو خطے میں قائم بیسز خالی کرنے پر مجبور اور اسرائیلی حکومت کے ٹیکنالوجی مراکز تباہ کر رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اب ایرانی مسلح افواج کی نظر خطے سے باہر ایرانی دشمنوں سے منسلک ٹیکنالوجی اور سیاسی تنصیبات پر ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے اندر پاور پلانٹس پر حملے کیے تو خطے بھر میں توانائی اور ایندھن کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاور پلانٹس اور انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کے فوری بعد خطے بھر میں اہم انفرا اسٹرکچر اور توانائی مراکز کو ہدف بنایا جائے گا اور ناقابل تلافی انداز میں تباہ کردیا جائے گا۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بھی طویل عرصے کے لیے بڑھتی رہیں گی۔
اس سے قبل خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا گیا تو ایرانی پاور پلانٹس نشانہ بنائے جائیں گے۔
دوسری جانب ایران نے واضح کردیا تھا کہ آبنائے ہرمز ان ممالک کے لیے کھلا ہوا ہے جو ایران کے دشمنوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں تاہم خبردار کیا تھا کہ اگر پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطے سے باہر بھی اس کا جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کردیا تھا اور ان حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈرز سمیت اہم شخصیات شہید ہوئی تھیںم اسی طرح جنوبی شہر مناب میں ایک فضائی حملے میں بچوں کے اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں 160 سے زائد بچیاں شہید ہوئیں۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کی گئی ہیں، میزائل اور ڈرون حملوں سے خطے میں امریکا کا فضائی دفاعی نظام مفلوج ہوگیا ہے۔
Source link
Today News
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ، لگژری گاڑیوں کے فیول پر لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 200 روپے لیوی کا اضافہ کردیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں امیر ترین طبقے کے زیر استعمال پرتعیش (لگژری) گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے نوٹس لیا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے اور امیر ترین طبقے کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں 200 روپے مزید فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر دیا، جس کے بعد مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر اب سے 300 روپے فی لیٹر لیوی کا اطلاق ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اس فیصلے سے حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ بچت ہوگی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو اس بچت سے ریلیف دیا جائے گا، اس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہوگا اور ملک کا امیر ترین طبقہ بوجھ اٹھائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ جہاں نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی جبکہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے، اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔
مزید بتایا گیا کہ ہائی آکٹین کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا اور متعلقہ وزارت کو اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
REGION: DEATH OF THE ‘RULES-BASED ORDER’ – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages